geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جمہوریہ کانگو میں قافلے پر حملے میں اٹلی کے سفیر ہلاک

February 23, 2021 1 1 min read
Luca Atanasio
Share this:

Luca Atanasio

کانگو (اصل میڈیا ڈیسک) جمہوریہ کانگو کے مشرقی علاقے میں اٹلی کے سفیر کو گھات لگا کر قتل کر دیا گیا۔ اٹلی کی وزارت خارجہ کی جانب سے پیر کے روز جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو کے لیے سفیر لوکا اٹاناسیو کو گوما نامی شہر میں اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ کانگو میں اقوام متحدہ کے ایک مشن کے قافلے میں سفر کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلے کے ساتھ سفر کرنے والا اٹلی کی ملٹری پولیس کا ایک اہل کار بھی اس حملے میں مارا گیا۔

خبررساں ادارے رائیٹرز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے قافلے پر کانیاما ہورو کے قصبے کے قریب حملہ کیا گیا جو اغوا کرنے کی ایک کوشش کا حصہ تھا۔

اٹلی کے وزیر خارجہ لوئیگو ڈی مائیو نے اس واقعہ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وہ برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شریک تھے، جسے چھوڑ کر وہ اپنے ملک روانہ ہو گئے۔

انہوں نے اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سفاکانہ حملے کے محرکات کا ابھی تک علم نہیں ہے اور یہ واقعہ کیسے رونما ہوا، اسے منظر عام پر لانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

اقوام متحدہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قافلے پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت گانگو کے مشرقی علاقائی صدر مقام گوما کے قریب ‘رتشورو’ میں سکول پراجیکٹ کے دورے پر جا رہا تھا۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس حملے کے متعلق مقامی حکام سے معلومات اکھٹی کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق یہ حملہ ایک ایسی سٹرک پر ہوا جسے کسی سیکیورٹی کے بغیر سفر کے لیے محفوظ قرار دیا گیا ہے۔

ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔

ہلاک کیے جانے والے اٹلی کے سفیر اٹاناسیو کی عمر 43 سال تھی اور وہ 2017 سے کانگو کے صدر مقام کنشاسا میں تعینات تھے۔

روانڈا اور یوگنڈا کے ساتھ واقع اس علاقے میں کئی مسلح گروپ سرگرم ہیں جو سیکیورٹی اہل کاروں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

Share this:
Florida Naval Base Attack
Previous Post فلوریڈا بحری اڈے پر حملہ، امریکی کنبوں کا سعودی عرب پر مقدمہ
Next Post ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے کوئی نہیں روک سکتا: خامنہ ای
Ayatollah Ali Khamenei

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.