geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مریم اور بلاول کی ملاقات: ‘اسٹیبلشمنٹ ہو یا کٹھ پتلی حکومت، بات کرنے کا وقت ختم ہو گیا’

December 12, 2020 0 1 min read
Maryam Nawaz and Bilawal Bhutto
Share this:

Maryam Nawaz and Bilawal Bhutto

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی اور ان کی دادی کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں اور لاہور جلسے سمیت اہم معاملات پر گفتگو اور مشاورت کی۔

ملاقات کے بعد بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے مشترکہ نیوز کانفرنس بھی کی۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کو گھر بھیج کر دم لے گی، میں پہلے دن سے ان کو جعلی اور ووٹ چور حکومت سمجتی ہوں، آج جب آپ کو اپنی حکومت جاتی نظر آرہی ہے تو آپ کو پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔

اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پریشانی سب کے سامنے ہے ، 13 دسمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا۔

بلاول نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک تیزی اور کامیابی سے جا رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ ہو یا کٹھ پتلی حکومت، بات کرنے کا وقت ختم ہوگیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں کوئی لانگ مارچ اتنا کامیاب نہیں ہوا جتنا پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا، ہم ایسی صورتحال پیدا نہیں کریں گے جس سے کوئی تیسری قوت فائدہ اٹھائے، ہم سوچ سمجھ کر اپنے کارڈرز کھیلیں گے۔

بلاول نے کہا کہ تمام جماعتوں نے فیصلہ کرلیا ہے ، ہم پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) سے مشاورت کریں گے، استعفوں سے متعلق پارٹی کی سی ای سی سے مشاورت ہوگی۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اپوزیشن کے 11 جماعتی اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) میں شامل ہیں اور گزشتہ دنوں سربراہی اجلاس کے بعد پی ڈی ایم نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان کو 31 دسمبر تک اپنی جماعتوں کے قائدین کے پاس استعفے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس اعلان کے اگلے روز ہی پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلاول اور مریم نوازسے بھی ملاقات کی تھی جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی تھی۔

Share this:
Syrian Refugees
Previous Post جرمنی: شامی مہاجرین کی واپسی پر عائد پابندی ختم
Next Post خیبر پختونخوا: 8 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری کر دی گئی
Kohat University of Science and Technology

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.