geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: شہریت سے متعلق متنازعہ قانون پر پارلیمان میں ہنگامہ

February 4, 2020 3 1 min read
Indien Protest
Share this:

Indien Protest

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے شہریت کے ترمیمی قانون کی مخالفت اور پر تشدد واقعات کی مذمت پر زبردست ہنگامے کے بعد پارلیمان کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر کانگریس کے ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین با غ میں پرامن مظاہرین ملک کے آئین کو بچانے نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ، ” یہ لوگ بھارت کے آئین کو ہاتھ میں لے کر احتجاج کررہے ہیں، قومی ترانہ گارہے ہیں، لیکن ان پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ بھارت کے لوگوں کو بے دردی سے مارا جارہا ہے۔”

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں کہا کہ، “ہم سب جامعہ کے بچوں کے ساتھ ہیں۔ یہ حکومت بچوں پرظلم کررہی ہے۔ یہ جانتے ہیں کہ ایک بچے کی آنکھ چلی گئی، بیٹیوں کو مار رہے ہیں۔ لیکن انہیں کوئی شرم نہیں آتی۔”

اس سے قبل بی جے پی رہنما اور نائب وزیر خزانہ انوراگ سنگھ ٹھاکر بجٹ کے متعلق جیسے ہی ایک سوال کا جواب دینے کے لیے کھڑے ہوئے تو ان کے خلاف نعرے لگنے شروع ہو گئے: “انوراگ ٹھاکر شرم کرو، شرم کرو۔گولی مارنا بند کرو، دیش کو توڑنا بند کرو۔”

انوراگ ٹھاکر نے 27جنوری کو دہلی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران ملک کے “غداروں کو گولی مارو” کے نعرے لگوائے تھے، جس کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ اور شاہین باغ میں سی اے اے کے خلاف دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر فائرنگ کے کم از کم تین واقعات پیش آچکے ہیں۔

بھارتی دانشوراور مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اختر الواسع نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، “یہ عجب ستم ظریفی ہے کہ آزادی کا نعرہ لگانے والوں کو غدار کہا جارہا ہے جب کہ یہ آزادی بھارت سے یا بھارت کے آئین سے نہیں بلکہ یہ آزادی بھوک، بے روزگاری، بیماری،نفرت، عناد اور فرقہ پرستی سے مانگی جارہی ہے۔ ان چیزوں سے آزادی مانگنا کس طرح غداری ہوسکتا ہے؟”

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب سے تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ زبان حکومت میں بیٹھے وہ لوگ استعمال کررہے ہیں جنہوں نے دستور پر ہاتھ رکھ کر امن و امان برقرار رکھنے کی قسم کھائی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر فائرنگ کا تازہ واقعہ اتوار کو رات گئے پیش آیا۔

جامعہ کے طلبہ نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ مظاہرے کے مقام سے چند قدم دور رات بارہ بجے کے قریب اسکوٹر پر سوار دو لوگ ہوا میں گولی چلا کر فرار ہوگئے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں جائے واقعہ پر کارتوس کے خول نہیں ملے ہیں لیکن وہ معاملے کی جانچ کرے گی۔

اس سے قبل ہندو شدت پسند تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے 30جنوری کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں طلبہ کے ایک پرامن مارچ پر فائرنگ کردی تھی۔ اس فائرنگ میں جامعہ میں ایک کشمیر ی طالب علم زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کا دعوی ہے کہ حملہ آور نابالغ ہے اس لیے اسے جوینائل جسٹس بورڈ کی نگرانی میں رکھاگیا ہے۔

یکم فروری کو شاہین باغ میں مظاہرے کے مقام کے نزدیک ایک شخص نے ہوا میں گولیا ں چلائی تھیں۔ پولیس نے کپل گوجر نامی حملہ آور کو بعد میں قابو کرلیا تھا۔ پکڑے جانے کے دوران وہ “بھارت میں کسی اور نہیں چلے گی، صرف ہندوؤں کی چلے گی” کے نعرے لگاتا رہا۔

دہلی کے شاہین باغ میں خواتین گذشتہ پچاس دنوں سے زیادہ عرصے سے مسلسل دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ متنازع قانون واپس نہیں لیا جاتا، ان کا مظاہرہ جاری رہے گا۔

ان کے مطابق مودی حکومت کے بعض وزراء نے مذاکرات کا عندیہ دیا ہے لیکن کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہوئی۔

شاہین باغ کی خواتین نے انوراگ ٹھاکر کے مبینہ اشتعال انگیز نعرے کے خلاف “دیش کے ان پیاروں پہ، پھول برساؤ ساروں پہ” کا جوابی نعرہ دیا ہے۔

Share this:
Migrants
Previous Post یورپی یونین اور ترکی کی ریفیوجی ڈیل خطرے میں
Next Post ‘آپ کیسے کسی کی حب الوطنی پر سوال اٹھا سکتے ہیں؟’
Manzoor Pashteen

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.