geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شہد کی مکھی کا زہر ہزاروں عورتوں کی زندگیاں بچا سکتا ہے

September 29, 2020 0 1 min read
Honey Bee
Share this:

Honey Bee

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیوں کے ڈنگ میں پایا جانے والا زہر چھاتی کے سرطان کی مہلک قسم کا باعث بننے والے خلیوں کو ختم کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچا سکتی ہے۔

شہد کے کئی فوائد تو آپ کو معلوم ہی ہیں اور کرہ ارض کے ایکو سسٹم میں شہد کی مکھیوں کی افادیت کے بارے میں بھی آپ بہت کچھ جانتے ہوں گے۔ لیکن ایک تازہ تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیاں دنیا بھر میں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ہیر پرکنز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی ایک ٹیم نے شہد کی مکھیوں کے ڈنگ میں موجود زہر کے ذریعے چھاتی کے سرطان کا علاج کرنے کے بارے میں تحقیق شروع کی۔

محققین نے انکشاف کیا کہ شہد کی مکھی کا زہر چھاتی کے کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو ختم کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

اس ٹیم نے 312 شہد کی مکھیوں اور بھنوروں کا زہر تجربے میں استعمال کیا تھا۔ بعد ازاں اس تحقیق کے نتائج پرسیین اونکالوجی نامی طبی جریدے میں شائع کیے گئے۔

اس تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیرا ڈفی نے بتایا کہ اس زہر نے چھاتی کے کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو سو فیصد ختم کر دیا اور دیگر صحت مند خلیوں کو بھی محفوظ رکھا۔

ڈاکٹر ڈفی کے مطابق ان کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شہد کی مکھیوں کا زہر چھاتی کے سرطان کی ایک انتہائی مہلک قسم ‘ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر‘ کا سبب بننے والے خلیوں کو بھی ختم کر دیا۔ چھاتی کے سرطان کی اس قسم کو تقریباً لاعلاج سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ہر برس ہزاروں خواتین کی موت کا سبب بنتا ہے۔

محققین کی ٹٰیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈفی کا مزید کہنا تھا، ”ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ شہد کی مکھیوں کا زہر اور ملیتین نے ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو نمایاں طور پر اور انتہائی تیزی سے ختم کیا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ صرف کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کی جھلیوں کو اس زہر نے صرف 60 منٹ ہی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔‘‘

انہوں نے شہد کی مکھیوں کے زہر کو انتہائی سود مند قرار دیتے ہوئے بتایا کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کیموتھراپی کے موجودہ طریقہ علاج کے لیے استعمال ہونے والی دوا ڈوکیٹاکسل اور ملیتین کے امتزاج نے چوہوں میں ٹیومر بڑھنے سے روک دیا۔

شہد کی مکھیوں کے زہر پر سن 1950 میں بھی تحقیق کی گئی تھی تاہم ڈاکٹر ڈفی کے مطابق گزشتہ دو دہائیوں کے دوران مختلف اقسام کے سرطان کے علاج کے لیے شہد کی مکھیوں کے زہر پر تحقیق کا رجحان بڑھا ہے۔

یہ ٹیم مستقبل میں اس بات کا جائزہ لے گی کہ شہد کی مکھیوں کا زہر سرطان کے علاج کے لیے کیسے اور کس طرح استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت دنیا بھر میں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچانے کا سبب بن سکتی ہے۔

Share this:
Fighters
Previous Post ترکی نے چار ہزار شامی جنگجو آذربائیجان بھیجے، آرمینیا کا الزام
Next Post شہباز شریف پر نیب ریفرنس کی تفصیلات سامنے آ گئیں
Shahbaz Sharif

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.