geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں گرین پارٹی کی مقبولیت میں اضافہ، اگلی حکومت بنا سکتی ہے

May 8, 2021 0 1 min read
Germany Green Party
Share this:

Germany Green Party

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) رائے عامہ کے ایک تازہ جائزہ کے مطابق جرمنی میں اگر آج انتخابات منعقد ہوں تو گرین پارٹی سب سے مضبوط قوت بن کر ابھر سکتی ہے۔

سروے میں گرین پارٹی کی حمایت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پارٹی کی مقبولیت حالیہ برسوں میں بڑھتی گئی ہے لیکن سروے کے مطابق اس میں جماعت کے طرف سے نئی چانسلر کے لیے نامزد کردہ قیادت اینالینا بئربوک کی شخصیت کا بڑا عمل دخل ہے۔

جرمنی میں اس سال چانسلر انگیلا میرکل کا دور حکومت ختم ہو نے جا رہا ہے۔ انہوں نے چار بار الیکشن جیتے اور سولہ برس تک جرمنی کی قیادت کی۔ لیکن اس سال ستمبر کے عام انتخابات میں وہ اس عہدے کی امیدوار نہیں ہوں گی۔

سروے میں شامل لوگوں کے مطابق 26 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ گرین پارٹی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

دوسرے نمبر پر چانسلر میرکل کی جڑواں جماعتیں کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) آئیں، جن کے حق میں 23 لوگوں نے مثبت رائے دی۔ ان کی مقبولیت میں کمی کی بڑی وجوہات میں کورونا کے بعد متعارف کرائی جانے والی پابندیاں اور لوگوں تک ویکسین پہنچانے میں حکومت کی مبینہ ناکامی کا بڑا ہاتھ ہے۔

اسی طرح حکومت میں شامل ایک اور جماعت سوشل ڈیموکریٹس کی حمایت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ سروے کے مطابق سوشل ڈیموکریٹس کے حق میں 14 فیصد لوگوں نے رائے دے جبکہ 12فیصد لوگوں نے انتہائی دائیں بازو کی امیگریشن اور اسلام مخالف جماعت اے آرڈی کی حمایت کی۔

سروے میں جب لوگوں سے پوچھا گیا کہ اگر وہ تین بڑی جماعتوں میں سے کس رہنما کو ملک کا نیا سربراہ منتخب کرنا چاہیں گے، تو اس میں بھی گرین پارٹی کی اینالینا بئربوک سب سے مقبول لیڈر کا طور پر ابھریں۔ ان کے حق میں 28 ووٹ آئے، سی ڈی یو اور سی ایس یو کے مشترکہ امیدوار آرمین لاشیٹ کے حق میں 21 فیصد جبکہ سوشل ڈیموکریٹس کی طرف سے چانسلر کے امیدوار اولاف شولس کے حق میں بھی 21 فیصد حمایت سامنے آئی۔

جرمنی میں سیاسی موڈ جانچنے کے لیے یہ تازہ عوامی سروے ‘انفراٹیسٹ ڈی میپ‘ جرمنی کے نشریاتی ادارے اے آرڈی کے لیے تین سے پانچ مئی کے درمیان کیا گیا۔

Share this:
Corona Vaccine
Previous Post جرمنی نے کورونا ویکسین کے پیٹنٹ حقوق ختم کرنے کا امریکی دباؤ مسترد کر دیا
Next Post فرانسیسی اقدار کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ملک بدر کریں گے، وزیر داخلہ
French Interior Minister

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.