geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی: شامی مہاجرین کی واپسی پر عائد پابندی ختم

December 12, 2020 0 1 min read
Syrian Refugees
Share this:

Syrian Refugees

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن وزارتِ داخلہ نے شامی مہاجرین کی اپنے ملک واپسی پر عائد پابندی میں اضافہ کرنے کا امکان مسترد کر دیا ہے۔ یہ پابندی شام کے جنگی حالات کے تناظر میں عائد کی گئی تھی۔

سولہ جرمن وفاقی ریاستوں کے صوبائی وزرائے داخلہ کی ورچوئل میٹنگ میں شامی مہاجرین کی ان کے وطن واپسی پر عائد پابندی کی مہلت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چانسلر انگیلا میرکل کی مخلوط حکومت میں شامل سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) نے اس فیصلے کی مخالفت ضرور کی لیکن فیصلہ کثرتِ رائے سے ہی کیا گیا۔ اس فیصلے کا باضابطہ اعلان نائب وزیرِ داخلہ ہانس گیؤرگ اینگلیلک نے کیا۔ شامی مہاجرین کو جرمنی سے نہ نکالنے کی یہ حکومتی پالیسی سن 2012 سے جاری تھی۔ یہ پابندی شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد لگائی گئی تھی۔ اس پابندی کا بنیادی مقصد ہجرت کرنے والوں کو مسلح تنازعے کے علاقے میں واپس نہ بھیجنا تھا۔

جرمن وفاقی ریاستوں کے وزرائے داخلہ کے فیصلے کے بعد اب عدالتیں شامی مہاجرین کی واپسی کا فیصلہ کریں گی۔ ہر مہاجر کا مقدمہ علیحدہ علیحدہ سنا جائے گا۔ شامی مہاجرین کی واپسی یا ملک بدری کے مقدمات پہلی جنوری سن 2021 سے شروع ہوں گے۔ اُن شامی مہاجرین کو واپس نہیں بھیجا جائے گا، جنہوں نے فوجداری جرائم کا ارتکاب کر رکھا ہوا ہے۔ ایسے مہاجرین کو فوجداری مقدمات اور ان کے فیصلوں کا انتظار کرنا ہو گا۔ دوسری جانب زیریں سیکسنی کے وزیر داخلہ بورس پیسٹوریئس کا کہنا کہ شام میں ابھی بھی حالات پرتشدد ہیں اور مہاجرین کی عدالتی فیصلوں کے بعد بھی واپسی کا امکان نہیں ہے۔

یہ امر اہم ہے کہ برلن حکومت کے وزیر داخلہ ہورسٹ زیہوفر اس پابندی کو ختم کرنے کے حامی ہیں، ان کو دائیں بازو کے حلقے کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مہاجرین کی واپسی پر عائد پابندی ختم کرنے سے بہت کم تعداد میں شامی مہاجرین کی واپسی ہو سکے گی کیونکہ وزرائے داخلہ کا اصرار تھا کہ ان مہاجرین کو واپس بھیجا جائے جو فوجداری جرائم کا ارتکاب کر چکے ہیں یا وہ جو سیاسی پشت پناہی پر جرم سرزد کر چکے ہیں، اس میں دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ اس تناظر میں جرمن صوبے باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان نے بھی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ شامی مہاجرین کی بڑی تعداد کو واپسی کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے مہاجرین سے متعلق ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم ہے اور ملک بدری یا مہاجرین کی واپسی کو اصولی بنیاد پر مسترد کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایڈ ادارے کے سربراہ پیٹر روہناشٹروتھ کا کہنا ہے کہ شام میں سلامتی کے خطرات بدستور سنگین ہیں اور مہاجرین کی واپسی انسانی حقوق کی کمٹ منٹ کے منافی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں عالمی جنگوں کی مجموعی مدت سے زیادہ شامی مسلح تنازعے نے طوالت کھینچ لی ہے۔ شام میں جاری خانہ جنگی میں پونے چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share this:
ISIS Weapons
Previous Post داعش نے اسلحہ کیسے جمع کیا؟
Next Post مریم اور بلاول کی ملاقات: ‘اسٹیبلشمنٹ ہو یا کٹھ پتلی حکومت، بات کرنے کا وقت ختم ہو گیا’
Maryam Nawaz and Bilawal Bhutto

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.