geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم ریاست مدینہ کا خواب دیکھ رہے ہیں جس کی تعبیر نا ممکنات میں سے نہیں: چیئرمین نیب

December 6, 2019 0 1 min read
Javed Iqbal
Share this:

Javed Iqbal

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر ) جاوید اقبال نے کا کہنا ہے کہ لوگ ریاست مدینہ کا خواب دیکھ رہے ہیں جس کی تعبیر ناممکنات میں سے نہیں ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کا ایک تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ کرپشن نے ملک کو معاشی تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، نیب کرپشن کے خلاف بلا امتیاز کارروئیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ہم کرپشن کے خاتمے میں دیانت داری سے اپنا کام کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب ملک میں کرپشن کے خاتمے کا اہم ادارہ ہے اور کرپشن کے خاتمے کے خلاف پہلی اینٹ رکھ دی ہے، ملک کو کرپشن فری بنانے میں نئی نسل کو بھی ساتھ دینا ہو گا۔

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مزید کہا کہ معاشرے میں تعمیری کردار کو فروغ دینا ہے جس کے لیے نیب تن تنہا کرپشن کے خلاف کام نہیں کر سکتا، سب کو ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کرپشن کا خاتمہ نیب کی پہلی اور آخری جستجو ہے اور اگر احتساب کرنا جرم ہے تو یہ جرم ہم کرتے رہیں گے۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ ملک 100 ارب ڈالرز سے زائد کا مقروض ہو چکا ہے جب کہ نیب اپنے قیام سے اب تک 328 ارب روپے کی وصولی کر چکا ہے، ہم بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا چاہتے ہیں اس لیے اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈھیروں قوانین موجود ہیں، صرف ان کے نفاذ کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ نیب سے سفارش کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کو اوپر لائے ہیں۔

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ لوگ ریاست مدینہ کا خواب دیکھ رہے ہیں جس کی تعبیر نا ممکنات میں سے نہیں ہے، ریاست مدینہ کی تکمیل کے لیے صرف اپنے مفادات کو قومی مفادات کے پس پشت رکھنا ہوگا، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوگا۔

Share this:
Sardar Raza - Altaf Qureshi
Previous Post سردار رضا ریٹائر، الطاف قریشی نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا
Next Post بھارت: ڈاکٹر کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزمان ’انکاؤنٹر‘ میں ہلاک
Protest

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.