geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یونان میں 35 امدادی کارکنوں پر مہاجرین کی اسمگلنگ کا الزام

September 29, 2020 0 1 min read
Refugees
Share this:

Refugees

ایتھنز (اصل میڈیا ڈیسک) یونانی پولیس کے مطابق مہاجرین کی مدد کرنے والی کئی غیر ملکی تنظیموں کے درجنوں کارکن، تارکین وطن کی اسمگلنگ اور منظم جاسوسی کے مرتکب ہوئے۔ غیر حکومتی تنظیموں کے ان 35 کارکنوں میں دو غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔

یونانی دارالحکومت ایتھنز میں ملکی پولیس نے بتایا کہ یہ تین درجن کے قریب امدادی کارکن ترکی سے تارکین وطن کی یونان آمد میں غیر قانونی مدد کے مرتکب ہوئے۔ پیر 28 ستمبر کے روز جاری کردہ ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ کئی مختلف غیر ملکی این جی اوز سے تعلق رکھنے والے یہ کارکن کم از کم بھی 32 واقعات میں ‘اسمگلنگ اور جاسوسی‘ کے مرتکب ہوئے۔

بیان کے مطابق یہ امدادی کارکن تارکین وطن کو اسمگل کرنے والے عناصر کو یونانی کوسٹ گارڈز کی محافظ کشتیوں کی پوزیشن سے مطلع کر دیتے تھے۔ اس طرح انسانوں کے اسمگلروں کی رہنمائی کی جاتی تھی کہ انہیں تارکین وطن کو لانے والی اپنی کشتیوں کے ساتھ یونانی جزیرے لیسبوس کے کس ساحلی علاقے پر کب پہنچنا ہوتا تھا۔

ان امدادی کارکنوں پر لگائے گئے الزامات اس لیے سنگین ہیں کہ وہ منظم جرائم اور مجرمانہ جاسوسی کے زمرے میں آتے ہیں۔ پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان کارکنوں میں سے کسی کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پولیس نے ان ملزمان کی شناخت کے لیے کئی ماہ تک چھان بین کی، جس میں یونانی انٹیلیجنس اور انسداد دہشت گردی کے محکمے نے بھی مدد کی۔

بیان کے مطابق یہ مبینہ ملزمان انسانوں کے اسمگلروں کی تارکین وطن کو ترکی سے بحیرہ ایجیئن کے یونانی جزیرے لیسبوس تک پہنچانے میں مدد کرتے تھے اور وہ ایسا کم از کم بھی اس سال جون کے اوائل سے کر رہے تھے۔

پولیس کے بیان میں کہا گیا کہ یہ این جی او کارکن آپس میں رابطوں کے لیے پرائیویٹ سوشل میڈیا گروپ اور ایپس استعمال کرتے تھے۔

پولیس نے یہ نہیں بتایا کہ مبینہ ‘اسمگلنگ اور جاسوسی‘ کے مرتکب یہ کارکن کن غیر سرکاری امدادی تنظیموں کے لیے کام کرتے تھے۔ تاہم یہ کہا گیا کہ یہ تنظیمیں غیر ملکی ہیں، جن کے ارکان میں جرمنی، آسٹریا، ناروے، سوئٹزرلینڈ اور بلغاریہ کے شہری شامل ہیں۔

Share this:
Recep Tayyip Erdogan
Previous Post مقبوضہ آذری علاقوں سے ارمینی فوج کا انخلا خطے میں امن لائے گا: ایردوان
Next Post ترکی نے چار ہزار شامی جنگجو آذربائیجان بھیجے، آرمینیا کا الزام
Fighters

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.