geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم پاکستان کی بھارت کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں: صدر ایردوان کا صدر علوی کو ٹیلیفون

March 2, 2019 0 1 min read
Dr. Arif Alvi - Tayyip Erdoğan
Share this:

Dr. Arif Alvi - Tayyip Erdoğan

ترکی (جیوڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کے باوجود کشیدگی کوبڑھنے سے روکنے کیلیے ہر ممکن تحمل کا مظاہرہ کیا ، پاکستان نے بھارت کو قابل عمل معلومات فراہم کرنے کی صورت میں پلواما حملے کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ترک صدر طیب ایردوان کی طرف سے موصولہ ٹیلی فون کال کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان نے پلواما حملے کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی پیش کش بھی کی، پاکستان نے بھارت کوایسی قابل عمل معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی جن پرکارروائی ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کے باوجود کشیدگی کوبڑھنے سے روکنے کیلئے ہرممکن تحمل سے کام لیا ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پلوامہ حملہ کے فوری بعد قابل اعتبار شواہد کے بغیر ہی پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دونوں مرتبہ اپنے خطاب میں مفاہمتی لہجہ اختیار کیا، عمران خان نے اپنے خطاب میں بھارت پر امن کو ایک موقع دینے پر زور دیا، پاکستان نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری خصوصا دوست ممالک سے بھی کردار ادا کرنے کو کہا۔ ترک صدر نے پاکستان کی کشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔گفتگو کے دوران صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں پاکستان کی حیثیت کو سمجھتاہوں ۔ انہوں نے حال ہی میں پاکستان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف کی ۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ حکومت پاکستان ، عوام آپ کے دورے کے منتظر ہیں۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کے اس بیان کا خیرمقدم کیا جس میں انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مسئلہ کشمیر اور موجودہ تنازعے کو حل کرنے میں ترکی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان قریبی وستانہ اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں اور پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ترکی کو ترجیحات میں رکھاگیا ہے اور ہم آنے والے سالوں میں ترکی ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں ۔

Share this:
Agha Siraj Durrani
Previous Post آغا سراج درانی کے ریمانڈ میں 11 مارچ تک توسیع
Next Post بھارت کی ’او آئی سی‘ اجلاس میں شرکت، ایک بڑی سفارتی کامیابی
Sushma Swaraj

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.