geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 24, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابا صاحب

October 1, 2019 1 1 min read
Baba Farid Uddin Ganj Shakar
Share this:

Baba Farid Uddin Ganj Shakar

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

تاریخ تصوف کے عظیم ترین فرزند حضرت بابا فرید الدین مسعود کو بچپن سے ہی مطالعے کا بہت زیادہ شوق تھا ابتدائی تعلیم کے لیے آپ کو کوٹھوال کے مدرسے میں داخل کرا دیا گیا یہاں پر آپ کی ابتدائی علمی پیاس اُس زمانے کے عالم فاضل استاد جناب سید نذیر احمد نے بجھائی دن رات خوب محنت کے بعد 11 سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی اِس سعادت کے بعد عظیم ترین والدہ ماجدہ کے ساتھ حج بیت اللہ کے لیے تشریف لے گئے اِس قافلے میں رشتہ داروں کی قربت بھی میسر تھی لیکن اِن سب کی موجودگی کے باوجود ننھا فرید الدین اداس تھا تو والدہ بولیں فرید تم حج کی سعادت کے لیے مکہ مدینہ جا رہے ہو پھر بھی تم خوش نظر نہیں آرہے تو سلسلہ چشت کا عظیم روشن چراغ بولا اماں جان میری یہ شدید ترین خواہش ہے کہ اِس سفر میں میرے عظیم استاد گرامی بھی ہمارے ساتھ جائیں کیونکہ استاد محترم سید نذیر احمد مالی طور پر مستحکم نہیں تھے کہ حج بیت اللہ کے اخراجات برداشت کر سکیں لیکن غیور اِس قدر تھے کہ کسی کے سامنے کبھی بھی دست سوال دراز نہ کیا ننھے فرید اپنے استاد کی مالی تنگی اورغیرت سے بخوبی واقف تھے اِس لیے اپنی والدہ صاحبہ سے اپنے استاد کی سفارش کی کہ میرے محترم استاد نے میرے اوپر علم کے تمام خزانے لٹا دئیے ہیں میری روح قلب کی تشنگی کو علم کے سمندر سے سیراب کر دیا ہے اِس لیے میرا دل چاہتا ہے کہ میرے عظیم استاد حج بیت اللہ میرے ساتھ ادا کریں ‘ خدا ئے بزرگ و برتر نے ہمیں اِس قابل بنایا ہے کہ ہم استاد گرامی کے سفری اخراجات برداشت کر سکیں اِس طرح میں اپنے عظیم استاد کے احسانوں کا بدلہ نہیں دے رہا بلکہ احسانوں کے بوجھ کو تھوڑا کم کر نا چاہتا ہوں۔

بیٹے کا عظیم جذبہ دیکھ کر ماں کی آنکھیں بھر آئیں اور بولیں خدا تعالیٰ کا کس طرح شکر دا کروں کہ اُس عظیم ذات باری تعالی نے مجھے ایسے فرزند سے نوازا ہے جو کسی کا بھی احسان فراموش نہیں ہے اب جب یہ قافلہ حج اپنی منزل مقصود کی طرف بڑھ رہا تھا تو فرید الدین کے استاد گرامی بھی قافلے کا حصہ تھے اِس وجہ سے ننھے فرید الدین کی خوشی ناقابل بیاں تھی اس طرح نو عمری میں ہی فرید الدین حج کی سعادت سے سرفراز ہو گئے واپسی پر آپ کو مزید تعلیم کے لیے ملتان بھیج دیا گیا علم کا شوق آپ کو بچپن سے تھا آپ شب و روز خوب محنت کر کے مولانا منہاج الدین کی مسجد میں اپنی علمی پیاس بجھا رہے تھے جوانی میں جہاں عام نوجوانوں کے اپنے ہی مشاغل ہو تے ہیں کھیل کو د اور تماشوں میںوقت گزارنا لیکن فرید الدین کو تو کتابوں اور مطالعے کے علاوہ کو ئی شوق تھا ہی نہیں ‘ دن رات کتابوں میں گم رہتے آپ کی علمی اور روحانی پیاس ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی تھی یہاں پر آکر سینکڑوں کتابیں پڑھنے کے بعد من کی بے چینی اضطراب کھوج تلاش ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی تھی کہ قدرت کو آپ پر رحم آگیا جب آپ کی عمر اٹھارا سال تھی تو آپ کی زندگی کا رخ موڑنے والا یہ عظیم واقعہ رونما ہوا یہ 587ہجری کی بات ہے کہ ایک دن آپ روزمرہ کی طرح کتاب پکڑے دنیا مافیا سے گم اُس کے مطالعے میں غرق تھے انہماک کا یہ عالم کہ دنیا مافیا سے بے خبر تھے اردگرد کیا ہو رہا ہے۔

