geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت نے ماؤں اور بچوں کو بے رحمانہ طریقے سے جیلوں میں پھینک دیا : ترک رکن پارلیمنٹ

May 16, 2020 1 1 min read
Corona virus in Turkey
Share this:

Corona virus in Turkey

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی میں کرونا وائرس کو قابو کرنے حوالے سے احتیاطی اقدام کے طور پر صدر رجب طیب ایردوآن کے قید مخالفین کو بند جیلوں سے دیگر کھلی جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس کے باوجود ان قیدیوں کے حالات ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا ترکی میں درجنوں جیلوں تک پہنچ چکی ہے۔

اس سلسلے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن پارلیمنٹ اور ترکی میں انسانی حقوق کے دفاع کے میدان کی ایک با اثر شخصیت عمر فاروق جرجرلی اولو نے باور کرایا ہے کہ ان کے ملک میں تمام جیلوں کی حالت خراب ہے۔

اولو نے گذشتہ ماہ کے وسط میں جاری معافی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس معافی سے ترکی میں ہزاروں غیر سیاسی قیدیوں نے فائدہ اٹھایا۔

اولو کے مطابق “ایردوآن نے مذکورہ معافی کے ذریعے قیدیوں کے لیے انصاف کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ صدر کا مقصد اُن جیلوں کو خالی کرنا تھا جو انہوں نے غیر قانونی طریقے سے بھڑ ڈالی تھیں۔ اس لیے کہ یہاں گنجائش سے زیادہ افراد کو ٹھونس دیا گیا تھا۔ لہذا ایردوآن نے جلدی میں معافی کی تجویز پیش کی۔ اس طرح ایک لاکھ کے قریب قیدیوں کو رہا کر دیا گیا اور سیاسی اپوزیشن کے قیدیوں کو اکیلے رہنے دیا گیا”۔

رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ “ہم اس کو معافی کا نام نہیں دے سکتے ،،، یہ ایک بے رحمانہ استبدادی معاملہ تھا۔ یہاں تک کہ موجودہ قیدیوں کے اہل خانہ کو بھی نظر انداز کر کے انہیں اذیت میں مبتلا کیا گیا۔ کرونا وائرس کے احتیاطی اقدامات کے باعث یہ لوگ جیلوں میں ملاقات نہیں کر سکتے۔ اسی طرح ان گھرانوں کے افراد کو سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معافی سے دور رکھا گیا”۔

اولو نے واضح کیا کہ “اس معافی میں چوروں، اغوا کاروں اور مافیا کے لوگوں کو شامل کیا گیا۔ ان مجرموں نے معافی سے فائدہ اٹھایا۔ ان میں سے بعض نے تو رہائی کے بعد نئے جرائم کا بھی ارتکاب کیا اور پھر سے جیلوں میں واپس آ گئے ،،، تاہم سیاسی قیدی ابھی تک سلاخوں کے پیچھے سڑ رہے ہیں۔ ان میں ماں یا باپ ہیں جو اپنے بچوں کے ساتھ ہیں۔ ان کے علاوہ مریض اور عمر رسیدہ افراد بھی ہیں۔ وبا پھیلنے کے باوجود ان سب کو رحم کھائے بغیر بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے”۔

ملک میں کرونا کی وبا کے پھیلاؤ کی روشنی میں قیدیوں کی حالت کے بارے میں اولو نے باور کرایا کہ “قیدیوں کو غذائی مواد کی قلت کا سامنا ہے۔ وبا کو روکنے کے لیے جیلوں کی کینٹینز بند ہیں۔ اس وجہ سے مریض قیدیوں کے لیے مختص کھانے کی بعض اشیاء دستیاب نہیں ، یہ ایک اجافی مشکل ہے جس کا بعض قیدیوں کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے”۔

انہوں نے بتایا کہ جیلوں کے ونگز میں ہجوم ہے۔ ان کے پہرے دار باہر افراد کے ساتھ اختلاط کرتے ہیں جن میں سے کوئی بھی شخص کرونا کا متاثرہ ہو سکتا ہے۔ اس طرح یہ قیدیوں تک پہنچنے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ غذائی مواد کی قلت کے سبب قیدیوں کی قوت مدافعت کمزور ہے۔

یاد رہے کہ ترکی کی درجنوں جیلوں میں جن میں تین جیلیں ماردین، ازمیر اور سیلیوری میں ہیں اب تک کرونا کے سو سے زیادہ کیسوں کا اندراج ہو چکا ہے۔

ترکی کی وزارت انصاف نے گذشتہ ماہ کے وسط میں اعلان کیا تھا کہ 5 کھلی جیلوں میں 17 قیدی کرونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 3 موت کا شکار ہو چکے ہیں۔

Share this:
Iran - Venezuela
Previous Post ایران کے تیل کے عوض وینزویلا کا سونا، امریکی انتظامیہ کا جوابی اقدامات پر غور
Next Post لیبی فوج کی گرفتاری شامی جنگجوئوں کو اسد رجیم کے حوالے کرنے کی تردید
Libyan National Army

Related Posts

2026 Asian Games Open in Nagoya With 10,840 Athletes

ایشین گیمز 2026: ناگویا میں 45 ممالک کے 10,840 کھلاڑیوں کی شرکت، افتتاحی تقریب آج

September 19, 2026
Pakistan Warns PTI Ahead of September 27 Islamabad March

حکومت کا پی ٹی آئی کو انتباہ: 27 ستمبر کو ریاست اپنا اختیار ثابت کرے گی

September 19, 2026
Pakistan Forces Kill 11 Militants in Balochistan Raids

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشت گرد ہلاک

September 19, 2026
Pakistan Condemns Houthi Attacks on Red Sea Shipping

باب المندب میں حوثی حملوں کی پاکستان کی شدید مذمت، فوری بندش کا مطالبہ

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.