geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکی صدارتی انتخابات:آخری مباحثے میں ٹرمپ اور بیڈن کے مابین زوردار تکرار

October 23, 2020 1 1 min read
Donald Trump and Joe Biden
Share this:

Donald Trump and Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں اب جب کہ صرف 12 دن باقی رہ گئے ہیں، دونوں صدارتی امیدواروں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان آخری مباحثے میں متعدد موضوعات پر زوردارتکرار دیکھنے کو ملی۔

نیش ویل میں منعقدہ آخری صدارتی مباحثے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن نے کورونا وائرس سے نمٹنے میں ٹرمپ کے طریقہ کار کو ایک بار پھر سخت تنقید کا نشانہ بنایا دوسری طرف ٹرمپ نے بائیڈن اور ان کے خاندان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔

امریکا میں کورونا وائر س سے اب تک دو لاکھ 28 ہزار سے زائدافراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 86 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان ہونے والی بحث کے بعد سے اب تک 16 ہزار سے زائد امریکی ہلاک ہوچکے ہیں۔

جو بائیڈن نے الزام لگایا کہ اس وبا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورت حال کو سنبھالنے میں ٹرمپ انتظامیہ پوری طرح نا کام ثابت ہوئی ہے اور ”جو کوئی بھی اتنی بڑی تعداد میں اموات کے لیے ذمہ دار ہے اسے امریکا کا صدر نہیں رہنا چاہیے۔ ٹرمپ اس کی ذمہ داری قبول نہیں کررہے ہیں۔”

ٹرمپ نے اس کے جواب میں کہا” میں ذمہ داری قبول کرتا ہوں لیکن یہ میرا قصور نہیں کہ کورونا یہاں آیا بلکہ یہ چین کا قصور ہے۔“انہوں نے مزید کہا”اب تیزی تھم گئی ہے اور یہ جلد ہی ختم ہوجائے گی۔ چند ہی ہفتوں میں اس کی ویکسین ہمارے پاس ہوگی اور ہماری فوج اسے لوگوں تک پہنچائے گی۔“

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا”ہمیں اس کے ساتھ جینا ہوگا۔ ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے۔ کورونا وائرس سے 99.9 فیصد نوجوان ٹھیک ہوئے ہیں۔ 99 فیصد لوگ صحت یاب ہوجاتے ہیں۔ ہمیں اس پر قابو پانا ہوگا۔ ہم پورے ملک کو بند نہیں رکھ سکتے۔ اگر ہم ایسا کریں گے تو یہ قو م کے مفاد میں درست نہیں ہوگا۔”

بائیڈن نے ٹرمپ کو اس پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا”ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمیں اس کے ساتھ جینا ہوگا لیکن لوگ تو مرنا سیکھ رہے ہیں۔”

بائیڈن نے کہا ”اس سال کے اواخر تک امریکا میں دو لاکھ مزید اموات کا خدشہ ہے۔ اگر ہم یہ ماسک پہنتے رہیں گے تو ہم تقریباً ایک لاکھ لوگوں کی زندگی بچالیں گے۔ لیکن ہمارے صدر کے پاس اس کے لیے کوئی جامع منصوبہ نہیں ہے۔”

ماحولیات کے متعلق سوالات کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ بھارت، چین اور روس فضائی آلودگی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں جبکہ امریکا اس پر مکمل توجہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا”چین کو دیکھو، وہ کتنا غلیظ ہے۔ روس کو دیکھو، بھارت کودیکھو۔ وہاں ہوا کتنی آلودہ ہے۔”

پیرس ماحولیاتی معاہدے سے امریکا کے الگ ہوجانے کو ایک بار پھر درست ٹھہراتے ہوئے ٹرمپ نے کہا”میں پیرس معاہدے سے اس لیے الگ ہوا کیوں کہ ہمارے ساتھ بہت نامناسب سلوک کیا جارہا تھا۔ میں پیرس معاہدے کی وجہ سے لاکھوں ملازمتوں اور ہزاروں کمپنیوں کی قربانی نہیں دے سکتا۔”

قومی سلامتی پر مباحثے کے دوران ٹرمپ اور بائیڈن نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے۔

ٹرمپ نے جو بائیڈن کے خاندان پر روس کے ریاستی عہدیداروں سے پیسے لینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ”میں نے روس سے کبھی پیسے نہیں لیے، میں نے روس سے کوئی پیسہ نہیں لیا۔” ٹرمپ نے کہا کہ انھوں نے اپنے دور صدارت میں نیٹو ممالک کو روس سے حفاظت کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے رضا مند کیا۔’’روس کے معاملے میں مجھ سے زیادہ سخت کوئی نہیں۔“

انھوں نے جو بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ‘وہ آپ کو بہت زیادہ رقم دے رہے تھے اور ممکنہ طور پر ابھی تک دے رہے ہیں۔‘

جس کے جواب میں بائیڈن نے کہا”میں نے کبھی بھی کسی ملک سے ایک پیسہ نہیں لیا۔” انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو چینیوں سمیت غیر ملکیوں نے مالا مال کیا۔

اس مباحثے کی میزبانی این بی سی نیوز چینل کی صحافی کرسٹن ویلکر نے کی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل ڈسٹینسنگ کے ضابطے پر عمل کرنے کی وجہ سے دونوں صدارتی امیدواروں نے بحث سے پہلے مصافحہ نہیں کیا۔ ویلکر نے فرداً فرداً دونوں امیدواروں سے سوالات پوچھے اور جواب کے لیے انھیں دو دو منٹ کا وقت دیا گیا۔

Share this:
German Parliament
Previous Post جرمن پارلیمان پر حملہ، روسی افسران کے خلاف پابندیاں عائد
Next Post کورونا کیسز بڑھتے رہے تو صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے: وزیر صحت پنجاب
Yasmeen Rashid

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.