geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انفلوئنزا کی دوا بھی کورونا وائرس کے خلاف مفید ہو سکتی ہے، تحقیق

October 17, 2020 1 1 min read
Favipiravir
Share this:

Favipiravir

برسلز: بیلجیئم کے سائنسدانوں نے جانوروں پر تجربات سے دریافت کیا ہے کہ انفلوئنزا وائرس کا خاتمہ کرنے والی ایک دوا ’’فیوی پیراویر‘‘ (Favipiravir) اگر زیادہ مقدار میں دی جائے تو یہ ناول کورونا وائرس کو بھی ختم کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ انفلوئنزا، جسے عرفِ عام میں ’’فلو‘‘ اور ’’زکام‘‘ بھی کہا جاتا ہے، نظامِ تنفس یعنی ناک، حلق اور پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والی بیماری ہے جو وائرس سے ہوتی ہے۔ فیوی پیراویر کو انفلوئنزا کی مؤثر دوا کے طور پر 2014 میں استعمال کےلیے منظور کیا گیا تھا اور آج یہ مختلف برانڈ نیمز کے تحت دستیاب ہے۔

اگرچہ ناول کورونا وائرس اور انفلوئنزا وائرس ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں مگر اپنے ہدف (ٹارگٹ) اور ساخت کے اعتبار سے دونوں میں خاصی مماثلت بھی پائی جاتی ہے۔ اسی بناء پر ماہرین کا خیال تھا کہ اگر کوئی دوا انفلوئنزا کے خلاف مؤثر ہے تو وہ ممکنہ طور پر ناول کورونا وائرس (SARS-CoV-2) کے خلاف بھی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

اسی سوچ کے تحت لیوون، بیلجیئم میں واقع کیتھولک یونیورسٹی لیوون کے ’’ریگا انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل ریسرچ‘‘ کے سائنسدانوں نے پہلے مرحلے پر فیوی پیراویر کو ناول کورونا وائرس سے متاثر کیے گئے جانوروں میں آزمانے کا فیصلہ کیا۔

اس مقصد کےلیے ’’شامی چوہوں‘‘ (Syrian hamsters) کا انتخاب کیا گیا کیونکہ ان کا اندرونی جسمانی نظام انسانوں سے خاصا ملتا جلتا ہے اور انسانوں کےلیے بنائی گئی دوائیں ان پر بھی تقریباً یکساں طور پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ کم مقدار میں فیوی پیراویر دینے پر ان چوہوں میں کورونا وائرس کے اثرات میں کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ البتہ، اس دوا کی زیادہ مقدار دینے پر ان میں ناول کورونا وائرس بھی ختم ہوگیا۔

چوہوں کے جسم میں ناول کورونا وائرس کا خاتمہ یہ دوا دینے کے پہلے ہی دن شروع ہوگیا تھا جبکہ چوتھے دن تک یہ وائرس مکمل طور پر ختم ہوچکا تھا۔

یہ تحقیق اس لحاظ سے اہم ہے کیونکہ مختلف ممالک میں ناول کورونا وائرس کے علاج میں فیوی پیراویر کی انسانی آزمائشوں کی تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ ان نتائج کی روشنی میں ماہرین اب زیادہ بہتر انداز سے اپنی حکمتِ عملی وضع کر سکیں گے۔

مذکورہ تحقیق کی تفصیلات آن لائن ریسرچ جرنل ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

Share this:
Globalization
Previous Post گلوبلائزیشن کے فوائد و نقصانات
Next Post نو سیاسی جماعتوں کے نو سرباز عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، حنید لاکھانی
Hunaid Lakhani

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.