geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں کورونا ویکسین لگانے کا جامع پروگرام شروع

December 27, 2020 0 1 min read
Corona Vaccine
Share this:

Corona Vaccine

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن حکومت نے اپنی سولہ وفاقی ریاستوں کو کورونا ویکسین کی کھیپ روانہ کرنا شروع کر دی ہے۔ جرمنی بھر میں کورونا ویکسین ستائیس دسمبر بروز اتوار سے لگائی جا رہی ہے۔ ہنگری میں ویکسین ہفتہ چھبیس دسمبر سے لگانی شروع ہو گئی ہے۔

یورپی یونین کے ممالک میں کورونا ویکسین کے انجیکشن لگانے کا سلسلہ ستائیس دسمبر بروز اتوار شروع ہو رہا ہے۔ یہ ویکسین جرمن دوا ساز ادارے بائیو این ٹیک اور کثیر القومی امریکی دوا ساز کمپنی فائزر نے مشترکہ طور پر تیار کی ہے۔ کورونا کی وبا کے خلاف تیار کی جانے والی یہ پہلی ویکسین ہے، جس کی ہنگامی بنیاد پر استعمال کی منظوری امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کئی دوسرے ملک دے چکے ہیں۔

یورپی یونین کے دوا سازی کے نگران ادارے یورپی میڈیسین ایجنسی نے اس ویکسین کی باضابطہ منظوری رواں مہینے کی اکیس تاریخ کو دی تھی۔ اس منظوری اور پھر یورپی یونین کی توثیق کے بعد رکن ریاستوں نے اپنی اپنی عوام کو ویکسین لگانے کے جامع سلسلے کو حتمی صورت دے دی ہے۔ ان ممالک میں جرمنی بھی شامل ہے جہاں اتوار سے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

جرمن شہر مائنز میں واقع دوا ساز ادارے بائیو این ٹیک کے گودام سے ویکسین کی ہزاروں سربمہر شیشیوں کی فراہمی کا سلسلہ ہفتہ چھبیس دسمبر کی صبح سے شروع ہوچکا ہے۔ یہ دوا جرمنی بھر میں ستائیس مختلف مقامات کو روانہ کی گئی ہے۔ ان مراکز سے ویکسین ذیلی سینٹرز تک پہنچائی جائیں گی۔ اس مناسبت سے جرمن وزیر صحت ژینس شپاہن کا کہنا ہے کہ ویکسین مراکز پر دوا لگانے کے عمل میں موبائل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

جرمن دارالحکومت برلن میں پریس کانفرنس میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ان مراکز پر ویکسین لگانے والی ٹیمیں متعین کر دی گئی ہیں۔ بائیو این ٹیک کی ویکسین خصوصی تھرمل باکسز میں رکھی گئی ہے اور ایک خوراک ایک چھوٹی سی بوتل میں ہے۔ ہر تھرمل باکس کا درجہٴ حرارت منفی ستر ڈگری سیلسیئس پر رکھا گیا ہے۔

عام لوگوں نے اس پر حیرانی کا اظہار کیا ہے کہ امریکا میں ویکسینیشن کا آغاز قریب دو ہفتے قبل ہو چکا ہے اور جرمنی، جہاں یہ دوا تیار کی گئی وہاں تاخیر کی وجہ کیا ہے۔ اس کی بظاہر بنیادی وجہ اس ویکسین کی یورپی میڈیسن ایجنسی کی جانب سے باضابطہ منظوری اور پھر یورپی یونین کے توثیقی اعلان کی رکاوٹ تھی۔

جرمن حکومت کے پرزور اصرار اور دوسرے یورپی ملکوں کے دباؤ پر یورپی میڈیسن ایجنسی نے اپنا اجلاس اگلے برس جنوری سے پہلے اٹھائیس دسمبر کو منتقل کیا اور پھر اس کو بھی جلد طلب کیا گیا۔ اجلاس اکیس دسمبر کو منعقد ہوا اور اس کی منظوری کی سفارشات کو یورپی کمیشن نے فوری طور پر منظور کر لیا۔ جرمنی یورپی یونین سے باہر رہ کر علیحدہ سے اس ویکسین کے استعمال کی منظوری نہیں دے سکتا تھا۔ یہ فیصلہ یورپی اقوام کے اتحاد کا مظہر بھی قرار دیا گیا ہے۔

کورونا ویکسین لگانے کے ضوابط بھی طے کر لیے گئے ہیں۔ سب سے پہلے 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو سینیئر سیٹیزن ہاؤسز میں مقیم ہیں۔ ان کے علاوہ ہسپتالوں اور نرسنگ ہاؤسز میں متعین افراد یا عملے کو ویکسین لگانے میں ترجیح دی گئی ہے۔ اگلے سال مارچ تک اس مقصد کے لیے گیارہ سے بارہ ملین خوراکیں درکار ہوں گی۔ اتنی ویکسین سے 55 لاکھ سے 60 لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق جرمنی کی دو تہائی آبادی ویکسین لگوانے پر رضامند ہے۔

جرمن شہروں کی تنظیم نے عوامی توقعات پر یہ کہہ کر کسی حد تک اوس گرا دی ہے کہ وبا کنٹرول کرنے کی ابھی ابتداء ہے کیونکہ خطرناک وائرس کا خطرہ ابھی پوری طرح ٹلا نہیں ہے اور ویکسین لگوانے کے بعد بھی خبردار رہنے کی ضرورت ہو گی۔

جرمن شہر کِیل میں مقیم وائرولوجسٹ پروفیسر ہیلموٹ فِکنشر کا کہنا ہے کہ ویکسین کے پروگرام سے ملک میں وبا پر فوری طور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیونکہ لاکھوں افراد کو ویکسین لگانے میں ایک دو دن نہیں بلکہ خاصا وقت درکار ہو گا اور پھر اس کی دو خوراکوں کے بعد ہی مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post ایران کا امریکا پر ‘کویڈ 19’ ویکسین کی خریداری میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام
Next Post ٹرمپ کا قانونی بل پر دستخط سے انکار، لاکھوں افراد کی مراعات بند
Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.