geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عسکری ڈپلومیسی، جنرل باجوہ سعودی عرب کو کیسے سمجھائیں گے؟

August 18, 2020 0 1 min read
Qamar Javed Bajwa
Share this:

Qamar Javed Bajwa

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف لیفٹننٹ جنرل فیض حمید ریاض کے دورے پر ہیں، جہاں وہ سعودی قیادت کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

دو برس قبل جب عمران خان اقتدار میں آئے تو پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے ریاض نے چھ ارب ڈالر کی امداد کی حامی بھری جس میں تین ارب پاکستانی زرمبادلہ بڑھانے کے لیے اور بقیہ پیسہ ادھار پر تیل کے لیے تھا۔ عام تاثر یہ ہے کہ یہ مالی امداد ممکن بنانے میں جنرل باجوہ کا اہم کردار تھا۔

لیکن ناقدین کے خیال میں عمران خان حکومت کی سعودی پالیسی کچھ ابہام کا شکار رہی ہے۔ کبھی پاکستان نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی کی بات کی تو کبھی ترکی اور ملائشیا کے ساتھ مل کر سعودی عرب کو چیلنج کرنے کا تاثر دیا۔ تازہ تلخی اس وقت پیدا ہوئی جب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریاض کو مسئلہ کشمیر پر ہدف تنقید بنایا۔

اسلام آباد کی نیشنل یونیورسٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے وابستہ ڈاکٹر بکارے نجم الدین کے خیال میں ریاض چاہتا ہے کہ اسلام آباد واضح ایران مخالف لائن لے: ’’سعودی عرب کی موجودہ لیڈرشپ نے کئی معاملات میں انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا ہے اور وہ بڑی سرگرمی سے اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران ہے۔ لہذا وہ یقیناﹰ چاہے گا کہ ایران کے مقابلے میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہو۔ لیکن اسلام آباد کے لیے ایسا کرنا بہت مشکل ہے۔‘‘

ان کا مذید کہنا ہےکہ آنے والے وقتوں میں دونوں ممالک کے درمیان ماضی جیسی گرم جوشی نہیں رہے گی۔

’’ہمیں سعودی عرب سے اب کسی فیاضی کی توقع نہیں کرنی چاہیے بلکہ ممکن ہے کہ ریاض پاکستان کےخلاف مذید سخت اقدامات کرے۔‘‘

اسی طرح دفاعی تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفے نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”سعودی عرب کی یہ خواہش ہو سکتی ہے کہ ہم ایران مخالف پالیسی اپنائیں لیکن پاکستان ایران مخالف لائن نہیں لے سکتا۔ ایران عراق جنگ کے دوران بھی ہم نے اپنی پالیسی غیر جانبدارانہ رکھی تھی اور پاکستان اب بھی یہ ہی چاہے گا کہ وہ اپنی پالیسی غیر جانبدار رکھے۔‘‘

بعض مبصرین کا خیال ہے کہ تعلقات اتنے خراب نہیں جتنا کہ کہا جا رہا ہے۔

معروف دفاعی مبصر جنرل امجد شعیب کا خیال ہے کہ اس مسئلے کو وہ عناصراچھال رہے ہیں، جو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے خفا ہیں کہ وزارت خارجہ ان کو کیوں مل گئی۔

’’میرے خیال میں ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اگر سعودی عرب نے ہمیں کشمیر کے مسئلے پر سپورٹ نہیں کیا تو ہم نے بھی تو یمن میں فوج بھیجنے سے انکار کیا تھا۔ ہر ملک کا اپنا مفاد ہوتا ہے اور وہ اسی تناظر میں پالیسی بناتے ہیں۔‘‘

جنرل امجد شعیب نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ سعودی عرب نے غصے میں پاکستان سے ایک ارب ڈالر لیے ہیں: ”سعودی عرب کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے۔ آرامکو کے منافع میں زبردست کمی ہوئی ہے۔ لہذا اگر ریاض نے ہمیں دیے ہوئے پیسے واپیس مانگ لے تو اس میں کونسی بڑی بات ہے۔ وہ ہمارا دوست ملک ہے اور ہمیں ان کی مجبوری سمجھنا چاہیے۔‘‘

اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات سے وابستہ ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کا خیال ہے کہ تعلقات میں بہتری آجائے گی۔

’’میرا نہیں خیال کہ سعودی عرب پاکستان سے ایران مخالف لائن لینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ پاکستان ایسی لائن لے بھی نہیں سکتا کیونکہ تہران بیجنگ کے قریب ہے اور اسلام آباد بھی۔ دونوں ممالک کے تعلقات حقیقت پسندی پر مبنی ہیں اور سعودی یہ جانتے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ان کے اپنے مفادات میں ہیں۔‘‘

Share this:
Belarus Protest
Previous Post آزادی مارچ میں ایک لاکھ سے زائد لوگ شریک، صدر کا ’آمرانہ‘ اقتدار خطرے میں
Next Post سابق وزیراعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان کو فون
Fazal-ur-Rehman - Nawaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.