geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بائیو این ٹیک فائزر ویکسین کے عالمی سطح پر استعمال کی اجازت

January 2, 2021January 2, 2021 0 1 min read
Vaccine
Share this:

Vaccine

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے کووڈ انیس کے خلاف بائیو این ٹیک فائزر کی تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی ہنگامی اجازت دے دی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ انیس کے خلاف بائیو این ٹیک فائزر کی مشترکہ طور پر تیار کردہ ویکسین کے استعمال کی ہنگامی اجازت دے دی ہے۔ اس اجازت کے بعد مختلف ممالک میں اس ویکسین کی قانونی منظوری کی رفتار تیز ہو جائے گی۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات اکتیس دسمبر کی رات اپنے ایک بیان میں کووڈ 19 کے خلاف جرمنی کمپنی بائیو این ٹیک اور اس کے امریکی پارٹنر ادارے فائزر کی تیار کردہ اس ویکسین کے استعمال کی ہنگامی منظوری دینے کا اعلان کر دیا۔

ڈبلیو ایچ او کے اس فیصلے سے مختلف ملکوں میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کے لیے اس ویکسین کی درآمد اور تقسیم کی منظوری کا عمل بہت تیز رفتار ہو جائے گا۔ بائیو این ٹیک فائزر کی اینٹی کورونا ویکسین اس عالمی ادار ے سے منظوری حاصل کرنے والی پہلی ویکسین ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ادویات اور صحت سے متعلقہ مصنوعات تک رسائی کے شعبے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر میری انجیلا سیماؤ نے ایک بیان میں کہا، ”یہ فیصلہ کووڈ 19ویکسین تک عالمی رسائی کو یقینی بنانے کے سمت ایک انتہائی مثبت قدم ہے۔ لیکن میں اس بات پر زور دینا چاہوں گی کہ ویکسین کی خاطر خواہ سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اس سے بھی بہت زیادہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں کسی بھی جگہ ترجیحی افرادکی طبی ضرورتیں پوری کی جا سکیں۔”

ڈاکٹر سیماؤ نے اپنے بیان میں مزید کہا، ”ڈبلیو ایچ او اور ہمارے شرکاء کار دیگر ویکسینز کے محفوظ ہونے اور ان کی افادیت کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔ ہم دیگر دواساز کمپنیوں کی بھی ان کی تیار کردہ ویکسینز کا تجزیہ کروانے کے عمل میں حوصلہ افزائی کریں گے۔ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہم ویکسین کی ترسیل کو یقینی بنائیں تاکہ یہ دنیا کے تمام ممالک تک پہنچ سکے اور وہاں کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔”

یورپی یونین بائیو این ٹیک فائزر کی اس ویکسین کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے، جس کے بعد یونین کے رکن ممالک کو بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کی اجازت بھی مل چکی ہے۔ امریکا، برطانیہ، اسرائیل، سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک بھی اپنے ہاں اس کے استعمال کی اجازت دے چکے ہیں۔ تاہم بہت سے ایسے ممالک، جہاں طبی دیکھ بھال کے نظام کمزور ہیں، وہ اس ویکسین کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او کے فیصلے پر انحصار کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے کہا ہے، ”یہ ویکسین ڈبلیو ایچ او کی طرف سے ادویات کے لیے ان کے محفوظ اور مؤثر ہونے سے متعلق تمام طے شدہ معیارات پر پوری اترتی ہے اور اس کے ذریعے ممکنہ خطرات کے تدارک میں مدد ملے گی۔‘‘

عالمی ادارہ صحت کے مطابق وہ جہاں تک ممکن ہے، اس ویکسین کی ترسیل اور اس کے استعمال کے حوالے سے مختلف ملکوں کی ان کے تیار کردہ منصوبوں کے تجزیے میں بھی مدد کر رہا ہے۔ ڈبلیو ایچ او غریب ممالک تک ویکسین پہنچانے اور ان کی تقسیم کی عالمی کوششوں میں بھی شامل ہے۔ کوویکس (COVAX) کے نام سے اس عالمی مہم کا مقصد سن 2021 کے اوائل میں عالمی سطح پر کورونا ویکسین کی تقریباً دو ارب خوراکوں کی ترسیل کو یقینی بنانا ہے۔

Share this:
Iran
Previous Post ایران مشرق وسطیٰ میں امریکی تنصیبات پر حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے: واشنگٹن
Next Post بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر بغاوت کا مقدمہ
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.