geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انقلاب، مہنگائی اور احتجاج

May 11, 2019 2 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

ایوانوں میں ہونے والے اجلاسوں پر ہر روز اپوزیشن اور حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور سینئر صحافیوں کے تبصرے، تجزیے سن کر لگتا ہے کہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے یا آچکی ہے یہ تصویر ایک رخ ہے۔اگردوسری جانب دیکھنے کا موقع ملے تو شہرہویا دیہات میں بسنے والے عام آدمی کی زندگی ان تمام حکمران اور اپوزیشن رہنماؤں کے تبصرے، تجزیے اور بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔

کیونکہ سند ھ میں پیپلزپارٹی کی مکمل حکومت ہے اور پنجاب مسلم لیگ نون کا قلعہ ہے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اکثریت بھی حاصل ہے۔پھر بھی سند ھ میں کینسراور ایڈزکے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔پیپلزپارٹی کی قیادت صرف اور صر ف مہنگائی اور احتساب پر بات کرتی ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت کو آڑہاتھوں لیا کہ پی ٹی آئی حکومت جب سے آئی ہے مہنگائی کا ریلا آگے سے آگے بڑھتا جا رہا ہے۔بجلی گیس کے نرخ تو بڑھے ہی تھے مگر پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی وجہ سے جو حالات خراب ہوئے ہیں اس نے عوام کاجینا محال کر دیا ہے۔اپوزیشن پہلے دن سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تنقیدکرتی آ رہی ہے۔لیکن صوبہ سند ھ کی موجود صورت حال پر بات نہیں کی۔

دوسری طر ف رائیونڈسے میاں نوازشریف کی جیل واپسی کے لیے ریلی کے اہتمام پر نون لیگ قیادت کادعویٰ حقیقت کے برعکس تھا۔کیونکہ پنجاب خصوصاً لاہور مسلم لیگ نون کا قلعہ ہے جس کی موجود آبادی 2کروڑنفوس سے تجاوزکرچکی ہے لیکن ریلی میں صرف 4سے 5افراد نے شریک کی۔جن میں سے کچھ افراد کو کرایے پر حاصل کرنے کی بھی افوائیں منظر عام پر آئیں۔ لاہور میں یہ حال ہے کئی سالوں سے پاکستان پر راج کرنے والی مسلم لیگ نون کا۔ بیانات حقیقت کے برعکس ہیں۔پیپلزپارٹی،نون لیگ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کے بیانات اور دعوؤں کا عالمی صورت حال سے ملا کر تبصرہ کیا جائے تو اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور تصویر یں اس بات کو واضع ثبوت ہیں۔کہ انقلا ب اور مہنگائی کے نام پرعوام کو احتجاج کے لیے سٹرکوں پر لایا جائے گا۔غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالابھی چھیننے کی تیاری کی جارہی ہیں۔

گزشتہ روزایک قومی اخبار میں شائع ہونے والی تصویر پرایک صحافی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ تیس پینتیس سالہ تندرست و توانا باپ روٹی کا ایک ٹکڑا ہاتھ میں تھامے دھاڑیں مار مار کر رو رہا ہے اور اس کا چار پانچ سالہ بچہ اسے تسلی دلاسہ دے کر چپ کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دونوں شامی ہیں۔ وہ شام جو کئی سال سے انقلاب کی آگ میں جل رہا ہے۔اور یہ تصویر صرف شام ہی کی نہیں ہے۔ یہ تصویر افغانستان کی بھی ہے جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے یہی بے کسی دیکھ رہا ہے۔ یہ تصویر صومالیہ کی بھی ہے۔ یہ لیبیا کی بھی ہے۔ اور یہ ایران کی بھی ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ ہمارے ملک کے قبائلی علاقوں کی بھی ہے۔

