geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی ولی عہد کے دورہ میں تاریخی سرمایہ کاری کا امکان

February 14, 2019 0 1 min read
Prince Mohammed Bin Salman
Share this:

Prince Mohammed Bin Salman

تحریر : مہر اقبال انجم

وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریاں شروع کردی ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا، تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم ، قدرتی گیس اور بحری امور نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

حکومت کی جانب سے سعودی ولی عہد کا والہانہ استقبال کیا جائے گا۔اجلاس میں سعودی ولی عہد کی رہائش و طعام، سمیت سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس حوالے سے سعودی سفیرکا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے بھی خطاب کریں گے۔ ولی عہد کے دورے کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات جاری ہیں۔ ولی عہد کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہو گا۔ اس سے قبل حکومتی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 14 فروری سے 18 فروری کے درمیان میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔سعودی ولی عہد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستانی عوام سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران سرمایہ کاری پیکج میں مزید اضافے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان معاملات طے پا رہے ہیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کے سلسلے میں سعودی وفد کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس کے تحت ان کی ایڈوانس سکیورٹی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔محمد بن سلمان کے پاکستان کے دو روزہ دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ چکا ہے جبکہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ جبکہ سعودی وفد کے ارکان اسلام آباد کے نجی ہوٹلوں میں قیام کریں گے۔ اس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو بڑے ہوٹل مکمل اور دو ہوٹل جْزوی طور پر بْک کر لئے گئے ہیں۔سعودی سفیر کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 2 روزہ دورے پر 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے۔

محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ محمد بن سلمان کے زیر استعمال فرنیچر اور دوسرے سامان کے 2 ٹرک بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قوم سے خطاب کریں گے۔ سعودی ولی عہد دو روزہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان بھی کریں گے۔محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین 14 ارب ڈالر کے معاہدوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

سعودی ولی عہد کو اس دورے کی دعوت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے متعلق تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ اس دورے کے دوران تاریخی معاہدوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان میں ممکنہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک ریکارڈ سرمایہ کاری پیکج تیار کیا گیا ہے جس سے نہ صرف مالی مشکلات سے دوچار پاکستان کو مدد ملے گی بلکہ ساتھ ساتھ جیو پولیٹیکل چیلنجز بھی حل ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی تخت کے وارث اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور ان کے دورے کے دوران متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔پاکستان کی وزارت خزانہ کے سینئر آفیشل نے کہا کہ اب تک مذاکرات کے نتائج انتہائی مثبت ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں سعودی عرب کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔

ہمیں امید ہے کہ اس سلسلے میں معاہدوں پر دستخط سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کے موقع پر متوقع ہیں۔سعودی ماہر معاشیات دہد ال بونین نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری پاکستان کی ہر گزرتے دن کے ساتھ گرتی معیشت کو نئی زندگی دے گی جہاں خراب معاشی حالات کے سبب رواں ماہ کے اوائل میں اسٹینڈرڈ اینڈ پور(ایس اینڈ پی) ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کی ریٹنگ کم کر کے بی سے بی مائنس کردی تھی۔ معاشی مدد کے پیکج کے ہمراہ آنے والی سعودی سرمایہ کاری کا مقصد بیرون قرضوں کے دباؤ اور غیرملکی کرنسی کی کمی کے مسائل حل کرتے ہوئے پاکستانی معیشت کو بہتر کرنا ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پہلے ہی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین، تین ارب ڈالر جمع کرا چکے ہیں تاکہ پاکستان کے ادائیگیوں کے توازن کے بحران اور روپے کی گرتی ہوئی قدر کو سہارا دے سکیں۔اس کے ساتھ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف) سے قرض کا حصول تعطل کاشکار ہونے پر انہوں نے موخر ادائیگیوں پر 6ارب ڈالر کا برآمداتی تیل بھی فراہم کیا ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے میں سعودی عرب نے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیاہے۔پاکستان میں سعودی عرب بڑی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ میں ہونے والا دورہ پاکستان تاریخی نوعیت کا ہو گا. سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران کئی منصوبوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے شدت سے منتظر ہیں، آنیوالے وقت میں سعودی عرب اور پاکستان میں تجارت سے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں کشادہ ہوں گی۔ پاکستان اور سعودی عرب کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور دونوں ممالک میں گہرے رشتے ہیں، ہمیشہ سعودی عرب نے مشکل وقت میں پاکستان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے ، پوری پاکستانی قوم سعودی حکومت کی احسان مند ہے۔ سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو نئی جہت ملے گی قوم سعودی مہمان کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے صبری سے سلہ فروری کا انتظار کررہی ہے۔ ان شاء اللہ عوامی دینی اور سیاسی حلقے ولی عہد کا تاریخی استقبال کریں گے، سعودی عرب ماضی کی طرح مسائل زدہ پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ بدلتے ہوئے عالمی حالات میں عالم اسلام کا متحد رہنا ناگزیر ہے اور اس کا مثالی اتحاد کے لیے پاکستان اور سعودی عرب ماضی کی طرح تاریخی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

سعودی عرب نے 1971ـ1965 میں پاکستان کی بے مثال طرف داری کی ہے۔ سیلاب اورزلزلہ یا کسی بھی ناگہانی آفت میں پاکستانی قوم کے زخموں پر سعودی عرب نے غیر مشروط مرہم رکھا۔ سابق حکومت کے دورمیں سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر جبکہ موجودہ حکومت سے معیشت کو سہارا دینے کے لیے 9 ارب ڈالر کے معاہدے اور 3 ارب ڈالر کا عطیہ دے کر محبتوں کو پروان چڑھایا۔ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں تاریخی سرمایہ کاری سے ملکی تقدیر بدل جائے گی ،گوادر آئل ریفائنری قائم کرنے سے بے روزگاری کے آگے بند باندھنے میں بھی مدد ملے گی۔ پس پردہ سازشوں کا ادارک کرنا چاہیے۔ اسلام دشمن طاقتیں خاص اور منظم حکمت عملی سے مسلمان ریاستوں کو باری باری تختہ مشق بنائے ہوئے ہیں مسلمان اتحاد کی برکت اور رحمت سے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناسکتے ہیں۔ ولی عہد کا دورہ پس پردہ سازشوں کا توڑہے پرنس سلمان جو محبتوں کے گلاب لے کر آرہے ہیں اس سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو نئی منزل ملے گئی۔
Mehr Iqbal Anjum

تحریر : مہر اقبال انجم

Share this:
Madeena
Previous Post کمال مدینہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم
Next Post لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم
Sahiwal Incident

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.