geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رواں برس حج کے لیے کورونا ویکسین لگوانا لازمی

March 4, 2021 1 1 min read
Hajj
Share this:

Hajj

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس سال فریضہ حج ادا کرنے کی اجازت صرف ان افراد کو ہوگی جنہیں کووڈ انیس کی ویکسین لگ چُکی ہو گی۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق عازمین حج کے لیے اس سال کی یہ لازمی شرط ہو گی۔

دنیا بھر میں کورونا کی وبا کی پھیلائی ہوئی تباہیوں کے ساتھ ساتھ ہر خطے میں سفر و سیاحت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس وائرس نے تمام شعبہ ہائے زندگی کو مفلوج کر رکھا ہے۔ 2019ء کے اواخر میں چین سے اس وبائی مرض کا آغاز ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 2020ء میں دنیا کی طاقتور ترین معیشتوں سے لے کر ترقی پذیر ممالک تک میں کورونا کی وبا اور اس کے خلاف کیے جانے والے اقدامات نے ایک طرف تو معاشی بحران پیدا کیا دوسری جانب ہر مذہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے انسانوں کو اپنے دینی مناسک اور فرائض ادا کرنے سے بھی بڑی حد تک محروم رکھا۔

عبادت گاہوں میں اجتماعات پر ممانعت رہی۔ جزوی طور پر مساجد، امام بارگاہوں، گرجا گھروں اور دیگر عبادت خانوں میں لوگوں کو معمول کے فرائض اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت نہیں تھی۔ اسی طرح مکہ اور مدینہ جو مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات ہیں وہاں عمرے اور حج پر بھی گزشتہ برس جزوی پابندی تھی۔ پھر آہستہ آہستہ ان مقامات کو انتہائی نگرانی اور سخت ضوابط کے ساتھ کھولا گیا۔ 2020ء کے حج کے موقع پر سعودی بادشاہت کی طرف سے حاجیوں کی تعداد کو ڈرامائی حد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جدید تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا تھا کہ غیر ملکوں سے حاجیوں کو حج کے لیے سعودی عرب پہنچنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔عمرے کی دوبارہ اجازت، سات ماہ بعد خانہ کعبہ کی رونق واپس

سعودی عرب کی حج کے امور کی وزارت نے گزشتہ برس کورونا کی وبا کی وجہ سے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے تھے۔

اب جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز ہو گیا ہے اور بیشتر ممالک نے اس مہم کو تیزی سے آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے، 2021ء کے آغاز میں بھی سفر و سیاحت کے اعتبار سے کسی خاص نرمی کی صورت نظر نہیں آ رہی۔ مختلف ممالک اپنی اپنی انفرادی اندرونی صورتحال اور صلاحیتوں کے اعتبار سے کورونا لاک ڈاؤن میں جزوی نرمی لا رہے ہیں۔ طبی ماہرین اور محققین بار بار اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ رواں برس کورونا ویکسینیشن مہم کے باوجود کورونا کے خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکتے۔

ان حقاقئق کے پیش نظر سعودی عرب کی وزارت صحت کی طرف سے کہا گیا ہے، ”کووڈ انیس ویکسین حاجیوں کے لیے لازمی ہے اور یہ اس سال حج کی اجازت ملنے کے ضمن میں سب سے اہم شرط ہو گی۔‘‘

کووڈ انیس سے بچاؤ کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔

سعودی عرب کے لیے ہر سال بہت بڑے پیمانے پر جمع ہونے والے حاجیوں کو حج کے دوران محفوظ اور منظم سہولیات فراہم کرنا ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ ماضی میں متعدد ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں حج کے موقع پر بھگدڑ کے نتیجے میں عازمین حج کچلے گئے، ان کی اموات ہوئیں یا آگ لگنے کے واقعات پیش آئے۔ ان حادثات کے سبب سعودی عرب کی ساکھ کو دھچکہ لگتا ہے اس لیے بھی ریاض حکومت روز بروز نظم و ضبط کے قوانین میں سختی لا رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش کے تحت سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بیس ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔ اس پابندی کا اطلاق پاکستان اور بھارت سمیت مصر، متحدہ عرب امارات، لبنان اور ترکی کے شہریوں پر بھی ہوا تھا اور ان میں یورپی ملکوں میں برطانیہ، جرمنی، آئر لینڈ، اٹلی، پرتگال، سویڈن اور سوئٹزر لینڈ شامل تھے۔

Share this:
Antony Blinken
Previous Post امریکیوں کے تحفظ کے لیے طاقت کے استعمال سے گریز نہیں کریں ‌گے: انٹنی بلنکن
Next Post ‘بھارتی جمہوریت کا گلا گھونٹا جا رہا ہے’ راہول گاندھی
Rahul Gandhi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.