geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی ڈرون حملے سے بچنے کے لیے اسرائیل کا شام میں حملہ

August 25, 2019 1 1 min read
Fighter Plane
Share this:

Fighter Plane

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایران کی طرف سے ’قریب الوقوع‘ قاتل ڈرون حملوں سے بچنے کے لیے شام میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی صدر نے ایران کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے آج اتوار 25 اگست کو علی الصبح کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں اہداف کو نشانہ بنایا ہے تاکہ ایران کی طرف سے ‘انتہائی قریب الوقوع‘ ڈرون حملے سے بچا جا سکے۔ گزشتہ چند برسوں کے دوران اسرائیل شام میں درجنوں مرتبہ ایرانی اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے تاہم ہفتے کے روز کی گئی اسرائیلی کارروائی کو انتہائی طاقتور حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

صحافیوں کو ایک بریفنگ دیتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا ہے کہ ایران دھماکا خیز مواد سے لدے ڈرون اسرائیل کے اندر بھیجنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل گزشتہ ماہ سے اس منصوبے پر نظر رکھے ہوئے تھا اور جمعرات کے روز ایران کو ایک قبل از وقت حملے سے روکا بھی گیا۔

ترجمان کے مطابق، ”خطرہ اہم تھا اور یہ قاتل ڈرون اسرائیل کے اندر اہمیت کے حامل اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے تھے۔‘‘ انہوں نے اس حملے کی نوعیت واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس کی منصوبہ بندی نچلے یا چھوٹے پیمانے کی بجائے اعلیٰ سطح پر کی گئی تھی۔ کونریکس کے مطابق اس حملے کی کوشش کے پیچھے ایرانی انقلابی گارڈز، القدس فورس اور ایران کی اتحادی شیعہ ملیشیا شریک تھیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ شام میں اسرائیلی فضائی حملوں سے دمشق کے جنوب مشرق میں ”القدس فورس اور شیعہ ملیشیا کے کئی ایک فوجی اور دہشت گردی کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج شام کے ساتھ ملنے والی سرحد پر انتہائی چوکس ہے۔

اسرائیل کی طرف سے شام میں فضائی حملوں کو کبھی بھی اس قدر جلد تسلیم نہیں کیا گیا یا ان کے بارے میں معلومات عام نہیں کی گئیں۔ تاہم اسرائیلی فوج نے ہفتے کو کیے جانے والے ان فضائی حملوں کے فوری بعد ہی اس کا اعلان کیا۔

اسرائیلی فوج کے اعلان کے فوری بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتو یاہو نے بھی اس آپریشن کے بارے میں ایک ٹوئیٹر پیغام جاری کیا۔ انہوں نے ان اسرائیلی حملوں کو ایک ‘ایک بڑی فوجی کوشش‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ایران مقام سے مبراء کسی بھی جگہ پر اسرائیلی حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ٹوئٹر پیغام کے مطابق، ”ایران کو کہیں بھی استثنیٰ نہیں۔ اگر کوئی آپ کو قتل کرنے کے لیے ابھرتا ہے، تو اسے پہلے ہی قتل کر دو۔‘‘

دوسری طرف شام کے سرکاری ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ ملکی فضائی دفاع نے دمشق کے قریب دشمن اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور فائر کیے جانے والے میزائل کو مار گرایا ہے۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Share this:
Ejaz Shah
Previous Post 2008 میں کیانی اور میں نے ق لیگ کو جتوانے کی پلاننگ کی: اعجاز شاہ
Next Post مودی کے لیے اعزاز، پاکستانیوں میں غم و غصہ
Pakistan Kaschmir Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.