geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کا منی بجٹ کابینہ سے منظور، توجہ تحفظِ ماحول پر

December 14, 2021 0 1 min read
Olaf Scholz
Share this:

Olaf Scholz

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) نئے جرمن چانسلر اولاف شولس کی کابینہ نے اضافی بجٹ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ ساٹھ بلین یورو کے اضافی بجٹ کو ماحول دوست معیشت کی مد میں استعمال کیا جائے گا۔

جرمنی کی نئی حکومت نے، جس اضافی بجٹ کی منظوری دی ہے، اس سے نئی حکومت ایسی سرمایہ کاری کرنے کی کوشش کرے گی، جس سے ملکی اقتصادیات کا جھکاؤ گرین اکانومی کی جانب ہو سکے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ رواں برس قرض کی صورت میں حاصل کیے گئے ساٹھ بلین یورو ابھی تک استعمال نہیں کیے جا سکے تھے۔

اس اضافی بجٹ پر نئی جرمن حکومت میں شامل مرکز کی جانب جھکاؤ رکھنے والی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی، ماحول دوست گرین پارٹی اور کاروبار نواز فری ڈیموکریٹک پارٹی نے مخلوط حکومت کی تشکیل کی ڈیل میں معاملات طے کیے تھے۔

ماحول دوست مالی پالیسی
ساٹھ بلین یورو کے علاوہ حکومت کا ارادہ ہے کہ انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہونے والے اُن اٹھارہ بلین یورو کو بھی ماحول دوست سرمایہ کاری کے منصوبوں پر استعمال کیا جائے، جو ایکو ٹیکس اور تجارتی اسکیموں پر عائد کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کے کنٹرول ٹیکس سے حاصل ہوا ہے۔

نئی مخلوط حکومت نئے اربوں ڈالر کے استعمال سے عوامی بہبود کے ایسے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش مند ہے، جن سے خاص طور پر کلائمیٹ پروٹیکشن کے منصوبوں کو تسلسل دیا جا سکے۔ ان منصوبوں میں الیکٹرک کاروں کے چارجنگ پوائنٹس، گھروں کو گرم رکھنے کا عمل یا انسولیٹنگ اور ملکی اقتصادیات کی ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔

وفاقی حکومت پر قرضوں کا بوجھ
چانسلر اولاف شولس کی مخلوط حکومت نے ملکی دستور میں قرض حاصل کرنے کی بنیادی رکاوٹ کو سن 2022 میں بھی معطل رکھنے کو حالات کا تقاضا قرار دیا ہے۔ اس دستوری شق کو معطل کر کے وفاقی حکومت ایک سو بلین ڈالر کا قرض حاصل کرنے کی مجاز ہوتی ہے۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ معاشی گراوٹ سے نمٹنے کے لیے قرض حاصل کرنے پر روک لگانے والی اس دستوری شق کی معطلی کا اگلا برس مسلسل تیسرا سال ہو گا۔ اس شق کو سابق چانسلر انگیلا میرکل کے دورِ حکومت میں سن 2020 میں عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔

مخلوط حکومت سن 2022 میں اس شق کو معطل رکھے گی لیکن سن 2023 میں اس کو دوبارہ بحال کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا ہے۔ جرمنی کی وفاقی حکومت پر کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد بھاری قرضوں کا بوجھ بڑھ چکا ہے۔ برلن حکومت کے قرضوں کا حجم سن 2020 میں ایک سو تیس بلین اور سن 2021 میں دو سو چالیس بلین یورو کے نئے قرضوں سے غیر معمولی طور پر بڑھ گیا ہے۔

الیکٹرک کاروں پر رعایت
جرمنی کی نئی حکومت نے الیکٹرک اور ہائبرڈ کاروں کی خرید پر خصوصی رعایتیں دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ان رعایتوں کا اعلان نئی مخلوط حکومت کے وزیر اقتصادیات اور ماحولیات رابرٹ ہابیک نے کیا ہے۔ گرین پارٹی کے شریک چئیرمین رابرٹ ہابیک شولس حکومت کے نائب چانسلر بھی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت پہلے سے فراہم کردہ مراعات کا تسلسل رکھے گی اور کوشش کرے گی کہ ماحول کو تحفظ دینے کی تمام کوششوں کو مزید تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو تقویت بھی دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ترجیحی بنیاد پر اس پہلو پر کام کرے گی کہ سن 2030 میں جرمن سڑکوں پر کم از کم پندرہ ملین الیکٹرک موٹر کاریں سفر کرتی دکھائی دیں۔

Share this:
AIBO Roboter
Previous Post ’قاتل روبوٹس‘ پر پابندی لگائی جائے، اقوام متحدہ
Next Post انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
Indonesia Earthquake

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.