geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے پر بغاوت کا مقدمہ

January 2, 2021 1 1 min read
Protest
Share this:

Protest

کرناٹک (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں پولیس نے مبینہ طور پر ‘پاکستان زندہ باد’ کا نعرہ لگانے کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔

بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے ضلع دکشنا پورم میں پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان کی حمایت میں لگنے والے بعض نعروں کے لیے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے بعض ارکان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے۔ لیکن ایس ڈی پی آئی نے ایسے نعرے لگانے کی تردید کی ہے۔

یہ واقعہ بیلتھنگڈی کے پاس اوجیرے گاؤں کا ہے، جہاں مذکورہ جماعت نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد ایس ڈی پی آئی کے کارکنان خوشی کا جشن منا رہے ہیں اور اسی ویڈیو میں “:پاکستان زندہ باد، پاکستان زندہ باد” کے نعرے بھی سنے جا سکتے ہیں۔

ابھی اس ویڈیو کی اس حوالے سے تصدیق نہیں ہو پائی ہے کہ آیا یہ نعرے حقیقت میں لگے تھے یا پھر اس ویڈیو کی ایڈیٹنگ کی گئی اور بعد میں ان متنازعہ نعروں کو شامل کیا گيا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وہاں بی جے پی اور ایس ڈی پی آئی دونوں پارٹیوں کے ارکان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے جنہیں بعد میں پولیس نے منتشر کیا۔ کسی بھی جانب سے شکایت کے بغیر پولیس نے بذات خود ایس ڈی پی آئی کے 15 ارکان کے خلاف بغاوت کے ساتھ ساتھ کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ابھی تک اُن افراد کی شناخت نہیں ہوئی ہے جن پر پاکستان کی حمایت میں نعرے بازی کا الزام ہے۔

ضلع دکشنا پورم کے پولیس سربراہ ایم بی لکشمی نے میڈیا سے بات چيت میں کہا، ’’یہ واقعہ بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے دوران ایس ڈی ایم کالج کے کاؤنٹنگ سینٹر میں بدھ کے روز پیش آیا تھا۔ ایس ڈی پی آئی کے ارکان اپنے امیدوار کی جیت پر خوشی منا رہے تھے۔ لیکن ہمیں یہ نہیں معلوم کہ بھیڑ میں کس نے ایسے نعرے لگائے، ہمیں ابھی ان کی شناخت کرنی ہے اور اس کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔‘‘

اس دوران ریاست میں حکمراں دائیں بازو کی ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی نے ایس ڈی پی آئی پر پابندی عائد کرنے کے اپنے مطالبے کا پھر سے اعادہ کیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی کی قیادت مسلمانوں کے ہاتھ میں ہے جس کا تعلق جماعت اسلامی ہند سے بھی ہے۔ بی جے پی طویل عرصے سے اس پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

اڈپی چیکامگالور سے بی جے پی کی رکن پارلیمان شوبھا کرناڑلاجے نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ’’یہ نا تو پشاور ہے اور ن ہی کراچی! ایس ڈی پی آئی امیدوار کی کامیابی کے جشن کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ ایک بار پھر ایس ڈی پی آئی نے اپنی وفاداری اور نیت کا ثبوت دیدیا ہے۔ وزیر اعلی بی ایس وائی یدیورپّا جی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں، اس ملک دشمن تنظیم پر پابندی لگا دیجیئے۔‘‘

لیکن سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈيا نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ان کی جماعت کے کسی رکن نے وہاں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہوں۔ پارٹی کے ضلعی صدر جے عطااللہ نے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہا، ’’ہماری جماعت کا کوئی بھی رکن ایسے نعرے نہیں لگائےگا۔ اس سلسلے میں جو شخص بھی ہمارا نام بدنام کرنے کی کوشش کریگا ہم اس کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔‘‘

کرناٹک میں حال ہی میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جس میں سے کچھ علاقوں کے نتائج کا اعلان کر دیا گيا ہے جبکہ دیگر کے نتائج آنے ابھی باقی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اس بار کے بلدیاتی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی نے محدود نشستوں پر انتخاب لڑا تھا اور پہلی بار اسے بھی کئی علاقوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

گزشتہ برس فروری میں اسی ریاست کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس حکام نے ‘پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی ایک نوجوان طالبہ کو گرفتار کر لیا تھا۔ اٹھارہ سالہ طالبہ امولیہ لیونا نے بنگلور کے ایک جلسے میں بھارت زندہ باد کے ساتھ ساتھ پاکستان زندہ باد کا بھی نعرہ بلند کیا تھا جس کے لیے ان پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گيا اور انہیں جیل بھیج دیا گيا تھا۔

امولیا کے تقریبا چار ماہ جیل میں رہنے کے بعد انہیں ضمانت ملی تھی۔ اس وقت ان کے وکیل پرسنا نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت میں کہا تھا کہ ”اس سے مضحکہ خیز بات کیا ہوگی کہ ریاستی حکومت نے 19 سالہ لڑکی کے ‘پاکستان زندہ باد‘ کے نعرہ لگانے پر تفتیش کے لیے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہو۔ تاہم کیا کیا جائے آج کل ماحول ہی کچھ ایسا ہے۔‘‘

Share this:
Vaccine
Previous Post بائیو این ٹیک فائزر ویکسین کے عالمی سطح پر استعمال کی اجازت
Next Post ترکی تین ملین ویکسین کی خوراک پہنچ چکی ہے جبکہ دیگر ممالک کے ساتھ بھی رابطہ جاری ہے: صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.