geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور مراکش: تعلقات کے قیام کے بعد پروازیں بھی شروع

July 26, 2021July 26, 2021 0 1 min read
Flights
Share this:

Flights

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل اور مراکش کے مابین تعلقات کے قیام کے بعد اب تل ابیب سے مراکش شہر کی طرف مسافر پروازیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ اس اقدام سے باہمی معاشی اور سفارتی سرگرمیاں بڑھیں گی اور ساتھ ہی لوگوں کو بھی قریب آنے کا موقع ملے گا۔

اسرائیل کی دو ایئر لائنز نے اتوار پچیس جولائی سے مراکش کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دیں۔ تقریبا ایک سو اسرائیلی سیاحوں کو لے کر ‘اسر ایئر کی ایک پرواز تل ابیب سے مراکش کے لیے روانہ ہوئی۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد اسرائیل کی قومی فضائی کمپنی ایل آل کی ایک مسافر پرواز بھی شہر مراکش کی طرف روانہ ہو گئی۔ ‘اسر ایئر کی پرواز کے لیے جہاز کے عملے نے روایتی مراکشی لباس پہن رکھے تھے جبکہ پرواز کے دوران کھانا بھی مراکشی ہی پیش کیا گیا۔

اسرائیلی وزیر سیاحت کے بقول اس پیش رفت سے سیاحت، تجارت، اقتصادی سرگرمیوں اور سفارت کاری کو فروغ ملے گا۔ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات گزشتہ برس کے اواخر میں قائم ہوئے تھے۔ رواں سال مارچ میں مراکش کے وزیر سیاحت نے کہا تھا کہ براہ راست فضائی رابطے قائم ہونے کے بعد ان کا ملک پہلے سال کے دوران دو لاکھ تک اسرائیلی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کی توقع کرتا ہے۔

ایل آل کی جانب سے مراکش شہر کے لیے اس کی اولین پرواز سے قبل ایک بیان بھی جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہر ہفتے اس ایئر لائن کی تل ابیب سے مراکش کے لیے پانچ پروازیں اڑا کریں گی۔ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ایویگیل سورک نے کہا، ”ہم امید کرتے ہیں کہ بہت سے لوگ اب مراکش کو بہتر طریقے سے جان پائیں گے تاکہ اس خاص ملک کے بارے میں آگہی حاصل ہو سکے، جو اسرائیلی تاریخ اور ثقافت کا حصہ ہے۔

‘اسر ایئر اس روٹ پر ہر ہفتے دو مرتبہ پرواز کیا کرے گی۔ امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران ایک اور اسرائیلی اور ایک مراکشی ایئر لائن بھی تل ابیب اور مراکش کے مابین پروازیں شروع کر دیں گی۔

امریکی ثالثی میں ‘ابراہیمی معاہدوں کے تحت جن چار عرب ریاستوں نے اسرائیل کو باقاعدہ طور پر تسلیم کرتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، ان میں مراکش بھی شامل ہے۔ مراکش نے سن 2020 کے اواخر میں یہ قدم اٹھایا تھا۔ مراکش سے قبل متحدہ عرب امارات، سوڈان اور بحرین نے بھی اسرائیل کو تسلیم کر لیا تھا۔

اس ڈیل کے تحت امریکا نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں مغربی صحارا کے خطے میں مراکش کے ملکیت کے دعوے کو تسلیم کر لیا تھا۔ اب لیکن موجودہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ یہ کہہ چکی ہے کہ اس فیصلے کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔ مراکش نے سن 1975 میں مغربی صحارا کے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا، جسے اقوام متحدہ نے اب تک تسلیم نہیں کیا۔

اسرائیل میں آباد کئی یہودیوں کے اجداد مراکشی تھے جبکہ مراکش میں آج بھی یہودی برادری ایک اقلیت کے طور پر آباد ہے۔ مراکش میں اس وقت یہودیوں کی تعداد لگ بھگ تین ہزار ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post ’امریکی صدر شدید ذہنی مسائل کا شکار، عہدے پر کام جاری رکھنے کے اہل نہیں‘
Next Post مستقبل قریب کا افغانستان: پاکستان اور ایران کے خدشات
Taliban

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.