geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نیکیوں، رحمتوں اور مغفرت کی بہار

May 11, 2019 1 1 min read
Ramadan Mubarak
Share this:

Ramadan Mubarak

تحریر : راشد علی راشد اعوان

رَمَضان یا رَمَضان المُبارَک اسلامی مہینوں میں نواں مہینہ ہے، رمضان کا لفظ “ر م ض” سے ہے،جس کے بنیادی لغوی معانی سخت گرمی اور تپش کے ہیں،عالم اسلام پر اس ماہ مقدس کے29 یا 30 روزے جو کہ پورے مہینے کے ہیں فرض ہیں،ماہ رمضان کے آخری عشرہ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ نے ایک رات کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے اور اس رات کو شب قدر کا نام دیا گیا ہے، ماہ رمضان کی اہم عبادات میں روزہ رکھنا، قرآن مجید کی تلاوت، شب قدر کی راتوں میں شب بیداری کرنا، دعا و استغفار، مؤمنین کو افطاری دینا اور فقیروں اور حاجت مندں کی مدد کرنا شامل ہے،نبی مکرمۖ پر نازل ہونیوالی الہامی کتاب قرآن حکیم،فرقان مجید بھی ماہ رمضان میں نازل ہوئی ،روزہ اسلام کے پانچ ارکان میں سے ایک ہے جسے عربی میں صوم کہتے ہیں،قرآن مجید میں فرمان الہی ہے”اے ایمان والو تم پر روزے رکھنے فرض کیے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر روزے رکھنے فرض کیے گئے تھے تا کہ تم متقی و پرہیزگار بنو”۔

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ محمدۖ نے فرمایا”جو شخص بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے سابقہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں”قیام رمضان سے متعلق حضرت ابوہریرہ سے مروی ہے کہ حضرت محمد مصطفیۖ نے فرمایا”جس نے رمضان میں بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے قیام کیا تو اس کے سابقہ تمام گناہ معاف کر دیے گئے”،رمضان المبارک کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے کیا جا سکتا ہے کہ حدیث نبویۖ ہے کہ” اگر لوگوں کو یہ معلوم ہوجائے کہ رمضانالمبارک کیا ہے؟ تو میری اُمت تمنا کرے کہ سارا سال رمضان ہی رہے”۔ایک روایت میں ہے کہ رمضان المبارک کے تین عشرے ہیں پہلا رحمت کا، دوسرا مغفرت کا اور تیسرا عشرہ دوزخ سے نجات کا ہے،رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنے اندر لامحدود، ان گنت رحمتیں سموئے ہوئے ہے اور اسی ماہ مبارکہ میں اللہ تعالیٰ کی بے پناہ رحمتیں اور برکتیں نازل ہوتی ہیں، رمضان المبارک کا مہینہ باقی مہینوں کا سردار ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے گناہوں کو معاف کرنے کے لئے رمضان المبارک کا مقدس مہینہ مسلمانوں کو تحفتاً عطا کیا ہے جس میں مسلمان اپنے سابقہ گناہوں کی بخشش اپنے رب سے طلب کرتے ہیں، خالق کائنات نے رمضان المبارک کی غرض و غایت اور مقصد تقویٰ کو قرار دیا ہے ایک مسلمان روزہ کی وجہ سے برائیوں کو ترک کر دیتا ہے اور نیکیوں کی طرف راغب ہوتا ہے جس کی وجہ سے اس کا ایمان بڑھ جاتا ہے،اسی ماہ مبارکہ کو نیکیوں کے موسم بہار اور برائیوں کے موسم خزاں کا مہینہ قرار دیا گیا ہے، جس میں رب کی خوشنودی اور جنت کا حصول حاصل ہوتا ہے۔

روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے،جس کے معنی ہیں رُک جانایعنی اللہ تعالی کے حکم سے دن بھر کھانے پینے ا ور تما م جائز خواہشات سے رُکے رہنا، رمضان کی اہمیت کے بارے میں حضرت محمد ۖسے ارشاد فرمایا کہ کائنات کے رب کا فرمانا ہے کہ اگر مجھے آپۖ کی اُمت کو جہنم میں ہی جلانا ہوتا تو رمضان کا مہینہ کبھی نہ آتا، رب کعبہ کا فرمان ہے ”اے ایمان والوں تم پر روز ے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پر ہیز گار بن جائو”۔اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا کہ”اے موسیٰ علیہ السلام میں نے امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو دو نور عطا کیے ہیں، جس نے ان دونوں سے دامن وابستہ کرلیا وہ دونوں جہان کے عذاب سے محفوظ رہے گا۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا کہ وہ کون سے نور ہیں ارشاد باری ہوا کہ ایک نور قرآن اوردوسرا نور رمضان،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،رمضان کے مہینے میں میری امت کو پانچ نعمتیں دی گئیں جو کہ مجھ سے پہلے کسی اور نبی کو نہیں دی گئیں،جن میں سے ایک رمضان کی پہلی رات اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو نظر رحمت سے دیکھتے ہیں۔

اللہ جس کو نظر رحمت سے دیکھ لے اسے عذاب نہیں دیتا،دوسرا اللہ کے نزدیک روزہ دار کے منہ کی خوشبو کستوری کی خوشبو سے زیادہ بہتر ہے،تیسرا فرشتے دن رات روزے داروں کے لیے بخشش کی دعا کرتے ہیں،چوتھا اللہ تعالیٰ جنت کو بندوں کی خاطر بننے سنورنے کا حکم دیتے ہیں اور پانچواں رمضان کی آخری رات اہل ایمان کی بخشش کر دی جاتی ہے۔حدیث شریف میں ہے کہ اے لوگو! اس مہینہ میں چار چیزوں کی کثرت رکھا کرو، کلمہ طیبہ لاالہ الااللہ، استغفار، جنت کی طلب،دوزخ کی آگ سے پناہ۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا”جنت کے آٹھ دروازوں میں سے ایک دروازے کا نام رَیّان ہے، جس سے قیامت کے دن صرف روزے دار داخل ہوں گے، ان کے علاوہ اس دروازے سے کوئی داخل نہیں ہو گا، کہا جائے گا روزے دار کہاں ہیں؟ تو وہ کھڑے ہو جائیں گے اور جنت میں داخل ہوں گے۔

جب وہ داخل ہو جائیں گے، تو وہ دروازہ بند کر دیا جائیگا،ایک مرتبہ آنحضرت ۖ منبر پر تشریف فرما تھے آپ نے یکے بعد دیگرے تین مرتبہ فرمایا آمین ، صحابہ کرام نے عرض کیا یارسول اللہ یہ آمین کیسی؟ آپ ۖ نے فرمایا: جبرائیل نے تین باتیں کہیں، میں نے ہر ایک کے جواب میں کہا آمین۔حضرت جبرائیل نے کہا: برباد ہو وہ، جس کو رمضان کا مہینہ میسر آیا اور اُس نے اس مہینہ میں عبادت کر کے اپنے گناہ نہ بخشوائے، اس کے جواب میں میں نے کہا آمین۔پھر حضرت جبرائیل نے کہا: برباد ہو وہ شخص جس کو ماں باپ کی خدمت کا موقع ملا اور اس نے ان کی خدمت کر کے اپنے گناہ نہ بخشوائے۔ میں نے کہا آمین۔ پھر حضرت جبرائیل نے کہا: برباد ہو وہ شخص جس کے سامنے میرا نام لیا گیا اور اس نے مجھ (آنحضرت ۖ) پر درود نہیں پڑھا۔ میں نے کہا آمین۔ماہ رمضان نیکیوں کے موسم بہار ، رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں کا سرچشمہ ہے ، یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان غلطیاں کرتاہے ، گناہوں میں الجھ جاتاہے لیکن اس کے ضمیر پر بوجھ اور خلش قائم رہتی ہے اسی لیے تعلیم و تربیت فرد کی ناگزیر ضرورت ہے اور ہمیشہ رہتی ہے ۔ دعا ہے کہ رب تعالیٰ ہمیں اس عظیم مہینہ میں اس کی قدر اور اعمال صالح کے اہتمام کی توفیق عطا فرمائے،آمین ثم آمین۔
Rashid Ali Rashid Awan

تحریر : راشد علی راشد اعوان

Share this:
Inflation
Previous Post انقلاب، مہنگائی اور احتجاج
Next Post بنگلہ دیش میں نرس کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف احتجاج
Protest

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.