geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یورپی یونین اور ترکی کی ریفیوجی ڈیل خطرے میں

February 4, 2020 0 1 min read
Migrants
Share this:

Migrants

برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) 2016 ء میں انقرہ اور برسلز نے ترکی سے مہاجرین کے یورپی یونین میں غیر قانونی داخلے کی روک تھام سے متعلق ایک معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ اس معاہدے سے دونوں ہی ناخوش ہیں، تاہم اس پر نظر ثانی بھی مشکل دکھائی دیتا ہے۔

یورپی اتحاد اور ترکی کے مابین چار سال قبل یعنی 2016 ء میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کو ” ریفیوجی ڈیل‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس میں طرفین نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ غیرقانونی طور پر ترکی کے راستے یورپی یونین میں داخل ہونے والے مہاجرین کو اس عمل سے روکنے کے لیے ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔

یہ دراصل وہ وقت تھا جب مہاجرین کا سیلاب یورپی یونین کے ممالک کی طرف تیزی سے بڑھ رہا تھا اور ان میں سے زیادہ تر ترکی کے رستے یورپی یونین کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ معاہدے کے طے ہونے کے بعد شروع شروع میں اس کے مثبت نتائج سامنے آئے۔ خاص طور سے ترکی کے ذریعے یونان میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد میں ڈرامائی کمی دیکھنے میں آئی، کیوں کہ ترکی نے نہایت موثر طریقے سے اپنی سرحدوں کو بند کر دیا تھا۔

یہ صورتحال زیادہ دیر تک برقرار نہ رہ سکی۔ وجہ یہ تھی کہ ترکی دعویٰ کرتا ہے کہ یورپی یونین انقرہ حکومت کو وہ فنڈز مہیا کرنے میں ناکام رہی، جس کا اُس نے ترکی سے اس معاہدے کے تحت وعدہ کیا تھا۔ ترکی نے اس ڈیل کو ختم کرنے کی دھمکی تک دے ڈالی۔

دوسری جانب انقرہ اور برسلز کے مابین طے ہونے والی اس ڈیل کے موثر ہونے پر یورپی یونین کی طرف سے بھی شکوک و شبہات کا اظہار ہونے لگا۔ چند یورپی رہنماؤں کی طرف سے یہاں تک کہا جانے لگا کہ برسلز اس ڈیل کے ذریعے انقرہ کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہا ہے۔

اس کے باوجود یورپ بھر کے سربراہان مملکت و حکومت کو یہ تشویش بھی تھی کہ اگر یہ معاہدہ ختم ہوتا ہے تو یورپ کی طرف ایک بار پھر مہاجرین کا سیلاب رواں ہو جائے گا، جس سے یورپی ممالک میں دائیں بازو اور عوامیت پسند تحریکوں کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔
جنوری میں چانسلر میرکل نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی تھی۔

جرمنی جولائی 2020ء میں یورپی یونین کی ششماہی صدارت سنبھالے گا۔ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل یورپی یونین اور ترکی کے مابین اس معاہدے میں توسیع کی حمامی ہیں اور ممکنہ طور پر وہ چھ ماہ کی صدارت کو اس مقصد کے لیے استعمال کریں گی۔

جنوری میں چانسلر میرکل نے انقرہ میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران انہوں نے لاکھوں شامی مہاجرین کو ترکی میں پناہ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ترک حکومت کے کام کی تعریف کی تھی۔ مزید برآں ، انہوں نے مزید مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ بھی کیا تھا۔ مارچ 2016 کی ڈیل میں ترکی سے وعدہ کیا گیا تھا کہ یورپی یونین کئی سالوں کے دوران ترکی کو شامی مہاجرین کی دیکھ بھال میں مدد کے لیے 6 بلین یورو ادا کرے گی۔

مہاجرت سے متعلق امور کے ماہر اور محقق گیرارڈ کناؤس کا کہنا ہے، ”اگر (ترکی کو) مالی اعانت کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے تو اس معاہدے کو خطرہ لاحق ہو جائے گا۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ”واضح طور پر انقرہ میں میرکل کا سب سے اہم بیان ترکی کو پناہ گزینوں کے لیے بڑے پیمانے پر مالی امداد فراہم کرنے کا امکان ہی تھا۔‘‘

تارکین وطن کی یونان اور مقدونیا کی سرحد عبور کرنے کی کوشش۔

لیکن کناؤس اس سے بھی زیادہ تشویشناک مسائل سے خبردار کر رہے ہیں، جن کے حل نہ ہونے کی صورت میں اس معاہدے کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے، ”یورپی یونین یونانی جزیروں پر پہنچنے والے پناہ گزینوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر انسانی اور منصفانہ موثر کارروائی کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔‘‘

گیرارڈ کناؤس کے مطابق اصولی طور پر، ”پناہ کا نظام ٹوٹ چکا ہے۔ فی الحال ایسے پناہ گزینوں کو ترکی واپس یھجے جانے کے امکانات صفر ہیں جن کی پناہ کی درخواستیں یورپی یونین کی طرف سے مسترد ہو چُکی ہیں۔‘‘ ان کا ماننا ہے کہ اگر یورپی یونین نے اس مسئلے کا حل تلاش نہیں کیا تو ”ریفیو جی ڈیل‘‘ دم توڑ دے گی۔

جرمن حکومت نے برسلز اور انقرہ کے مابین موجودہ معاہدے کی توسیع کی کوشش میں یورپی یونین کے فیصلہ سازوں کے ساتھ متعدد مذاکرات میں بہت زیادہ وقت صرف کیا ہے۔ یہ مذاکرات کروشیا کے ساتھ بھی ہوئے، جو فی الحال یورپی یونین کونسل کا صدر ہے۔ اس کے علاوہ برلن میں بند دروازوں کے پیچھے امور خارجہ اور سلامتی کی پالیسی کے لیے یورپی یونین کے اعلٰی نمائندے جوزف بورئل اور یوروپی یونین کے توسیعی کمشنر اولیویر ورہیلی کے ساتھ بھی مذاکرات ہوئے ہیں۔

گیرارڈ کناؤس کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکام رہی تو معاہدہ جلد ہی ختم ہو جائے گا۔

پناہ گزینوں کے لیے لاس بوس جزیرے پر لگائے گئے عارضی کیمپ کی نا گفتہ بہ صورتحال۔

آیا میرکل کی ‘ڈیل کی توسیع کی منصوبہ بندی‘ نتیجہ خیز ہو گی؟ اس کا انحصار پیسوں پر ہے۔ فی الحال، یورپی یونین کے رکن ممالک اگلے سات سالوں کے لیے یورپی یونین کے بجٹ پر مذاکرات کر رہے ہیں۔

برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد صورتحال اور بھی پیچیدہ ہو گئی ہے کیونکہ اب لندن یورپی یونین کے خزانے میں فنڈز فراہم نہیں کرے گا۔ سربراہان مملکت اور حکومت کے مابین اتفاق رائے کے حصول کے لیے، یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل نے 20 فروری کو برسلز میں ایک خصوصی سربراہی اجلاس بلایا ہے۔ سربراہی اجلاس کے ایجنڈے کا ایک اہم موضوع یہی ہوگا کہ آیا پناہ گزینوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے انقرہ کو مزید اربوں یورو کی رقم فراہم کی جائے گی۔

Share this:
Corona Virus
Previous Post کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کتنا تیار ہے؟
Next Post بھارت: شہریت سے متعلق متنازعہ قانون پر پارلیمان میں ہنگامہ
Indien Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.