اِس سے مکمل بے خبر تھے کہ اچانک محویت ایک سحر انگیر خوشبو سے ٹوٹ گئی کسی کی آمد کے سبب ایک سحر انگیز خوشبو نے ماحول کو معطر کر دیا تھا اِس اچانک خوشگوار تبدیلی کی وجہ سے فرید الدین کے خوابیدہ اعصاب بیدار ہو ئے تو کیا دیکھتے ہیں ایک روشن چہرے والے بزرگ پاس سے گزر کر وضو خانے کی طرف جا رہے ہیں بابا فرید ساکت بت کی طرح ایک ٹک اُن کو دیکھے جا رہے تھے یہ بزرگ برصغیر پاک و ہند کے عظیم ترین بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری شہنشاہ ِ ہند کے خلیفہ اکبر خواجہ قطب الدین بختیار کاکی تھے جو حضرت بہائوالدین ذکریا کی دعوت پر ملتان میںآئے ہو ئے تھے فرید الدین نے ایک نظر انہیں دیکھا تو کتابوں سے دل اچاٹ سا ہو گیا بار بار مطالعے کی کو شش کر تے تو لفظ بے جان سوکھے نظر آتے لطف ختم بلکہ پڑھنے کی کو شش کر تے تو بیزارگی آگھیرتی ‘ آخر تنگ آکر کتاب بند کر کے رکھ دی اور خواجہ قطب الدین کو یکسو ہو کر دیکھنے لگے۔

خواجہ قطب وضو کر کے نماز کی ادائیگی میں مشغول ہو گئے تو فرید الدین نے ایک بار پھر کتاب میں پناہ ڈھونڈنے کی کو شش کی لیکن کتاب اب اپنی کشش کھو چکی تھی بلکہ ساری دنیا کے رنگ اب فرید کو بے رنگ لگ رہے تھے ایک عجیب سی حلت فرید الدین پر طا ری تھی یہ ساری تبدیلی روشن چہرے والے بزرگ کو دیکھنے کے بعد آئی تھی کیونکہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے چہرے مبارک پر ایک خاص قسم کا نور پھیلا ہو اتھا جو فرید الدین نے پہلے کسی دوسرے انسان کے چہرے پر نہیں دیکھا تھا روشن چہرے والے بزرگ کے جسم اور چہرے سے عجیب مقناطیسی کشش اطراف کو سحر انگیز کر رہی تھی نوجوان فرید الدین بھی اِس سحر انگیزی کا شکار رہ چکے تھے اِس خوشگوار سحر انگیزی نے نوجوان فرید کو اپنے گر فت میں لے رکھا تھا ۔آپ ٹکٹکی باندھے روشن چہرے والے بزرگ کو دیکھی جار ہے تھے کہ خواجہ قطب الدین نے نماز ادا کی اور پھر مسجد کے اُس گو شے تشریف لا ئے جہاں فرید الدین مسعود مطالعہ کیا کر تاتھا جیسے ہی خواجہ قطب الدین فرید الدین کے قریب ہو ئے تو نوجوان فرید آپ کے جلال معرفت کی تاب نہ لا تے ہو ئے احتراماً اٹھ کھڑا ہوا جوان کا ادب و احترام دیکھ کر حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رک گئے دل آویز ملکوتی تبسم کے ساتھ بو لے اے نوجوان کو نسی کتاب پڑھ رہے ہو تو آنے والی صدیوں کا عظیم درویش بزرگ کے جلا ل معرفت سے لرزنے لگا جوان کہ یہ حالت دیکھ کر خواجہ قطب اور بھی شیریں شفیق لہجے میں بو لے اے جوان کو نسی کتاب پڑھ رہے ہو تو جوان لرزتے ہونٹوں سے بولا جناب نافع کا مطالعہ کر رہا ہوں جوان فرید کے جسم کے انگ انگ سے ادب و احترام پھوٹ رہا تھا۔

