geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آزادی مارچ میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک، صدر کا ’آمرانہ‘ اقتدار خطرے میں

August 18, 2020 0 1 min read
Belarus Protest
Share this:

Belarus Protest

بیلاروس (اصل میڈیا ڈیسک) مشرقی یورپی ملک بیلاروس میں صدر لوکاشینکو کے 26 سالہ اقتدار کو اب تک کی سب سے بڑی عوامی مزاحمت کا سامنا ہے۔

بیلاروس میں نو اگست کے صدارتی انتخابات میں مبینہ حکومتی دھاندلی کے خلاف لوگوں کا غم و غصہ کم ہونے کی بجائے مسلسل بڑھ رہا ہے۔ روزانہ کے مظاہروں کے بعد اب ہڑتالوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

پیر کو دیگر حکومتی اداروں کے ساتھ سرکاری ٹی وی چینل کے ملازمین نے بھی واک آؤٹ کیا۔ نتیجتاﹰ ٹی وی چینل کی صبح کی نشریات کے دوران سیٹ پر خالی کرسیاں دکھائی جاتی رہیں اور پیچھے پاپ میوزک بجتا رہا۔

اس سے قبل اتوار کو دسیوں ہزار لوگوں نے دارالحکومت منِسک کی سڑکوں پر صدر الیکسزانڈر لوکاشینکو کے خلاف ریلی نکالی۔

مبصرین کے مطابق یہ ایک تاریخی ریلی تھی۔ مظاہرین نے سفید و سرخ پٹیوں والے پرچم اور غبارے اٹھا رکھے تھے۔ لوگوں نے ہارن بجا کر اور نعرے لگا کر صدر لوکاشینکو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ حالیہ دنوں کی پر تشدد جھڑپوں کے برعکس یہ ریلی پرامن رہی۔

ادھر حکومت نے بھی گذشتہ روز صدر الیکسانڈر لوکاشینکو کے حق میں ایک جلسہ منعقد کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق سرکاری جلسے کے لیے لوگوں کو بسوں میں بھر کر لایا گیا لیکن پھر بھی یہ اجتماع قدرے چھوٹا رہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر لوکاشینکو نے دعویٰ کیا کہ ملک کی اکثریت ان کے ساتھ ہے اس لیے دوبارہ انٹخابات کرانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ آئینی اصلاحات کے لیے تیار ہیں لیکن کسی کے دباؤ میں آ کر ایسا نہیں کریں گے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ نیٹو ممالک بیلاروس کی سرحدوں پر ٹینک اور لڑاکا جہاز تعینات کر رہے ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے اپنے حمایتیوں سے کہا کہ ملک کی سلامتی کو خطرات ہیں اور لوگوں کو اس کے تحفظ کے لیے آگے آنا ہوگا۔ یورپی یونین اور نیٹو ممالک نے خطے میں ایسی کسی فوجی نقل و حرکت سے انکار کیا ہے۔

بیلا روس کو یورپ کی آخری آمریت بھی کہا جاتا ہے۔ صدر الیکسانڈر لوکاشینکو سن 1994 سے اس سابق سویت ریاست کے حاکم چلے آ رہے ہیں۔ ان برسوں میں صدر لوکاشینکو نے چھ بار مسلسل انتخابات جیتے ہیں اور ہر بار اپنے مخالفین کا تقریباﹰ صفایا کردیا۔

دارالحکومت مِنسک میں حکام کے مطابق اس بار بھی اتوار نو اگست کو ہونے والی ووٹنگ میں انہیں 80.1 فیصد ووٹ ملے جبکہ ان کی مدمقابل خاتون امیدوار سویٹلانا ٹیخانوسکایا کے حق میں صرف 10.12 فیصد ووٹ آئے۔ مبصرین کے مطابق ماضی کی طرح اس بار بھی کئی مقامات پر دھاندلی کا سہارا لیا گیا۔

بیلاروس میں انسانی حقوق کی بے دریخ پامالیوں کے خلاف یورپی یونین کی طرف سے بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ صدر لوکاشینکو کی حکومت کی سرزنش کی جائے اور حکومت پر پابندیاں عائد کی جائیں۔

برطانیہ نے ان انتخابی نتائیج کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا کہ یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ کھل کر ان حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرے۔ جرمنی کے وزیر خزانہ اولاف شُلز نے صدر لوکاشینکو کو ایک ‘آمر‘ قرار دیا، جو ان کے مطابق لوگوں کا اعتماد کھو چکا ہے۔ یورپی یونین بیلاروس حکومت میں صدر لوکاشینکو کے قریبی ساتھیوں اور دیگر سینئر حکام پر پابندیاں لگانے کے حق میں ہے۔

اس بحران کے ابتدائی دنوں کے دوران صدر لوکاشینکو کے سب سے بڑے اتحادی روس کے صدر ولادیمیر پوٹن خاموش رہے۔ لیکن پچھلے چند دنوں کے دوران جوں جوں صدر لوکاشینکو پر دباؤ بڑھتا رہا، دونوں رہنماؤں کے درمیان متعدد بار رابطہ اور مشاورت ہو ئی ہے۔ ماسکو نے صدر لوکاشینکو کے اس موقف کی تائید کی ہے کہ اس بحران کے پیچھے بیرونی عناصر کارفرما ہیں۔

صدر لوکاشینکو نے اپنے تین مغربی ہمسایہ ممالک پولینڈ، لتھووینیا اور لیٹویا پر الزام لگایا ہے کہ وہ حکومت مخالف تحریک کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ماسکو نے خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی ممالک بیلاروس میں مداخلت سے باز نہ آئے تو روس بیلاروس سمیت چھ سابق سویت ملکوں کے فوجی اتحاد کو حرکت میں لا سکتا ہے۔

Share this:
Afghanistan Taliban
Previous Post افغانستان نے طالبان قیدیوں کی رہائی روک دی
Next Post عسکری ڈپلومیسی، جنرل باجوہ سعودی عرب کو کیسے سمجھائیں گے؟
Qamar Javed Bajwa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.