geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں کورونا وبا گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر

April 4, 2021 0 1 min read
India Corona Cases
Share this:

India Corona Cases

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے چند بڑے شہروں میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ ہفتہ تین اپریل سے کر دیا گیا ہے۔ اس وقت بھارت کو شدید کورونا وبا کا سامنا ہے اور یہ گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر بتائی گئی ہے۔

بھارت میں کورونا وبا کی تیسری لہر میں انتہائی شدت پیدا ہو چکی ہے۔ اس کی لپیٹ میں قریب سبھی شہر اور قصبے ہیں۔ خاص طور پر سب سے امیر ریاست مہاراشٹر میں حالات بہت ہی خراب بتائے گئے ہیں۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ نے اپنی عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وبا سے انفیکشن کی یہی صور حال رہی تو ساری ریاست میں سخت لاک ڈاؤن کا نفاذ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے عوام کو محتاط اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارت کی مالی طور پر مستحکم ریاست مہاراشٹر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد سارے ملک کا نصف رہی ہے۔ بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق مہاراشٹر میں نوے ہزار سے زائد افراد کووڈ انیس سے متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ تیس لاکھ کے قریب ہے اور اموات ایک لاکھ چونسٹھ ہزار سے زائد ہیں۔ ریاستی وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ اگر انفیکشن کی صورت حال یوں ہی رہی تو اسپتالوں میں ہنگامی طور پر طبی امداد کی فراہمی اور انتہائی نگہداشت کا نظام منہدم ہو سکتا ہے۔

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک کو ملک میں ٹیکنیکل ترقی کا مرکز قرار دیا جاتا ہے۔ اس کے شہر بنگالورو (بنگلور) کو ڈیجیٹل دنیا کا ایک اہم مقام سمجھا جاتا ہے۔ کرناٹک میں حکومت نے تمام ورزش کے مراکز اور مذہبی مقامات پر تقریبات کے انعقاد کی ممانعت کر دی ہے۔ اسی طرح کورونا وبا کی افزائش کے بعد سینما گھروں، شراب خانوں اور ریستورانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محدود افراد کو داخل ہونے کی اجازت دیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو بھی کورونا وبا نے اپنی گرفت میں لے رکھا ہے۔ گزشتہ ایک دن میں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے تین ہزار سے کہیں زیادہ بتائی گئی ہے، جو پچھلے ایک سال میں سب سے زیادہ ہے۔

بھارت کا شمار امریکا اور برازیل کے ساتھ ہوتا ہے، جہاں کووڈ انیس کے مریضوں کی تعداد دس ملین یعنی ایک کروڑ سے زیادہ ہے۔ امریکا میں ایسے مریضوں کی تعداد تین کروڑ سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ برازیل دوسری پوزیشن پر ہے اور وبا سے متاثرہ افراد دو کروڑ کے قریب ہیں۔ بھارت ایسے مریضوں والا تیسرا ملک ہے۔ کورونا اموات کے اعتبار سے امریکا میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد، برازیل میں سوا تین لاکھ کے قریب اور بھارت میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد انسان موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

Share this:
Myanmar Protest
Previous Post میانمار: نسلی باغی گروپس فوجی جنتا کے خلاف
Next Post امریکا ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیاں فوری طور پر ختم کرے، چین
Hua Chunying

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.