geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’قاتل روبوٹس‘ پر پابندی لگائی جائے، اقوام متحدہ

December 14, 2021 0 1 min read
AIBO Roboter
Share this:

 AIBO Roboter

جنیوا (اصل میڈیا ڈیسک) انتہائی خطرناک ہتھیاروں پر پابندی لگانے کی انٹرنیشنل میٹنگ پیر تیرہ دسمبر سے جنیوا میں شروع ہو گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے افتتاحی خطاب میں انتہائی خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کو وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی زیرِ نگرانی ہونے والی اس بات چیت میں کئی ممالک کے سفارت کار شامل ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد خودکار ہتھیاروں بشمول ‘قاتل روبوٹس‘ پر مکمل پابندی کے نئے قوانین پر سیر حاصل گفتگو کرنا ہے۔

جنیوا میں شروع ہونے والے پانچ روزہ اس جلاس کی صدارت عالمی ادارے کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ان خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کے حامی سرگرم افراد، گروپوں اور غیر حکومتی تنظیموں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ خود کار ہتھیاروں بشمول ‘کلرز روبوٹس‘ پر، جو پابندی عائد کی جائے، اس پر عمل کرنا اقوام عالم کے لیے لازمی قرار دیا جائے۔

جنیوا میٹنگ
انٹونیو گوٹیرش نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ وہ اس نظرثانی کانفرنس سے توقع کرتے ہیں کہ اس کے مندوبین ایک ایسے جامع پلان پر متفق ہو جائیں گے، جس کے تحت خودکار ہتھیاروں کی مخصوص اقسام کے استعمال کو پوری طرح محدود بنا دیا جائے گا۔

سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی اس میٹنگ کے شرکاء سے کہا ہے کہ وہ مثبت مذاکرات سے ایک انٹرنیشنل معاہدے کے حصول کو آسان بنائیں۔ اس تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے کہ سبھی سفارت کار جمع ہیں اور وہ متفقہ طور پر انسانی معاشرت کو طاقت یا فورس کے خود مختار ہونے سے محفوظ بنائیں۔ ایک سفارت کار نے نام مخفی رکھتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی کسی بین الاقوامی معاہدے کے لیے بھرپور حمایت کا فقدان ہے۔

خطرناک ہتھیاروں پر پابندی کا ورکنگ گروپ
جنیوا میں پانچ روزہ میٹنگ میں ایک سو پچیس ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔ ان ممالک میں بھارت، روس، امریکا، اسرائیل اور چین بھی شامل ہیں۔ یہ ممالک اس مذاکراتی عمل میں کسی حد تک زیادہ فعال اور متحرک نہیں ہیں۔

میٹنگ میں شامل آسٹریا نے ہر قسم کے خطرناک ہتھیاروں یعنی لیتھل آٹونومس ویپنز (LAWS) پر مکمل پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان ہتھیاروں کے حوالے سے امریکا کا کہنا ہے کہ ان کے فوائد بھی ہیں اور ان کے استعمال سے زیادہ انسانی جانوں کی ہلاکتوں کو روکنا ممکن ہو گا۔

اس میٹنگ کا بنیادی مقصد کنوینشن برائے ‘سَرٹن کنوینشنل ویپنز‘ یا مخصوص ہتھیاروں (CCW) پر پابندی کا فریم ورک تیار کرنا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ سی سی ڈبلیو کے متفقہ طور پر منظور شدہ نکات ہی بین الاقوامی معاہدے کی راہ ہموار کریں گے۔

سی سی ڈبلیو کے ورکنگ گروپ کا ایک اجلاس ابھی گزشتہ ہفتے ناکامی سے ہمکنار ہوا ہے۔ اس اجلاس میں روس مختلف نکات پر متفق نہیں تھا اور اسی کی مخالفت اجلاس کی ناکامی کا باعث بنی تھی۔

خود کار ہتھیاروں پر پابندی کی بحث
اقوام متحدہ کے علاوہ کئی اور ادارے بھی دنیا بھر میں خود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی میٹنگز اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر آٹھ برسوں سے مختلف ممالک کے نمائندے خود کار ہتھیاروں یا لیتھل آٹونومس ویپنز (LAWS) پر گفتگو کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور قائم ورکنگ گروپ (CCW) کے سبھی اراکین ابھی تک متفقہ نکات پر اکھٹے نہیں ہو سکے ہیں۔

لیتھل آٹونومس ویپنز
انتہائی خطرناک ہتھیاروں یا ‘لیتھل آٹونومس ویپنز‘ میں وہ تمام ہتھیار شامل ہیں، جو مشینوں سے کنٹرول ہوتے ہوں یا ان میں ایسی نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہو، جو آرٹیفیشیل انٹیلیجنس (مصنوعی دانش) کی حامل ہو یا ایسی مشینیں، جو کسی انسانی چہرے کو پہچان کر خود ہی گولی چلا دیں۔ مصنوعی دانش کے حامل ‘کلرز روبوٹس‘ کی تیاریاں کئی ممالک جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جنیوا میں شروع ہونے والے مذاکرات میں سفارت کاروں کو کسی حد تک دباؤ کا سامنا ہے اور یہ دباؤ اس رپورٹ کے اجرا سے پیدا ہوا ہے، جو رواں برس مارچ میں جاری کی گئی تھی۔ اسی رپورٹ کے مطابق رواں برس لیبیا میں کیا گیا ایک ڈرون حملہ وہ پہلا ایسا حملہ تھا، جس میں خود کار ڈرون نے اپنا ہدف خود تلاش کیا تھا۔

ایک سو بیس رکنی غیر جانبدار ممالک کی تنظیم نان الائینڈ موومنٹ (NAM) نے وینزویلا کی قیادت میں ایسے ہتھیاروں پر لازمی پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Share this:
Kentucky Hurricane
Previous Post کینٹکی میں ہنگامی حالت کا نفاذ، درجنوں افراد ہلاک
Next Post جرمنی کا منی بجٹ کابینہ سے منظور، توجہ تحفظِ ماحول پر
Olaf Scholz

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.