geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی نے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق ختم کرنے کا امریکی دباؤ مسترد کر دیا

May 8, 2021 1 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے واشنگٹن کی طرف سے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق ختم کرنے کی امریکی تجویز رد کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ حقوق تحقیق اور ایجاد کے فروع کا اہم ذریعہ ہیں جنہیں برقرار رہنا چاہیے۔

امریکا نے بدھ کو یہ اعلان کیا کہ گیا تھا کہ حکومت ویکسینز کے مالکانہ حقوق کے خاتمے کی حمایت کرتی ہے تاکہ اس کی تیاری اور رسائی غریب ممالک کو بھی حاصل ہو سکے تاہم جمعرات کو جرمن حکومت نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ،” امریکی حکومت کی اس تجویزکے ویکسین سازی کے عمل پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ پیٹنٹ حقوق یا مالکانہ حقوق کا تحفظ دراصل ایجاد کا ایک ذریعہ ہے، جسے آگے بھی اسی طرح رہنا چاہیے۔‘‘

جرمن حکومت کا کہنا ہے کہ ویکسین تک رسائی کو وسعت دینے میں ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کا نہیں بلکہ ویکسین بنانے کی صلاحیت اور اس کے کوالٹی کنٹرول کو کلیدی حیثیت حاصل ہے۔

برلن حکومت کے مطابق جرمنی covax پیش قدمی کی مکمل حمایت کرتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں تک کورونا ویکسین پہنچانا ہے۔ اس بارے میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزشن ‘ ڈبیلو ٹی او‘ میں بھی بحث جاری ہے۔کورونا ویکسین: منافع، مفادات اور عالمی صحت کے بیچ

جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے ویکسینز کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کا اعلان امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے ۔ ‘امریکی ٹریڈ‘ کی ترجمان کیتھرین تائی نے ڈبلیو ٹی او میں ہونے والے مذاکرات کی فوری طور پر حمایت کی ہے جبکہ امریکی ویکسین ساز کمپنی فائزر کے سربراہ البرٹ بورلا ویکسین کے پیٹنٹ کے خاتمے کے خلاف ہیں۔ ادھر یورپی کمیشن کی صدر اُرزلا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ وہ اس معاملہ پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

کورونا کی وبا نے عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او کو گزشتہ اکتوبر سے بہت مصروف کر رکھا ہے۔ تب جنوبی افریقہ اور بھارت نے علاج و معالجے کی ادویات اور ضروری طبی آلات کے پیٹنٹ حقوق کی چھوٹ کے لیے لابننگ کی تھی۔ انہیں امید تھی کہ ان کی پیداوار میں اضافے سے تمام لوگوں تک ویکسین کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔

اپریل میں ڈبلیو ٹی او نے کہا تھا کہ دنیا بھر میں لگائی جانے والی 700 ملین کورونا ویکسین کی خوراکوں کا محض 0.2% کم آمدنی والے ممالک تک پہنچ پایا ہے۔ اس عدم توازن کے مہلک نتائج سامنے آئے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال بھارت کی موجودہ صورتحال ہے۔

امریکا کا ہیلتھ کیئر اور بزنس کونسپٹ ساتھ ساتھ چلتا ہے۔

عالمی ادارہ تجارت ڈبلیو ٹی او میں ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کو ختم کرنے کی جدو جہد ایک عرصے سے جاری ہے اور یہ پہلی بار نہیں کہ اس موضوع کو زیر بحث لایا گیاو۔ لیکن اس بار امریکا کی طرف سے اس تجویز کا پیش کیا جانا امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ضرور تصور کی جا رہی ہے۔ تاہم اس پر عمل کے لیے ڈبلیو ٹی او کے تمام 164 ممبر ممالک کی رضامندی ضروری ہے۔

کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق کے خاتمے کے بارے میں فیصلے کا دار ومدار اس پر ہوگا کہ اس کے حق میں اور اس کے مخالف دونوں فریقین کس حد تک سمجھوتے کے لیے تیار ہیں۔

امریکی انتظامیہ کی طرف سے پالیسی میں تبدیلی کے ساتھ اُن ممالک پر دباؤ میں اضافہ ہوگا جو پیٹنٹ حقوق کے تحفظ کا دفاع کرتے آئے ہیں، گو کہ وہ خود پر یہ الزام نہیں لینا چاہیں گے کہ وہ ویکسین کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

Share this:
Imran Khan and Muhammad bin Salman
Previous Post پاک ۔ سعودی اعلیٰ رابطہ کونسل کا قیام، وزیر اعظم کی شہزاد محمد سے ملاقات
Next Post جرمنی میں گرین پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ، اگلی حکومت بنا سکتی ہے
Germany Green Party

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.