خواجہ قطب الدین جوان کے اِس روئیے پر خوش ہو کر بو لے بہت خوب یہ بہت اچھی کتاب ہے جو تمہیں بہت نفع دے گی میرا نفع تو آپ کی ایک نظر میں ہے جو مجھ پر پڑ جائے تو جوان فرید لرزتے لہجے میں درخواست گزار ہوا ‘ جوان کی عقیدت سن کر خواجہ قطب خوشگوار حیرت سے بولے اے جوان تم جانتے ہو میں کون ہو ں کہاں سے آیا ہو تو جوان فرید بولا آپ بجا فرمارہے ہیں میں اقرار کر تا ہوں کہ میں آپ کو نہیں جانتا اور نہ ہی یہ پتہ ہے کہ آپ کہاں سے آئے ہیں اور کدھر جارہے ہیں مگر میر ا دل و دماغ ایک ہی بات کہہ رہے ہیں کہ تم کو جس راہنما کی تلاش تھی وہ یہی ہیں اور اے شاہا آپ کے قدموں سے اٹھنے والی خاک کے ذرات میرے لیے آسمانی ستاروں سے زیادہ روشن متبرک ہیں اے عظیم مسیحا مجھ غریب سیا ہ کار کو اپنے قدموں میں جگہ دے دے مجھے گمنامی کے اندھیروں سے واحدانیت کی روشنی میںلے آئیں جوان فرید بلک بلک کر غلامی کی درخواست کر رہا تھا خواجہ قطب نواجوان کے جذبہ عقیدت و احترام سے بہت متاثر ہو ئے آگے بڑھ کر جوان کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور بو لے میں شیخ بہاء الدین زکریا ملتا نی کے مہمان خانے میں ٹہرا ہو ں جب موقع ملے تو ملنے ضرور آنا ‘ جوان فرید خو شی عقیدت و مسرت میں رونے لگا خواجہ جی کا ہاتھ چوما اور وعدہ کیا قدم بو سی کو ضرور آئوں گا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Maleeha Lodhi
Previous Post ملیحہ لودھی کو عہدے سے ہٹادیا گیا، منیر اکرم اقوام متحدہ میں مستقل مندوب مقرر
Next Post یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد
Kashmir Conference

Related Posts

Cannes’ Longest Ovation Masks an Awkward Truth

کان فلم فیسٹیول: 16 منٹ کی تاریخی تالیاں، لیکن کیا یہ پام ڈی اور کی ضمانت ہے؟

May 23, 2026
France Bans Israeli Minister Over Gaza Flotilla Incident

فرانس نے اسرائیلی وزیر بن گویر کی ملک میں انٹری پر پابندی لگا دی، یورپی پابندیوں کا مطالبہ

May 23, 2026
Actor Momina Iqbal Seeks FIR Against PML-N MPA

اداکارہ مومنہ اقبال کی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف ہراسگی کی درخواست، وزیراعلیٰ نے سیاسی دباؤ ڈالنے پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی

May 23, 2026
Pakistan Busts Ring Selling Officials' Data

چند ہزار روپے میں سرکاری افسران کا ڈیٹا فروخت کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب، چار ملزمان گرفتار

May 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.