geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘بھارتی جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے’ راہول گاندھی

March 4, 2021 0 1 min read
Rahul Gandhi
Share this:

Rahul Gandhi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام آزاد ادارے سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے حملوں کی زد میں ہیں۔

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت پر یہ کہہ کر سخت نکتہ چینی کی ہے کہ وہ بھارتی جمہوریت کا گھلا گھونٹنے کا کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کے دور اقتدار میں تمام حکومتی اداروں کو سخت گیر ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے نظریات سے آلودہ کیا جا رہا ہے اور اس سے بڑے حکومتی اداروں کی آزادی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

دو مارچ منگل کی شام کو امریکا کی کورنیل یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں اقتصادی امور کے ماہر پروفیسر کوشک باسو کے ساتھ بات چیت میں رہول گاندھی نے بھارت کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کافی تشویش کا اظہار کیا اور کہا،’’ بھارتی جمہوریت ختم نہیں ہو رہی بلکہ اس کا گلا گھونٹا جا رہا ہے‘‘۔

ایک سوال کے جواب میں کانگریسی رہنما نے یہ بات بھی تسلیم کی کہ سابق وزير اعظم اور ان کی دادی اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ بھی ایک غلط فیصلہ تھا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ آج بھارت میں ہو رہا ہے اور جو کچھ سن 1975 اور 1977ء کے درمیان ہوا اس میں بہت فرق ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تو حال یہ ہے کہ آر ایس ایس اپنے نظریات کے لوگوں سے ملک کے تمام اداروں کو بھرتی جا رہی ہے۔ ’’ تو اگر ہم انتخابات میں بی جے پی کو شکست بھی دے دیں تو بھی ہم اداروں میں موجود ایسے افراد سے پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔‘‘

سوشل ميڈيا پر مشہور گلوکارہ ريحانہ اور سويڈش ماحولیاتی کارکن گريٹا تھونبرگ سميت کئی اہم عالمی شخصيات نے بھارت ميں سراپا احتجاج کسانوں کی حمايت کی۔ بھارتی حکومت نے اسے اپنے اندرونی معاملات ميں ’دخل اندازی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا، ’’ دور جدید کی جمہوریتیں اپنے اداروں میں توازن کے سبب چلتی ہیں۔ یہ ادارے آزادانہ طور پر کام کرتے ہیں۔ بھارت میں آج اسی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔ آر ایس ایس نام کا ایک بڑا ادارہ بہت ہی منظم طریقے سے تمام حکومتی اداروں میں گھس رہا ہے اوران کی آزادی پر حملے کر رہا ہے۔ ۔۔۔ تو میں یہ نہیں کہوں گا کہ جمہوریت ختم ہو رہی ہے بلکہ یہ کہوں گا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’عدالت، پریس، بیورو کریسی، انتخابی کمیشن جیسے تمام حکومتی ادارے منطم طریقے سے ایک خاص نظریے کے حامل ان افراد سے بھرے جا رہے ہیں جن کا تعلق ایک خاص ادراے سے ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کی جانب سے ایمرجنسی کا نفاذ بھی پوری طرح سے غلط تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا،’’ میری دادی نے بھی اس بات کا اعتراف کیا تھا۔ لیکن کانگریس نے تو کسی بھی موقع پر ملک کے ادارہ جاتی ڈھانچے پر قبضے کی کوشش نہیں کی، واضح طور پر اس میں ایسی صلاحیت بھی نہیں ہے۔ کانگریس اس کی اجازت بھی نہیں دیتی ہے۔‘‘

بات چيت کے دوران راہول گاندھی نے اپنی پارٹی کے ایک رہنما کمل ناتھ کے ساتھ ایک بات چیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’ جب ریاست مدھیہ پردیش میں ان کی حکومت تھی تو انہوں نے، مجھے بتایا تھا کہ حکومت میں سینیئر بیوروکریٹ آر ایس ایس کے ساتھ اپنی وفاداری کی وجہ سے ان کے حکم کی تعمیل تک نہیں کرتے تھے۔‘‘

راہول گاندھی نے کہا،’’ تو آج کیا ہو رہا اس میں بہت بنیادی فرق ہے۔‘‘

بھارت میں سیاسی مبصرین اور دانشوروں کا ایک حلقہ یہ کہتا رہا ہے کہ مودی حکومت میں عدالت، پریس اور نوکر شاہوں کا جو رویہ ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ملک میں غیر اعلانیہ ایمرجنسی نافذ ہو۔

لیکن جب بھی کانگریس پارٹی اس حوالے سے مودی حکومت پر نکتہ چینی کرتی ہے تو بی جے پی اب سے تقریباً 45 برس قبل نافذ ہونے والی ایمرجنسی کا حوالہ دیتی ہے۔

گزشتہ برس جون میں وزير داخلہ امیت شاہ نے اسی حوالے سے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک خاندان کے اقتدار کی لالچ نے پورے ملک کو ایک دن کے اندر ہی جیل میں تبدیل کر دیا تھا۔

Share this:
Hajj
Previous Post رواں برس حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی
Next Post مصر سے سمندری حدود کے اختیارات پر معاہدہ کیا جا سکتا ہے: ترکی
Cavusoglu

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.