geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جارج فلوئڈ کا آخری سفر، ہزارہا افراد نے الوداع کہا

June 10, 2020 0 1 min read
George Floyd Farewell
Share this:

George Floyd Farewell

ٹیکساس (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس کے ایک پُرتشدد آپریشن میں ہلاک ہونے والے افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کو ریاست ٹیکساس میں ان کے آبائی شہر کے قریب ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کی لہر کے بعد امریکی انتظامیہ نے جارج فلوئڈ کی آخری رسومات پر توجہ دی۔ ہیوسٹن کا شہر تقریباﹰ ایک زیارت گاہ بن گیا اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے اس موقع پر فلوئڈ کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

پولیس کے ایک پُرتشدد آپریشن میں ہلاک ہونے والے افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کو ریاست ٹیکساس میں ان کے آبائی شہر کے قریب ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ وہ اپنے خاندان کے کفیل تھے۔ وہ ہیوسٹن میں ہی پلے بڑھے تھے اور اپنی زندگی کا بیشتر وقت انہوں نے اسی امریکی شہر میں گزارا تھا۔ ان کی والدہ لارنسیا کو 2018ء میں انتقال کے بعد ہیوسٹن کے قریبی شہر پرل لینڈ کے اسی قبرستان میں دفن کیا گیا تھا، جہاں اب جارج کو بھی دفنا دیا گیا۔
پولیس کے پہرے میں سنسنی خیز انداز میں جارج فلوئڈ کی میت والا تابوت سفید گھوڑوں والی ایک بگھی پر اس قبرستان تک لایا گیا۔

قبل ازیں ‘فاؤنٹین آف پریز‘ نامی ایک چرچ میں انتہائی جذباتی تعزیتی تقریب میں 500 مدعو مہمانوں نے شرکت کی، جن میں جارج فلوئڈ کے رشتہ دار، دوست، سیاست دان اور کئی مشہور شخصیات شامل تھیں۔ ان میں ریپر پال وال اور باکسر فلوڈ میویدر بھی شامل تھے۔ بیشتر سوگواروں نے سفید لباس پہن رکھا تھا۔ پادری ریمس رائٹ نے دعائیہ تقریب میں جارج فلوئڈ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ”ہم ان کی زندگی منا رہے ہیں۔‘‘ شریک پادری میا رائٹ نے کہا، ’’ہم رو سکتے ہیں ، ہم ماتم کر سکتے ہیں، ہمیں سکون ملے گا اور ہمیں امید کا احساس ہو گا۔‘‘

ڈیموکریٹک پارٹی کے نامزد کردہ صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر جو بائیڈن نے جارج فلوئڈ کی آخری رسومات میں ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی بہت جذباتی تقریر میں کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا میں ‘نسلی ناانصافی کو ختم کیا جائے‘۔ انہوں نے کہا، ”امریکا میں بہت سے سیاہ فام بیدار ہو چکے ہیں اور جانتے ہیں کہ وہ محض اپنی زندگی کا نذرانہ دے کر ہی جی سکتے ہیں۔‘‘ سوگواروں نے جارج فلوئڈ کا غم منانے والوں کی تالیوں کی گونج میں جو بائیڈن کا یہ ویڈیو پیغام سنا۔ بائیڈن نے پیر کو ہیوسٹن میں فلوئڈ کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی تھی۔ ادھر واشنگٹن میں کانگریس میں حزب اختلاف کے ڈیموکریٹس نے فلوئڈ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس سوگوار تقریب میں علامتی طور چند لمحوں تک اپنے گھٹنے زمین پر ٹیکے رکھے۔

پیر کے روز سے ہی ہزاروں افراد جارج فلوئڈ کی آخری رسومات میں ان کے لیے اپنی طرف سے اظہار عقیدت کے لیے اس چرچ میں جمع ہوئے تھے، جہاں ان کا تابوت رکھا ہوا تھا۔ چرچ کے سامنے بھی چھ ہزار سے زائد سوگواران کھڑے تھے۔ کچھ سر نگوں تھے، دیگر نے زمین پر اپنے گھٹنے ٹیک کر جارج فلوئڈ کے ساتھ ہونے والے بہیمانہ سلوک کے خلاف اپنا احتجاج ظاہر کیا۔ باقی حاضرین خاموشی سے دعا میں شریک ہوئے۔

فلوئڈ نے 25 مئی کو ایک پولیس آپریشن کے بعد دم توڑ دیا تھا۔ ایک سفید فام پولیس افسر نے قریب قریب نو منٹ تک جارج فلوئڈ کی گردن کے پچھلے حصے کو اپنے گھٹنے سے دبائے رکھا تھا۔ حالانکہ فلوئڈ نے بار بار شکایت کی تھی کہ وہ سانس نہیں لے پا رہے تھے۔ یہ پولیس اہلکار، جس پر سیکنڈ ڈگری قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے، پیر کے روز پہلی بار عدالت میں سماعت کے لیے پیش ہوا۔ جج نے اس 44 سالہ افسر کی مشروط رہائی کے لیے 44 ملین ڈالر کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ اگر اسے مجرم پایا گیا، تو مل‍زم چاوین کو 40 سال تک کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔

Share this:
Hong Kong Demonstrationen
Previous Post ہانگ کانگ: مظاہروں کی سالگرہ پر زبردست مظاہرہ
Next Post ملک میں آج اب تک کورونا سے مزید 39 ہلاکتیں، 2851 نئے کیسز رپورٹ
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.