geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Casesسندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Pakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon MissionPakistan Names First Lunar Rover Jinnah-1 for 2029 Moon Mission
    • Perseid Meteor Shower Peaks Tonight After Rare Solar Eclipseسمان میں دوہرا عجوبہ: سورج گرہن کے ساتھ پرسید شہابیوں بارش اپنے عروج پر ہوگی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا: خامنہ ای

February 23, 2021 1 1 min read
Ayatollah Ali Khamenei
Share this:

Ayatollah Ali Khamenei

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے نہیں‌ روک سکتی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایک بیان میں کہا کہ ایران چاہے تو جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے مگر ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے۔ جوہری معاہدے سے ایران کا طریقہ کار تبدیل نہیں ہو گا۔

خبر گان کونسل کے اجلاس سےخطاب میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی کی حد 20 فی صد تک رکھنے کا پابند نہیں۔ یہ ہماری ضرورت پر منحصر ہے اور ہم یورینیم افزودگی کا تناسب 60 فی صد تک بھی لے جاسکتے ہیں۔ اس اجلاس میں جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے کوشاں صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ تہران کسی بیرونی دباو میں نہیں آئے گا اور ہم جوہری معاہدے سے متعلق اپنے موقف کو بھی تبدیل نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا اور یورپ کا طریقہ کار غیر منصفانہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہرہ پروگرام کئی سال سے محدود سطح پر ہے۔ اگر دوسرا فریق اپنی شرائط پر عمل کرتا ہے تو ہم بھی کریں گے۔

انہوں‌ نے مزید کہا کہ ایران توانائی کی ضروریات کے حصول کے لیے جوہرہ صلاحیت کے حصول پر مصر ہے۔ ہم غیر عسکری مقاصد کے لیے یورینیم کی افزودگی کا تناسب 60 فی صد تک لے جاسکتے ہیں۔ ایران اپنے جوہری پروگرام پر پسپائی اختیار نہیں کرے گا اور ہم پوری قوت کے ساھ جوہری صلاحیت کے حصول کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

قبل ازیں ایرانی سپریم لیڈر نے پارلیمنٹ کی اس قرارداد کی بھی حمایت کی تھی جس میں عالمی توانائی ایجنسی کےمعائنہ کاروں کو جوہری تنصیبات کےمعائنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی گئی۔ جب کہ صدر حسن روحانی نے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی حمایت تھی۔

خامنہ ای نے حکومت اور پارلیمنٹ پر زور دیا کہ وہ جوہری تنصیبات کے معائنے سے متعلق قانون پر پائے جانے والے اختلافات کو دور کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں میں اختلافات ختم ہونے چاہئیں تاکہ ایران میں جوہری منصوبے کے کے حوالے سے دو الگ الگ آوازیں نہ سنی جائیں۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز ایرانی پارلیمنٹ حکومت اور عالمی توانائی ایجنسی کے درمیان ایران کی جوہری تنصیبات کےمعائنے سے متعلق معاہدہ مسترد کردیا تھا۔ پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی نے روحانی کے ٹرائل کی دھمکی دی اور کہا اگر صدر نے ‘آئی اے ای اے’ کے ساتھ معاہدہ ختم نہ کیا تو صدر کو مواخذے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

خیال رہےکہ دو روز قبل عالمی توانائی ایجنسی اور ایرانی‌حکومت کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا جس میں ایران کی جوہری تنصیبات کی رضا کارانہ معائنہ کاری کا عمل آج منگل سے روکنے اور لازمی معائنہ کاری اور تین ماہ تک مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

ایرانی قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین مجتبیٰ ذوالنور نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کے ساتھ دھوکہ کررہی ہے۔ انہوں‌ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معائنہ کاری سے متعلق سمجھوتہ ختم کرے۔

Share this:
Luca Atanasio
Previous Post جمہوریہ کانگو میں قافلے پر حملے میں اٹلی کے سفیر ہلاک
Next Post عمران خان کے طیارے کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت
Imran Khan

Related Posts

Boy, 11, Finds 800 Euros in Bush, Gets It Back a Year Later

ڈیجون: 11 سالہ بچے کو جھاڑی سے ملنے والے 800 یورو ایک سال بعد پولیس نے واپس کر دیے

August 13, 2026
Sindh High Court Orders Probe into Child HIV Cases

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی پیلاؤ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا

August 13, 2026
Pakistan Power Tariff May Rise Rs1.34 Per Unit

بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان، نیپرا ک فی یونٹ 1.34 روپے اضافے پر غور

August 13, 2026
Sikh Leader Claims Genocide in India, Hails Pakistan

سکھ رہنما گرپتونت سنگ پنوں کا بھارت پر نسل کشی کا الزام، پاکستان کی ترقی کو سراہا

August 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.