geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، بنگلہ دیش کی وضاحت

May 25, 2021 0 1 min read
Sheikh Hasina
Share this:

Sheikh Hasina

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے لیے نرمی کا تاثر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کی طرح نئے الیکٹرانک پاسپورٹ پر بھی اسرائیل کا سفر ممنوع ہے۔

بنگلہ دیش نے شہریوں کو نئے الیکٹرانک پاسپورٹ جاری کرنے شروع کیے ہیں، جن میں ماضی کے برعکس یہ عبارت شامل نہیں کہ: ”یہ پاسپورٹ اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے موزوں ہے۔‘‘

اس تبدیلی سے ان افواہوں نے جنم لیا کہ کچھ عرب ملکوں کی طرح شاید بنگلہ دیش بھی اسرائیل کی طرف نرمی کی پالیسی اختیار کرنے جا رہا ہے۔

ان قیاس آرائیوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ایک اسرائیلی اہلکار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس خبر کو شیئر کیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے ایشیا پیسیفک کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل جیلاڈ کوہین نے ہفتے کو اپنی ایک ٹوئیٹ میں اس خبر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ: ”میرا بنگلہ دیشی حکومت سے اب یہ کہنا ہے کہ وہ آگے بڑھے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرے تاکہ دونوں ملکوں کے لوگ اس سے مستفید اور خوشحال ہو سکیں۔‘‘

تاہم اتوار کو ایک وضاحتی بیان میں بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاسپورٹ میں عبارت تبدیل کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بنگلہ دیشی شہریوں کے لیے اسرائیل کے لیے سفری پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

پچھلے سال امریکی صدر ٹرمپ کی ثالثی میں چار مسلم ملکوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا، جن میں متحدہ عرب امارات، مراکش، سوڈان اور بحرین شامل ہیں۔ پاکستان کی طرح بنگلہ دیش ان ملکوں میں شامل ہے جو اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے۔

اپنے بیان میں بنگلہ دیشی حکومت نے مزید کہا کہ ای پاسپورٹ میں عبارت کی تبدیلی کی وجہ عالمی معیار کی دستاویز مہیا کرنا ہے اور اس کا مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی میں کسی تبدیلی سے کوئی تعلق نہیں۔ حکام کے مطابق حکومت کے اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور بنگلہ دیشی پاسپورٹ پر سفر کرنے والوں کے لیے اسرائیل جانے پر پابندی بدستور قائم ہے۔

بنگلہ دیشی حکومت نے اس بیان میں مسجد الاقصیٰ اور غزہ میں عام شہریوں پر حالیہ اسرائیلی ”مظالم‘‘ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ”فلسطین ۔اسرائیل تنازع کے حل کے لیے دو ریاستی حل کے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے، جس میں 1967 سے پہلے کی سرحدوں کا قیام اور مشرقی یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنا شامل ہے۔‘‘

Share this:
India Corona-Pandemie
Previous Post بھارت: کووڈ سے ہلاکتیں تین لاکھ سے زیادہ
Next Post ترکی: پولینڈ کے صدر سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.