ان کے علاقوں میں جنگ و جدل سے وہ تباہ کاری ہوئی ہے کہ خوشحال اور عزت دار گھرانے روٹی کے ایک ایک ٹکڑے کو ترس گئے ہیں۔ وہ فقیروں سے بھی بری حالت میں بے سر و سامانی کے عالم میں کھلے آسمان کے نیچے، یا ٹوٹے پھوٹے جھونپڑوں میں بے کسی کی تصویر بنے پڑے ہیں۔ہم اپنے گرم اور محفوظ گھروں میں بیٹھنے والے، جب انقلابات کی بات کرتے ہیں، اور بتاتے ہیں کہ بندوق کے زور سے ہی ہمارا من پسند نظام آئے گا، یا ہماراحکمران احتجاج سے ہی جائے گا، تو اس تصویر پر نظر ضرور ڈال لیں۔ شاید ہم عبرت پکڑ سکیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ جو ملک بھی خونی انقلاب کی راہ پر چلے ہیں، وہ ہمیشہ تباہ ہوئے ہیں۔ بے شمار جانیں گئی ہیں۔ بے شمار عزت دار لوگ بے عزت ہوئے ہیں۔ کھاتے پیتے لوگ روٹی کے ایک ٹکڑے کو ترس گئے ہیں۔ بندوق کو دلیل بنانے والی قوموں کا ہمیشہ یہی انجام ہوا ہے۔ لیکن جو ملک اس یکلخت خونی انقلاب کی بجائے اپنے ملک کی بہتری کے لیے دلیل سے اپنے ہم وطنوں کو قائل کر کے بتدریج ذہنی انقلاب لائے ہیں، اور وہ ذہنی انقلاب ان کے ملکی نظام میں جھلکا ہے، وہ اپنے لوگوں کی زندگی کو پہلے سے کہیں زیادہ بہتر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

ہمیں یہ حقیقت تسلیم کرنا ہو گی کہ ایک معاشرے میں کبھی بھی تمام لوگ کسی ایک بات پر مکمل طور پر متفق نہیں ہو سکتے ہیں۔ کہیں مذہب کا اختلاف آڑے آ جاتا ہے، کہیں معاشی نظام کا اختلاف مار دیتا ہے، اور کہیں سیاسی نظام پر بات نہیں بنتی ہے۔ اس کا ایک ہی حل ہے، کہ سب لوگ ان اختلافات کو اپنی ذات تک محدود رکھتے ہوئے مخالف گروہوں کے ساتھ مل کر امن و عافیت سے ملک چلانے کا نظام بنانے پر بات کریں۔ اپنی رائے رکھتے ہوئے دوسرے کو اس کی رائے رکھنے دیں۔ اپنا مسلک و مذہب رکھیں، اور دوسرے کو بھی ایسا کرنے کی اجازت دیں۔ ایک متفقہ قاعدہ قانون لائیں جو سب کو تحفظ دے۔

جو قومیں اختلافات کو حدود میں رکھ کر متحد ہو جاتی ہیں، وہی کامیاب ہوتی ہیں۔ جو نفرت، تشدد اور قتل و غارت کی راہ پر چل پڑتی ہیں، ان کے لیے اس تصویر میں ایک سبق ہے۔ آئیے اس تصویر سے عبرت پکڑیں۔ اور کم از کم اپنے ملک پر تو رحم کریں۔ قتل و غارت اور نفاق کو برا جانیں۔ ایک دوسرے پر دشنام طرازی کرنے کی بجائے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی عادت ڈالیں۔ ورنہ کل ہم اور آپ بھِی روٹی کے ایک ٹکڑے کو ترستے ہوئے ایسے ہی نہ روتے ہوں جیسے یہ شامی،فلسطینی، افغانی اور مقبوضہ کشمیر میں کشمیری رو رہا ہے۔
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Hazrat Muhammad PBUH
Previous Post سیرت النبی ۖ اور 9 تلواریں
Next Post نیکیوں، رحمتوں اور مغفرت کی بہار
Ramadan Mubarak

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.