geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی نے چار ہزار شامی جنگجو آذربائیجان بھیجے، آرمینیا کا الزام

September 29, 2020 0 1 min read
Fighters
Share this:

Fighters

آرمینیا (اصل میڈیا ڈیسک) آرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکی نے شمالی شام سے تقریباﹰ چار ہزار جنگجو نگورنو کاراباخ میں لڑنے کے لیے آذربائیجان بھیجے۔ آذربائیجان کے اس علیحدگی پسند خطے میں آرمینیائی اور آذری دستوں کے مابین لڑائی دوسرے دن بھی جاری ہے۔

روس میں آرمینیا کے سفیر نے پیر 28 ستمبر کے روز ماسکو میں الزام عائد کیا کہ خطے میں آذربائیجان کا بڑا اتحادی ملک ترکی نگورنو کاراباخ کے تنازعے میں لڑنے کے لیے شمالی شام سے تقریباﹰ چار ہزار جنگجوؤں کو آذربائیجان بھیج چکا ہے۔ آرمینیا کے سفیر نے کہا کہ شام سے آنے والے یہ فائٹر اس وقت نگورنو کاراباخ میں لڑ رہے ہیں، جو آذربائیجان کا ایسا علاقہ ہے جس پر آرمینیائی نسل کے علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہے۔

اس خطے میں آرمینیائی اور آذری فورسز کے مابین لڑائی اتوار 27 ستمبر کی صبح شروع ہوئی تھی، جو آج پیر کو دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس لڑائی میں اطراف کی طرف سے ایک دوسرے کے خلاف ٹینکوں اور بھاری توپ خانے کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے آج پیر کے روز باکو میں کہا کہ آرمینیائی فورسز کے حملوں میں اب تک کم از کم چھ عام شہری ہلاک اور 19 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف نگورنو کاراباخ کی علیحدگی پسند انتظامیہ نے بتایا کہ اس لڑائی میں آج پیر کی صبح تک اس کے 15 سپاہی ہلاک ہو چکے تھے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 200 کے قریب بنتی ہے۔ زخمیوں میں نگورنو کاراباخ کی فورسز کے علاوہ عام آرمینیائی باشندے بھی شامل ہیں۔

نگورنو کاراباخ کا متنازعہ علاقہ، ہے تو آذربائیجان کا حصہ اور اس کی یہ حیثیت بین الاقوامی سطح پر مسلمہ بھی ہے، مگر وہاں کا انتظام آرمینیائی نسل کے علیحدگی پسندوں کے پاس ہے۔ اس خطے نے1991ء میں سابق سوویت یونین کی تقسیم کے بعد پیدا ہونے والے علاقائی تنازعے کے آغاز پر اپنی آذربائیجان سے علیحدگی اور خود مختاری کا اعلان کر دیا تھا۔

دونوں حریف ہمسایہ ممالک کے مابین یہ لڑائی 2016ء کے بعد سے اب تک ہونے والی شدید ترین لڑائی ہے۔ اس لڑائی کی وجہ سے جنوبی قفقاز کے خطے میں عدم استحکام کا شدید خطرہ بھی پیدا ہو گیا ہے۔ اس خطے سے تیل اور گیس کی کئی ایسی اہم پائپ لائنیں گزرتی ہیں، جن کے ذریعے مختلف ممالک اپنا برآمدی تیل اور گیس عالمی منڈیوں میں پہنچاتے ہیں۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین نگورنو کاراباخ کے عشروں پرانے تنازعے کا دراصل ایک مذہبی پہلو بھی ہے۔ اس لیے کہ آذربائیجان مسلم اکثریتی آبادی والا ملک ہے جبکہ آرمینیا کی آبادی میں اکثریت مسیحی باشندوں کی ہے۔

مغربی ایشیا میں یہ تنازعہ، جو ہر چند سال بعد ایک خونریز موڑ لے لیتا ہے، بڑی غیر ملکی طاقتوں کے مابین اثر و رسوخ کے لیے رسہ کشی کا شاہد بھی ہے۔

اس لیے کہ سابق سوویت یونین کی جانشین ریاست روس آرمینیا کی سب سے بڑی اتحادی ہے اور اسے ہتھیار بھی فراہم کرتی ہے۔

دوسری طرف بڑی علاقائی طاقت ترکی روایتی طور پر آذربائیجان کا اتحادی ہے اور حالیہ برسوں میں باکو اور انقرہ کے مابین کئی شعبوں میں تعاون میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

اسی تناظر میں آرمینیا کے روس میں تعینات سفیر نے یہ الزام لگایا کہ ترکی نے شمالی شام سے ہزاروں جنگجو نگورنو کاراباخ میں لڑنے کے لیے آذربائیجان بھیجے ہیں۔

نگورنو کاراباخ میں آرمینیائی اور آذری فورسز کے مابین تازہ لڑائی شروع ہو جانے کے فوری بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کے علاوہ روس، چین اور امریکا کی طرف سے بھی یریوان میں آرمینیائی اور باکو میں آذری حکومت سے مطالبے کیے گئے تھے کہ وہ ایک دوسرے پر عسکری حملے فوری طور پر بند کریں اور اس تنازعے کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

Share this:
Refugees
Previous Post یونان میں 35 امدادی کارکنوں پر مہاجرین کی اسمگلنگ کا الزام
Next Post شہد کی مکھی کا زہر ہزاروں عورتوں کی زندگیاں بچا سکتا ہے
Honey Bee

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.