geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزمان ’انکاؤنٹر‘ میں ہلاک

December 6, 2019December 6, 2019 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

حیدرآباد (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی شہر حیدرآباد میں جانوروں کی ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے قتل میں ملوث چاروں ملزمان کو آج جمعے کی صبح مقامی پولیس اہلکاروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حیدرآباد کے نزدیک سائبر آباد کے ڈپٹی پولیس کمشنر این پرکاش ریڈی کا کہنا ہے کہ یہ چاروں ملزمان پولیس کی تحویل میں تھے اور اسی جگہ پولیس کی گولی کا شکار ہوئے، جہاں انہوں نے 27 سالہ خاتون ڈاکٹر کو زندہ جلا دیا تھا۔ انہوں نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا، صبح چھ ساڑھے چھ بجے ہمارے آدمی ملزمان کو واردات کے اصل مقام پر لے جا رہے تھے تاکہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کی جا سکے اور یہ دیکھا جا سکے کہ انہوں نے کس طرح واردات سر انجام دی۔ لیکن ملزمان نے پولیس سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی۔ جوابی کارروائی میں چاروں ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دو پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔”

چاروں ملزمان کو 29 نومبر کو گرفتار کیاگیا تھا۔ ملزمان کی شناخت جی شیوا، جے نوین، سی چنا کیشولو اور محمد عارف کے طور پر ہوئی تھی۔ ان تمام ملزمان کی عدالتی تحویل میں گزشتہ روز ہی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے فیصلہ کیا تھا کہ اس واردات کی دوبارہ منظر کشی کے لیے انہیں جائے وقوعہ پر لے جایا جائے۔ پولیس نے پہلے کہا تھا کہ یہ واقعہ صبح کے ساڑھے تین بجے پیش آیا تاہم بعد میں کہا گیا کہ یہ چھ ساڑھے چھ بجے پیش آیا۔ اس تضاد کے بارے میں پولیس نے فی الحال کوئی وضاحت نہیں پیش کی ہے۔

حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی اور اسے زندہ جلا دینے کے واقعے کے خلاف گزشتہ ہفتے بھارت کے مختلف شہروں میں زبردست مظاہرے ہوئے تھے۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے اور اس معاملے کی گونج پارلیمنٹ میں بھی سنائی دی۔

پولیس کی آج کی کارروائی پر متضاد رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ ایک حلقہ پولیس کی ‘کارکردگی کی تعریف کر رہا ہے لیکن دیگر حلقے پولیس کے طریقہ کار پر سوال اٹھا رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اور بی جے پی کے رکن پارلیمان راجیہ وردھن سنگھ راٹھور نے ٹوئٹ کیا، میں حیدرآباد پولیس کو مبارک باد دیتا ہوں اور اس قیادت کو بھی، جس نے پولیس کو پولیس کی طرح کام کرنے کی اجازت دی۔ سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ وہ ملک ہے جہاں جھوٹ پر سچ کی ہمیشہ فتح ہوتی ہے۔”

کانگریس کے سینئر رہنما اورسابق وفاقی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کا کہنا تھا، حیدرآباد میں درندوں کو اپنے گناہ کی سزا ملی۔ مہذب سماج میں ایسے گناہ گاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔”

قومی خواتین کمیشن کی چیئرپرسن ریکھا شرما نے کہا، انکانٹر ہمیشہ ٹھیک نہیں ہوتے۔ اس معاملے میں پولیس کے دعوے کے مطابق ملزمان بندوق چھین کر بھاگ رہے تھے۔ ایسے میں شاید ان کی کارروائی ٹھیک تھی۔ ہمارا مطالبہ تھا کہ ملزمان کو پھانسی کی سزا ملے لیکن قانونی عمل کے تحت۔ ہم چاہتے تھے کہ تیز رفتار انصاف ہو۔ پورے قانونی عمل کے تحت کارروائی ہونی چاہیے۔ آج لوگ انکانٹر سے خوش ہیں لیکن ہمارا آئین ہے، قانونی عمل ہے۔”

دوسری طرف متعدد رہنماوں نے پولیس کے طریقہ کار پر سوالات اٹھائے ہیں۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا، یہ تشویش کی بات ہے۔ عوام کا جس طرح انصاف کے نظام پر سے یقین اٹھتا جا رہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے تمام حکومتوں کو مل کر سوچنا ہوگا اور کوئی قدم اٹھانا ہوگا کہ انصاف کے نظام کو کس طرح مستحکم کیا جائے۔”

سابق صدر پرنب مکھرجی کی بیٹی اور کانگریسی رہنما شرمشٹھا مکھرجی نے اس انکاونٹر پر سوالات کھڑے کیے اور تفتیش کا مطالبہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا، کہیں پولیس نے عوام کے دبا کی وجہ سے تو انکانٹر نہیں کیا؟ آخر ایسی کون سی نوبت آ گئی تھی کہ قانون ہاتھ میں لینا پڑا؟ ہو سکتا ہے کہ چاروں ملزمان نے واقعی بھاگنے کی کوشش کی ہو لیکن ایک ساتھ چاروں ملزمان کو مار دینا ایک غیر یقینی سی صورت حال ہے۔ اس انکانٹر کی جانچ ہونی چاہیے۔”

Share this:
Javed Iqbal
Previous Post ہم ریاست مدینہ کا خواب دیکھ رہے ہیں جس کی تعبیر نا ممکنات میں سے نہیں: چیئرمین نیب
Next Post وزیراعظم عوام اور عدالتوں میں جھوٹے ثابت ہو چکے اس لیے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں
Maryam Aurangzeb

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.