geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم

February 14, 2019February 14, 2019 0 1 min read
Sahiwal Incident
Share this:

Sahiwal Incident

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیا۔

ساہیوال واقعے کی جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق درخواستوں پر چیف جسٹس سردار شمیم خان کی سربراہی میں بینچ سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے آغاز پر جسٹس سردار شمیم نے استفسار کیا کہ ‘اب تک کیا کارروائی کی گئی ہے’، عدالت نے لسٹ دی اور حکم دیا تھا کہ سب کو فون کر کے طلب کریں اور بیان ریکارڈ کریں لیکن افسوس کی بات ہے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ‘کیوں نہ آپ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس کردیں’۔

جسٹس صداقت علی خان نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے استفسار کیا ‘کیا آپ کبھی دفتر سے باہر بھی نکلتے ہیں’۔

اس موقع پر استغاثہ کے وکیل احتشام نے استدعا کی کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کا حکم دے دیں۔

عدالت نے سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیا اور چیف جسٹس سردار شمیم نے کہا سیشن جج ساہیوال انکوائری کے لیے مجسٹریٹ تعینات کریں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا جو لوگ بیان ریکارڈ کرانا چاہیں وہ جےآئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرائیں۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنے والی جےآئی ٹی کو 19 فروری تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جب کہ پنجاب فارنزک لیبارٹری مں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے زیر استعمال بھیجے گئے ہتھیاروں میں رد و بدل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ 19 جنوری کی سہہ پہر پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک مشکوک مقابلے کے دوران گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں ایک عام شہری خلیل، اس کی اہلیہ اور 13 سالہ بیٹی سمیت 4 افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوئے جبکہ 3 مبینہ دہشت گردوں کے فرار ہونے کا دعویٰ کیا گیا۔

واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیئے گئے، واقعے کو پہلے بچوں کی بازیابی سے تعبیر کیا گیا، تاہم بعدازاں ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مارے جانے والوں میں سے ایک کو دہشت گرد قرار دے دیا گیا۔

میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی واقعے کا نوٹس لیا، دوسری جانب واقعے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، جس کی رپورٹ میں مقتول خلیل اور اس کے خاندان کو بے گناہ قرار دے کر سی ٹی ڈی اہلکاروں کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

جے آئی ٹی نے عدالت سے مکمل انکوائری رپورٹ جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی مہلت لے رکھی ہے۔

Share this:
Prince Mohammed Bin Salman
Previous Post سعودی ولی عہد کے دورہ میں تاریخی سرمایہ کاری کا امکان
Next Post توکل
Allah

Related Posts

Kohat Police Lines Operation Ends, Death Toll Reaches 23

کوہاٹ پولیس لائنز آپریشن مکمل، ہلاکتیں 23 تک پہنچ گئیں

September 19, 2026
Two BLF Militants Killed in Karachi CTD Encounter

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی ٹی ڈی مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک

September 19, 2026
Saudi Civil Defense Issues Emergency Alert for Six Regions

سعودی سول ڈیفنس کی جیدہ، طائف، ابھا اور جازان سمیت متعدد شہروں میں ہنگامی وارننگ

September 19, 2026
2026 Asian Games Open in Nagoya With 10,840 Athletes

ایشین گیمز 2026: ناگویا میں 45 ممالک کے 10,840 کھلاڑیوں کی شرکت، افتتاحی تقریب آج

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.