geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارتی خاتون کو گینگ ریپ کے بعد دہلی کی سڑکوں پر پھرایا گیا

January 29, 2022January 29, 2022 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت میں ایک جوان ماں کے اغوا اور پھر گینگ ریپ کے بعد مبینہ ملزمان نے اسے دن دیہاڑے ملکی دارالحکومت نئی دہلی کی سڑکوں پر پھرایا۔ پولیس کے مطابق متعدد خواتین سمیت گیارہ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس نئے واقعے کو بھارت میں خواتین کے خلاف انتہائی نوعیت کے جنسی جرائم کی تازہ ترین مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس کی وسیع تر مذمت کی جا رہی ہے۔ نئی دہلی کے خواتین کے لیے کمیشن اور ریاستی وزیر اعلیٰ نے بھی اس جرم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ‘شرمناک‘ قرار دیا ہے۔

اس واقعے کی بھارت میں سوشل میڈیا پر فوٹیج بھی گردش کر رہی ہے، جس کی آزاد اور غیر جانب دار ذرائع سے تصدیق تو نہیں ہو سکی مگر اس فوٹیج میں متاثرہ خاتون کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کلپ میں دکھائی دیتا ہے کہ اس جرم کا نشانہ بننے والی خاتون کے چہرے پر سیاہی مل دی گئی تھی اور اس کے بال بھی کاٹ دیے گئے تھے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لکھا ہے کہ اس ویڈیو فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خاتون کو نئی دہلی کی سڑکوں پر دھکے دیتے ہوئے کئی خواتین اس کی تذلیل کر رہی تھیں اور دیکھنے والے راہ گیروں میں سے بہت سے نہ صرف خوشی کا اظہار کر رہے تھے بلکہ اپنے اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس واقعے کی ویڈیوز بھی بنا رہے تھے۔

نئی دہلی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس آر ستیاسندرم نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ چھبیس جنوری کے روز دہلی کے مشرقی حصے کے علاقے شاہدرہ میں پیش آیا، جو چند ہمسایوں کے مابین دشمنی کا نتیجہ تھا۔

آر ستیاسندرم نے اے ایف پی کو بتایا، ”گیارہ مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں کئی خواتین اور دو نابالغ ملزمان بھی شامل ہیں۔ ان سب کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس واقعے کے مرتکب ملزمان میں خواتین ہی پیش پیش تھیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق متاثرہ خاتون ایک اکیس سالہ شادی شدہ عورت ہے، جس کے ساتھ ایک سولہ سالہ لڑکا تعلقات قائم کرنا چاہتا تھا۔ اس خاتون کی طرف سے انکار پر اس لڑکے نے مبینہ طور پر ایک چلتی ہوئی ریل گاڑی کے آگے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

خود کشی کرنے والا سولہ سالہ لڑکا مبینہ طور پر انہی مشتبہ ملزمان کا رشتے دار تھا، جو اس خاتون کے خلاف دو روز قبل کیے جانے والے مبینہ جرائم کے مرتکب ہوئے۔
‘مردوں اور لڑکوں نے بھی ریپ کیا‘

اس واقعے کی 21 سالہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اسے اس جرم کا ارتکاب کرنے والے خاندان کے افراد نے پہلے اغوا کیا، پھر اسے کئی مردوں اور نابالغ لڑکوں نے ریپ کیا جب کہ اس دوران اس خاندان کی عورتیں ان مردوں کو اشتعال دلاتی رہی تھیں۔ خاتون کے بیان کے مطابق، بعد ازاں اسے لاٹھیوں سے پیٹا گیا اور پھر نئی دہلی کی سڑکوں پر پھرایا گیا۔

دہلی پولیس کے ایڈیشنل کمشنر بسوال نے بتایا، ”ہم اس واقعے کی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں اور ملزمان کو شناخت کر رہے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ابھی مزید ملزمان گرفتار کیے جائیں گے۔‘‘

اس جرم کا نشانہ بننے والی خاتون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک دو سالہ بچے کی ماں ہے اور اس وقت اس کی نفسیاتی مدد کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ متعلقہ علاقے میں پولیس کے ایک ایسے بوتھ سے بمشکل 50 میٹر کی دوری پر پیش آیا، جہاں اس وقت کوئی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔

بھارت میں نئی دہلی ہی میں 2012ء میں پیش آنے اور ملک بھر میں وسیع تر عوامی مظاہروں کا سبب بن جانے والے ایک طالبہ کے گینگ ریپ اور پھر قتل کے واقعے کے بعد ریپ سے متعلق ملکی قوانین میں ترامیم کر دی گئی تھیں۔ اس کے باوجود سالانہ بنیادوں پر 2020ء میں بھی وہاں ریپ کے 28 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ بھارت میں پولیس کو رپورٹ کیے گئے واقعات کی تعداد ہے جبکہ ماہرین کے مطابق ایسے بہت سے واقعات پولیس کو اس لیے رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے کہ متاثرہ خواتین اور ان کے خاندانوں کو اپنی بدنامی کا ڈر ہوتا ہے یا پھر ایسے جرائم کے مرتکب اکثر مجرمان سزاؤں سے بچ جاتے ہیں۔

Share this:
Sergei Lavrov
Previous Post اگر جنگ کا انحصار روس پر ہے تو جنگ نہیں ہو گی: لاوروف
Next Post ویانا میں غلط ہو رہا ہے، ہم ایران کے خلاف کارروائی کے لیے آزاد ہیں: اسرائیل
Naftali Bennett

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.