geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کے لیے اعزاز، پاکستانیوں میں غم و غصہ

August 25, 2019August 26, 2019 0 1 min read
Pakistan Kaschmir Protest
Share this:

Pakistan Kaschmir Protest

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اعلی ترین سویلین اعزاز دینے پر پاکستان میں سوشل میڈیا پر شیم آن یو اے ای ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان نے ہفتے کے روز ایک خصوصی تقریب میں نریندر مودی کو اس اعزاز سے نوازا۔ مودی سے مخاطب ہو کر انہوں نیکہا، ”آپ اس کے حقدار ہیں۔

متحدہ عرب امارات نے بھارتی وزیراعظم کو اس اعلی اعزاز سے نوازے جانے کا فیصلہ رواں برس اپریل میں کیا تھا۔ اپنی ایک ٹوئیٹ میں شیخ النہیان نے اس کی وجہ بھارت کے ساتھ تاریخی و اقتصادی تعلقات بتائے تھے، جو ان کے بقول مودی کے دور حکومت میں مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

مسئلہ شاید ٹائمنگ کا ہے جو پاکستان میں لوگوں کو ناگوار گزرا۔ ایک ایسے ماحول میں جب کشمیری بیس روز سے کرفیو کے تحت پابندیوں کا شکار ہیں اپنے ایک قریبی برادرم ملک کی طرف سے مودی کو اعزاز دیا جانا پاکستان کی سبکی کے طور پر دیکھا گیا۔ لیکن مبصرین کے مطابق پاکستان کی اپنی معاشی مجبوریاں ہیں جن کی وجہ سے وہ اس اقدام پر کوئی احتجاج کرنے کی بھی پوزیشن میں نہیں۔

تجارتی اعتبار سے دیکھا جائے، تو بھارت اور متحدہ عرب امارات کئی دہائیوں سے اہم پارٹنر ممالک رہے ہیں۔ اس وقت لگ بھگ تیس لاکھ بھارتی شہری متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جبکہ اگر خلیجی رابطہ کونسل کے تمام رکن ملکوں میں بھارتی شہریوں کی تعداد پر نظر ڈالی جائے، تو یہ قریب ساڑھے اسی لاکھ ہیں۔ یہ تارکین وطن ہر سال کئی ارب روپے بھارت میں اپنے گھر بھیجتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بھارت اور متحدہ عرب امارات کے سیاسی اور دفاعی تعلقات کافی مضبوط ہیں۔

اس دوران پاکستان میں ٹوئٹر پر اس وقت #ShameOnUAE ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔ لوگ کھل کر اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر صارف محمد ماز لکھتے ہیں کہ ظلم و ستم میں وہ لوگ برابر کے شریک ہیں، جو آواز نہیں اٹھاتے۔

اسی طرح ایک اور صارف نائلہ لکھتی ہیں کہ ایسی قوتوں کا ایمان صرف دولت ہے اور یہ نام کے مسلمان ہیں۔

اماراتی پروفیسر عبداللہ کے مطابق گو کہ ایوارڈ دیے جانے کا وقت ذرا عجیب تھا لیکن متحدہ عرب امارات نے درست فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ”آپ چاہے جو بھی کریں، چاہے جس طرح بھی کریں، کچھ لوگ تنقید ضرور کریں گے۔

بیروت میں مقیم انسانی حقوق کے سرگرم کارکن حدید کے مطابق اس ایوارڈ سے بھارت نہ صرف بین الاقوامی سطح پر مذمت سے بچنے میں کامیاب ہو گیا ہے بلکہ اسے مسلمان ملکوں کی حمایت بھی مل رہی ہے۔ ”بھارتی اقدامات سے نہ صرف کشمیریوں کی آواز دبے گی بلکہ ان ممالک کی عدم دلچسپی واضع ہوگی جو اب تک کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے آئے ہیں۔

Share this:
Fighter Plane
Previous Post ایرانی ڈرون حملے سے بچنے کے لیے اسرائیل کا شام میں حملہ
Next Post مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کا مسلسل 21 واں روز، عوام کی زندگی اجیرن
Indian Army

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.