geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران میں ایرانی نژاد سویڈش شہری سائنس دان کو پھانسی دینے کی تیاری: رپورٹ

December 2, 2020 0 1 min read
Dr. Ahmad Raza Jalali
Share this:

Dr. Ahmad Raza Jalali

تہران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں ایرانی نژاد سویڈش شہری سائنس دان احمد رضا جلالی کو جاسوسی کے جُرم میں تختہ دار پر لٹکانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔وہ 2016ء سے تہران میں قید ہیں۔

اوسلو میں قائم تنظیم ایران انسانی حقوق (آئی ایچ آر) نے ان کے خاندان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ انھیں منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق پانچ بجے کے قریب تہران کی بدنام زمانہ ایوین جیل سے قرج شہر میں واقع رجائی شہر جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ریڈیو فری یورپ اور ریڈیو لبرٹی پر فارسی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو فردا نے بھی احمد رضا جلالی کی والدہ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ ’’حکام نے ان کے بیٹے کو رجائی شہر جیل میں منتقل کرنے کے حوالے سے مطلع کردیا ہے جہاں انھیں پھانسی دی جائے گی۔‘‘

واضح رہے کہ بدنام زمانہ جیل ایوین میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی دینے کے لیے رجائی شہر میں منتقل کیا جاتا ہے۔

49 سالہ احمد رضا جلالی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں۔ وہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ میں لیکچرر تھے۔انھیں اپریل 2016ء میں ایران میں ایک سائنسی کانفرنس میں شرکت کے لیے آمد کے موقع پر جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔انھیں ایک ایرانی عدالت نے 2017ء میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے تعاون کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔

ڈاکٹرجلالی اور ان کے خاندان نے ان الزامات کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ انھیں جبروتشدد کے ذریعے اقبال جرم پر مجبور کیا گیا تھا۔

آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر محمود امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جلالی کو تختہ دار پر لٹکائے جانے کا شدید خطرہ ہے۔عالمی برادری کی جانب سے اس وقت ایک سخت ردعمل سے ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

سویڈیش میڈیا نے گذشتہ ہفتے ان کی اہلیہ ودا مہرانیا کے حوالے سے بتایا تھا کہ انھوں نے فون پر اپنے خاوند سے مختصر گفتگو کی ہے اور انھوں نے بتایا ہے کہ انھیں پھانسی دینے کے لیے رجائی شہرجیل میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ان رپورٹس کے منظرعام پر آنے کے بعد سویڈن کی وزیر خارجہ این لندے نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے اپنے ایرانی ہم منصب جوادظریف سے ڈاکٹرجلالی کے معاملے پر بات چیت کی ہے۔انھوں نے لکھا تھا کہ’’سویڈن سزائے موت کی مذمت کرتا ہے اوراس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہا ہے کہ اس سزائے موت پر عمل درآمد نہ ہو۔‘‘

اس کے ردعمل میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا تھا کہ’’بدقسمتی سے سویڈش حکام کی مسٹر احمد رضا جلالی سے متعلق معلومات ادھوری اور غلط ہیں۔وہ سکیورٹی جرائم پر جیل میں بند ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ ڈاکٹر جلالی کو فروری 2018ء میں سویڈن کی شہریت دی گئی تھی۔ اس وقت وہ تہران میں جیل ہی میں قید تھے۔اس وقت دُہری شہریت کے حامل متعدد افراد ایران کی جیلوں میں جاسوسی کے الزامات میں قید ہیں۔ایرانی نظام کے ناقدین کاکہنا ہے کہ غیرملکی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لیا جاتا ہے اور پھر انھیں دوسرے ممالک سے رعایتیں لینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Share this:
Humayun Saeed
Previous Post حمزہ عباسی کے بیٹے کو گود میں لے کر ہمایوں سعید خوشی سے سرشار
Next Post سعودی عرب اور مصر نے غیرملکی مداخلت مسترد کر دی، مسئلہ فلسطین کے حل پر زور
Saudi Arabia and Egypt

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.