geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
March 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    • A new geopolitical chessboardچین کے عروج سے بدلتی عالمی طاقت کی کشمکش
    صحت و تندرستی
    • Deep Sleep May Shield Brain from Alzheimer's, Study Findsگہری نیند: الزائمر کے خلاف دماغی ڈھال کا نیا سائنسی انکشاف
    • Two New Mpox Cases Detected on Réunion Islandری یونین میں مپاکس کے دو نئے کیسز رپورٹ، احتیاطی ویکسینیشن مہم کا آغاز
    • The 'Desk Shrimp' Posture Is Wrecking Your Healthدفتری کام کرتے ہوئے ‘جھینگے’ کی طرح جھکنا آپ کی صحت کے لیے تباہ کن
    دلچسپ اور عجیب
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan Considers Covid-Style Remote Work to Save Energyحکومت توانائی بچانے کے لیے کورونا طرز کے دور دراز کام اور آن لائن کلاسز پر غور کر رہی ہے
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Smart Glasses Raise Privacy Concerns: How to Protect Yourselfدیکھنے میں عام مگر خطرناک: اسمارٹ عینکیں اور آپ کی رازداری کا بحران
    • Pakistan to Witness 'Blood Moon' in Total Lunar Eclipse Todayآج پاکستان کے آسمان پر ‘خون کے چاند’ کا نظارہ، مکمل چاند گرہن واقع ہوگا
    • Google Launches Nano Banana 2, Boosting AI Image Generationگوگل کا نیا آئی آرٹسٹ: ’نینو بینانا 2‘ نے جیمنی میں تصویر سازی انقلاب برپا کردیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس کا انعقاد

October 1, 2019 0 1 min read
Kashmir Conference
Share this:

Kashmir Conference

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام”کشمیر ڈسپیوٹ: پاکستانز وے فارورڈ” کے عنوان سے پریسٹن یونیورسٹی میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پانچ اگست کے بھارتی غاصبانہ اقدام اور غیر قانونی کرفیو سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد پاکستان کے مستقبل کے لائحہ عمل پہ روشنی ڈالنا تھا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی منسٹر آف اسٹیٹ برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے نوجوانوں کوکشمیر سے متعلق مستقبل کی پاکستان کی پالیسی سے تفصیل سے آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابیاں ملی ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں تاریخی خطاب کیا۔

آزاد جموں و کشمیر کے قائم مقام صدر اور آزاد جموں و کشمیر کی قانون سازاسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کاوشوں اور سفارتی سطح پر پرزور تحریک کو خراج تحسین پیش کیا، کانفرنس میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیرعبدالباسط نے اپنے وسیع سفارتی تجربے کی بنیاد پر بھارت کے مذموم عزائم سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور پاکستان کے حالیہ سفارتی اقدامات پر بھرپور روشنی ڈالی۔ پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال ملک نے ستاون روز سے جاری بھارت کے غاصبانہ قبضے سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی ترغیب دی۔

پریسٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرعبدالباسط نے خاص طورپرملک کے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے اپنی روز مررہ زندگی کے اندر کشمیراورکشمیریوں کے حقوق پہ آواز اٹھانے پر زور دیا۔ ممبر میٹروپولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کی رکن محترمہ منیرہ جاوید نے مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پہ مبارکباد دی۔کشمیر سے تعلق رکھنے والے یڈوکیٹ خواجہ سجاد احمد نے کشمیریوں کے جذبات واحساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیرکے حوالے سے عملی ہنگامی اقدامات اٹھائے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ایسوسی ایشن ا?ف پاکستان کے بانی چیئرمین عبدالقادر کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کی مداخلت کے بغیر کوئی بھی مسئلہ حل تک نہیں پہنچتا، کشمیر کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں نوجوان نسل کا بڑا ہاتھ ہیان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن کی خاطرمسئلہ کشمیر کو انسانی حقوق کی بنیادوں پہ حل کیا جانا چاہیے۔یوتھ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر احسن نوازخان نے عالمی برادری اوراقوام متحدہ کو مخاطب کرتے ہوئیان کو اپنی دیرینہ اور نہایت اہم ذمہ داری کا احساس دلایا اور اس بات پر زور دیا کہ سلامتی کونسل اپنی قراردوں کے ذریعے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو یقینی بنائے۔

Share this:
Baba Farid Uddin Ganj Shakar
Previous Post بابا صاحب
Next Post صدی کا بیٹا سید ابوالااعلیٰ موددی
Abul Ala Maududi

Related Posts

Russia Vows Uninterrupted Cooperation with Iran on Key Projects

روس ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون جاری رکھے گا، وزیر توانائی کا اعلان

March 6, 2026
Russia Denies Iranian Weapons Request Amid Middle East Conflict

روس نے اسلحہ کی درخواست سے انکار کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں پر اثرات سے مستثنیٰ ہونے کا اعلان کیا

March 6, 2026
Peter Jackson to Receive Honorary Palme d'Or at Cannes 2026

کینز فیسٹیول 2026: ‘لارڈ آف دی رنگز’ کے ہدایت کار پیٹر جیکسن کو اعزازی پالم ڈی اور سے نوازا جائے گا

March 6, 2026
Search Ends for Missing 4-Year-Old Boy in Seine-Saint-Denis

فرانس میں لاپتہ 4 سالہ بچے کی لاش دریا سے برآمد، سرگرم تلاشی کارروائیاں بند

March 6, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.