geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہانگ کانگ: مظاہروں کی سالگرہ پر زبردست مظاہرہ

June 10, 2020 0 1 min read
Hong Kong Demonstrationen
Share this:

Hong Kong Demonstrationen

ہانگ کانگ (اصل میڈیا ڈیسک) ہانگ کانگ میں حکومت مخالف مظاہروں کے ایک سال مکمل ہونے پر منگل کی رات کو بہت بڑا مظاہرہ ہوا، دوسری طرف پولیس نے قانون شکنی کے الزام میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

آٹھ سے زائد افراد کے یکجا ہونے پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں جام کردیں اور انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے پیپر سے بھرے شیل داغے جبکہ 53 لوگوں کو گرفتار بھی کرلیا۔

ہانگ کانگ پولیس نے بتایا کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے آٹھ افراد سے زیادہ کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے لیکن بدھ کے روز مظاہرین اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمع ہوگئے لہذا انہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس کو کارروائی کرنی پڑی اور 53 لوگوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں 36 مرد اور 17خواتین شامل ہیں۔

نیم خود مختار شہرہانگ کانگ کے چیف ایگزیکیوٹیو کیری لیم نے کہا ”ہانگ کانگ اس طرح کی بدامنی کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ ہانگ کانگ کے عوام ایک مستحکم اور پرامن ماحول چاہتے ہیں تاکہ وہ خوش و خرم رہ کر کام کرسکیں۔” انہوں نے مزید کہا ”ہر شخص کو بشمول ہانگ کانگ کی حکومت کو سبق سیکھنا چاہیے۔”

مظاہرین ”ہانگ کانگ کی آزادی ہی واحد راستہ ہے” اور ”ہم آخری دم تک لڑیں گے” جیسے نعرے لگارہے تھے۔ وہ پولیس کی طرف سے طاقت کے استعمال نیز پانچ برس تک جیل کی سزا کی وارننگ کے باوجود مارچ کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

مظاہرین لنچ کے اوقات میں بھی شاپنگ مالز کے پاس جمع ہوگئے۔ انہوں نے تختیاں اٹھارکھی تھیں جن پر ”ہانگ کانگ کو آزا د کرو” جیسے نعرے درج تھے۔ وہ احتجاجی نغمے بھی گارہے تھے۔ اس سے قبل دن میں پولیس نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے خدشے کے مدنظر بعض سڑکیں بند کردی تھیں۔

ہانگ کانگ میں پولیس نے قانون شکنی کے الزام میں درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ برس 9 جون کو شروع ہوا تھا، جب دس لاکھ سے زیادہ افراد سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ اس کے بعد کے دنوں میں بھی زبردست مظاہرے ہوتے رہے ہیں ان میں سے بعض مظاہرے پرتشدد صورت بھی اختیار کرگئے تھے۔

گزشتہ برس 9 جون کو عوامی مظاہروں کا انعقاد کرانے والی تنظیم سول ہیومن رائٹس فرنٹ نے منگل کے روز اپنے فیس بک پیج پر لکھا”گزشتہ برس 9 جون کو ہونے والا عوامی مظاہرہ ہانگ کانگ کے لوگوں کی اجتماعی یاد داشت پر نقش ہوچکا ہے۔ یہ ہمارے پیارے شہر کے دفاع کے لیے ہماری اجتماعیت کے آغاز کی علامت بھی ہے۔”

آنے والے دنوں میں اس طرح کے مزید مظاہرے منعقد کیے جائیں گے۔

گزشتہ برس مظاہرے چین کے اس قانون کے خلاف شروع ہوئے تھے جو بیجنگ کو ہانگ کانگ کے لوگوں کو ملک بدر کرکے چین بھیجنے کا اختیار دیتا ہے۔ مظاہرین اب چین کی طرف سے نافذ کردہ اس نئے سیکورٹی قانون کی بھی مخالفت کررہے ہیں جو بظاہر تخریب کاری، بغاوت، دہشت گردی اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف ہے لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ اس کااستعمال چینی حکومت سے اختلاف اور اس کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اس سے ‘ایک ملک دو نظام‘ کے فریم ورک کو بھی خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ یہ نظام 1997 میں ہانگ کانگ کو برطانیہ کی طرف سے چین کے حوالے کیے جانے کے بعد نافذ کیا گیا تھا۔

گوکہ مجوزہ قانون کی تفصیلات یا اس کے نفاذ کے طریقہ کار کے بارے میں ابھی زیادہ نہیں بتایا گیا ہے اور بیجنگ اور ہانگ کانگ میں حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے لوگوں کو تشویش میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ اس قانون کا استعمال ان چند لوگوں کے خلاف کیا جائے گا جو شورش پیدا کرتے ہیں۔

ہانگ کانگ اور مکاو کے امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر زانگ زیاو منگ نے ان مظاہروں کے لیے غیر ملکی طاقتوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ چین اپنی خود مختاری کی حفاظت کرنے اور غیر ملکی مداخلت کو پوری طرح روک دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً 9000 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور 500 سے زیادہ افراد کے خلاف فساد پھیلانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد مظاہروں میں تھوڑی کمی آگئی تھی لیکن نئے سیکورٹی قانون کے اعلان کے بعد مظاہروں میں ایک بار پھر شدت پیدا ہوگئی ہے۔

1989کے تیانانمن اسکوائر پولیس کارروائی کی برسی کے موقع پر 4 جون کو لاکھو ں افراد پولیس کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Share this:
PTI Karachi
Previous Post شہر قائد میں صفائی نہ ہونے سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے، حنید لاکھانی
Next Post جارج فلوئڈ کا آخری سفر، ہزارہا افراد نے الوداع کہا
George Floyd Farewell

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.