geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی برادری ایران کو جوہری خلاف ورزیوں سے روکے: سعودی عرب

September 29, 2021 0 1 min read
Prince Faisal bin Farhan
Share this:

Prince Faisal bin Farhan

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری ایران کی مسلسل جوہری خلاف ورزیوں اور جوہری معاہدے سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کے اصولوں کی پامالیوں کی روک تھام کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کا اپنے متنازع جوہری پروگرام کو فروغ دینا اور جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کرنا اس کے پرامن جوہری پروگرام کے دعوے کی نفی کرتا ہے۔ سعودی عرب ایران کو عن قریب یا بعد میں تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے عالمی مساعی کی حمایت کرتا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ پرامن مقاصد کے حصول کے لیے حاصل کردہ جوہری توانائی کو فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔

سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جوہری ہتھیاروں کا پھیلاؤ روکنے کے عالمی دن کے موقعے پر جنرل اسمبلی کے ایک خصوصی اجلاس سے ورچوئل خطاب میں کیا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب سفیر عبداللہ بن یحییٰ المعلمی بھی موجود تھے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ آج کا دن منانا ایک اچھا موقع ہے تاکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جوہری خطرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کیا جا سکے۔ انہوں نے موجودہ سیشن کے صدرڈاکٹر عبداللہ شاہد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اجلاس کو ایک ایسا موضوع دیا جس کا مقصد دنیا کو جوہری ہتھیاروں اور ان کے خطرات سے پاک کرنے کی طرف توجہ دلانا اور عالمی سلامتی اور امن کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

انہوں نےکہا کہ مُملکت کا اس بات پر ٹھوس یقین ہے کہ عالمی امن ہی دنیا میں خوشحالی ، ترقی اور استحکام کا واحد راستہ ہے۔ امن ہی ریاستوں کے درمیان پرامن تعاون اور لوگوں کے درمیان امن ، سلامتی اوربقائے باہمی کے قیام میں فعال شرکت پر زور دیتا ہے۔ تمام معاہدوں ، اقدامات اور معاہدوں سے وابستگی کے مسئلے کو بہت اہمیت دیتا ہے جو کہ تمام ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہے اور بین الاقوامی امن اور استحکام کو مضبوط بنانے، بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ ہتھیاروں اور جنگوں کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ہے۔

سعودی وزیر خارجہ نے وضاحت کی کہ مملکت کی خارجہ پالیسی مستحکم اور واضح بنیادوں اور اصولوں پر مبنی ہے جو کہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی معاہدوں پر عمل درآمد کے عزم کے ذریعے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مملکت کے تعامل پر مبنی ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت کا موقف جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے اور اس کے بنیادی ستونوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کیے بغیر ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال سے فائدہ اٹھانے کے ممالک کے حق کے اصول پر مبنی ہے۔ کسی بھی ملک کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر اس لیے زور دیا جاتا ہے تاکہ جوہری توانائی کو پرامن مقاصد کے بجائے بین الاقوامی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جاسکے۔

Share this:
Traffic Accident
Previous Post مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق، پانچ زخمی
Next Post افغانستان میں 4 دہائیوں کی جنگ کی ہولناکی کا اندازہ کیسے لگائیں؟
Afghanistan

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.