geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لیبی فوج کی گرفتاری شامی جنگجوئوں کو اسد رجیم کے حوالے کرنے کی تردید

May 16, 2020 0 1 min read
Libyan National Army
Share this:

Libyan National Army

لیبیا (اصل میڈیا ڈیسک) لیبیا کی نیشنل آرمی نے ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ترکی ذریعے لیبیا میں قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے بھیجے گئے شامی جنگجوئوں کو گرفتار کرکے اسد رجیم کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

لیبی فوج کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شام سے ترک نواز جنگجوئوں کی بڑی تعداد لیبیا میں طرابلس میں قائم قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے بھیجے جانے کی خبریں عام ہیں۔

لیبیا کی نیشنل آرمی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ فوج نے شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم المرصد سے بات کرتے ہوئے ان افواہیں کی تردید کی ہے کہ نیشنل آرمی شامی جنگجوئوں کو پکڑ کر شامی حکومت کے حوالے کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ترکی کے اجرتی جنگجوئوں کو پکڑ کر شامی حکومت کے حوالے کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترکی کی طرف سے لیبیا میں لڑائی کے لیے بھیجے گئے جنگجوئوں کی بڑی تعداد کو نیشنل آرمی نے گرفتار کیا ہے مگر ہم سمجھتے ہیں کہ ان جنگجوئوں پر جنگی قیدیوں سے متعلق جنیوا معاہدے کا اطلاق نہیں ہوتا۔ یہ اجرتی قاتل ہیں۔ اس کے باوجود لیبی فوج ان کے ساتھ انسانی اصولوں کے تحت جنگی قیدیوں جیسا سلوک کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روزشام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والے ادارے آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایا تھا کہ لیبیا میں نیشنل آرمی کے خلاف لڑائی کے لیے بھرتی کیے گئے 16 شامی بچے تازہ لڑائی میں مارے گئے۔ ان بچوں کی عمریں 16 اور 18 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

آبزرویٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی قومی وفاق حکومت کی وفادار فورسز اور نیشنل آرمی کے درمیان لڑائی کے لیے ترکی نے شام سے مختلف جنگجو گروپوں سے تعلق رکھنے والے 150 بچوں کو بھرتی کرکے طرابلس بھیج رکھا ہے۔

آبزرویٹری نے ترکی کے حامی شام کے دھڑوں کی طرف سے شامی بچوں کی بھرتی کے مراحل اور انھیں تربیت دینے کے لیے انھیں راغب کرنے کے طریقوں اور پھر انہیں لیبیا کے علاقوں میں لڑنے کے لئے بھیجنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی ہے۔ انسانی حقوق گروپ بچوں کی شام سے لیبیا منتقلی کے عمل میں ان بچوں کے والدین کو بے خبر رکھا گیا ہے۔ ترکی اور اس کے حامی گروپ شام میں لوگوں کے نا مساعد معاشی حالات سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کررہےہیں۔

آبزرویٹری نے قابل اعتماد ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 18 سال سے کم عمر کے بچے پہلے ادلب اور شمالی شام کے دیہی علاقوں سے عفرین کام کاج کے لیے لائے گئے۔ عفرین میں انہیں جنگی تریبت دی گئی اور ان کے والدین کو بتائے بغیر انہیں لیبیا میں قوم وفاق حکومت کی مدد کے لیے جنگ میں جھونک دیا گیا۔

ایک پندرہ سالہ بچے کو شمالی شام میں ایک پناہ گزین کیمپ میں سے عفرین زراعت اور کھیتی باڑی کے کام کی آڑ میں لایا گیا جہاں 20 دن کے بعد اس کا اپنے اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ حال ہی میں اس کے والدین کو ایک فوٹیج موصول ہوئی جس میں ان کے بیٹے کو لیبیا میں لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے نے والدین کو شدید صدمے سے دوچار کیا ہے۔

بچے کے والدین نے ‘سلطان مراد’ نامی ایک جنگجو گروپ سے رابطہ کرکے استفسار کیا کہ آیا اس نے بچے کو جنگ کےلیے بھرتی کیا ہےتو گروپ نے اس کی تردید کی مگر حال ہی میں اسی گروپ نے انہیں بتایا کہ ان کا بچہ لیبیا میں لڑائی کے دوران مارا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شام سے جنگجوئوں کی لیبیا کی منتقلی کا عمل گذشتہ برس اکتوبر میں اس وقت شروع ہوا جب لیبیا کی قومی فوج نے قومی وفاق حکومت کے خلاف طرابلس پر چڑھائی کردی۔ ترکی اب تک قومی وفاق حکومت کی مدد کے لیے شام سے 8 ہزار جنگجو لیبیا بھیج چک ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں جنگجو اس وقت زیر تربیت ہیں۔

Share this:
Corona virus in Turkey
Previous Post حکومت نے ماؤں اور بچوں کو بے رحمانہ طریقے سے جیلوں میں پھینک دیا : ترک رکن پارلیمنٹ
Next Post داعش تنظیم کرونا بحران سے فائدہ اٹھا کر دہشت گرد حملے کر سکتی ہے: یورپی یونین
Coronavirus

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.