geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: نسلی باغی گروپس فوجی جنتا کے خلاف

April 4, 2021 0 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کے دس اہم نسلی باغی گروپوں نے فوجی جنتا کے خلاف جاری عوامی تحریک کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان سے خدشہ بڑھ گیا ہے کہ یہ جنوبی ایشیائی ملک مزید بد امنی کا شکار ہو سکتا ہے۔

میانمار کی فوج اور مسلح نسلی گروپس کے درمیان عرصہء دراز سے مسلح جھڑپوں کا سلسلہ گاہے گاہے جاری ہے۔ ہفتے کو ایسے دس باغی گروپس نے آن لائن ملاقات میں ملک کی فوج کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ کے واقعات کی مذمت کی۔ باغی گروپ ‘ ریسٹوریشن کونسل آف شان اسٹیٹ’ کے لیڈر یعاد سرک کا کہنا تھا،” فوجی کونسل کے رہنماؤں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔” گزشتہ ہفتےمیانمار کی فوج نے مسلح گروہوں کے ساتھ ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان کیا لیکن اس اعلان میں فوج مخالف مظاہروں کے خلاف طاقت کو نہ استعمال کرنے سے متعلق کچھ نہیں کہا گیا تھا۔

گزشتہ ہفتے میانمار میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نےسکیورٹی کونسل کو خبردار کیا تھا کہ یہ ملک سرد جنگ اور خون ریزی کی جانب جا سکتا ہے۔

مسلح باغی گروپوں کی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب حال ہی میں ان ہی میں سے ایک گروہ ‘کیرن نیشنل یونین’ (کے این یو) نے کیرن ریاست میں ایک فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا اور دس فوجی افسروں کو بھی ہلاک کر دیا۔ فوجی جتنا نے اس کارروائی کا جواب فضائی حملوں سے دیا۔ کیرن نیشنل یونین گروپ فوجی جنتا کا حریف رہا ہے اور دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے بہت سے جنتا مخالف سرکردہ کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کے باعث بچوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے اور قریب بارہ ہزار افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا۔

میانمار کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فوج نے صرف کے این یو کو ٹارگٹ کیا تاکہ فوجی اڈے پر ان کے قبضے کو ختم کیا جاسکے۔ ملک میں انٹرنیٹ سروسز اور موبائل ڈیٹا کے استعمال پر عائد پابندیوں کے باعث ملک میں معلومات کی ترسیل اور عام لوگوں کی انفارمیشن تک رسائی مشکل تر ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں ہزاروں افراد اب بھی فوج کی جانب سے اقتدار پر قبضے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔ اور اب تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں پانچ سو سے زائد مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share this:
North Korea, Nuclear Program
Previous Post شمالی کوریا سے جوہری پروگرام محدود کرنے کے اپیل
Next Post بھارت میں کورونا وبا گزشتہ چھ ماہ کی بلند ترین سطح پر
India Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.