geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    • Rare Total Solar Eclipse to Darken Europe on August 12یورپ میں 12 اگست کو نایاب سورج گرہن، اسپین میں پورا سورج چھپ جائے گا
    • SpaceX Rocket Stage Crashes on Moon, Telescopes Confirmسپیس ایکس راکٹ کا ملبہ چاند سے ٹکرا گیا، سائنسدانوں نے تصدیق کر دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقتدی الصدر کے میدان میں آتے ہی عراق میں 5 مظاہرین ہلاک کر دیے گئے

February 4, 2020 0 1 min read
Iraq Demonstrators
Share this:

Iraq Demonstrators

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں کل سوموار کو مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مزید پانچ مظاہرین کو ہلاک کر دیا گیا۔

اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ بغداد اور دوسرے شہروں میں مظاہرین اور نیلے ہیلمٹ والے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بغداد میں ان جھڑپوں کے دوران ایک شخص مارا گیا۔

طبی ذرائع کے مطابق بغداد میں وحشیانہ لاٹھی چارج کے نتیجے میں کم سے کم افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بغداد میں خون ریز جھڑپیں شروع ہونے کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور نیلے ہیلمٹ والے افراد کو بابل گورنری کے ہیڈ کواٹر کے باہر خیمہ زن مظاہرین سے الگ کردیا۔

خیال رہے کہ سوموار کے روز عراق کے شیعہ رہ نما مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ وہ بغداد میں تحریر اسکوائر میں مظاہرین میں گھس کر ان کی مار پیٹ کریں۔ انہوں نے اپنے لیڈر کے حکم پر مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اتوار کےروز مقتدیٰ الصدر نے اپنے حامیوں سے کہا تھاکہ وہ اسکول اور شاہراہیں کھلوانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں جنہیں نو منتخب وزیراعظم محمد توفیق علاوی کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران بند کی گئی ہیں۔

نیلی ٹوپیوں والوں سے بچنے اور اپنے دفاع کے لیے مظاہرین نے ہاتھوں میں لاٹھیاں اٹھا لیں۔ بعض نے نیلی ٹوپیوں کے مقابلے میں سرخ رنگ کی ٹوپیاں پہن لیں۔

اطلاعات کے مطابق بغداد کےعلاوہ النجف میں بھی مقتدیٰ الصدر کے حامیوں نے مظاہرین میں گھس کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مظاہرین پر گولیاں چلانے کی بھی دھمکی دی۔ بعد ازاں الصدر کے حامیوں کی طرف سے مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں دیر تک مظاہرین اور الصدر کے وفاداروں میں جھڑپیں ہوتی رہیں۔

النجف کے پولیس چیف نے مظاہرین سے پرامن طریقے سے احتجاج جاری رکھنے اور تشدد کا راستہ اختیار نہ کرنے پر زور دیا ہے۔ پولیس ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مظاہرین اپنے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مرکزی گرائونڈ کی طرف نہ نکلیں۔

درایں اثناء کل سوموار کے روز البصرہ یونیورسٹی کے طلباء کی بڑی تعداد نو منتخب وزیراعظم توفیق علاوی کے خلاف نعرے لگاتی ہوئی سڑکوں پر نکل آئی۔

عراق کے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں ہونے احتجاج کے دوران مظاہرین میں دو مختلف آراء پائی جا رہی ہیں۔ مظاہرین کا ایک گروپ توفیق علاوی کو وزیراعظم مقرر کرنے کا حامی ہے جب دوسرا اس کے خلاف نعرے لگا رہا ہے۔ مختلف مقامات پرموجود مظاہرین کی ٹولیاں میں کہیں وزیراعظم کی حمایت اور کہیں مخالفت میں نعرے سنائی دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں گذشتہ برس اکتوبر سے حکومت کے خلاف جاری مظاہروں میں سیکڑوں افراد ہلاک اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

حال ہی میں سیاسی جماعتوں کی طرف سے سابق وزیر محمد توفیق علاوی کو نیا وزیراعظم مقرر کیا گیا تھا مگر عراق میں جاری مظاہروں کے دوران علاوی کو بھی مسترد کردیا گیا ہے۔

Share this:
China Coronavirus
Previous Post چین سے آئے سعودی طلباء کرونا وائرس سے محفوظ ہیں: وزارت صحت
Next Post کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاکستان کتنا تیار ہے؟
Corona Virus

Related Posts

Israel Begins Work on New Illegal Settlement of 650 Homes

مقبوضہ مغربی کنارے میں نئی یہودی بستی کی تعمیر کا آغاز، 650 گھر بسائے جائیں گے

August 11, 2026
The Iberian Trilogy: Europe’s Rare Trio of Solar Eclipses Begins

یورپ میں سورج گرہن کی نایاب سہ گانہ: 2026 سے 2028 تک تین فلکیاتی مہمات

August 11, 2026
France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11

فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی

August 11, 2026
AR Rahman's Son Ameen Injured in Chennai Car Crash

چنئی میں اے آر رحمان کے صاحبزادے اے آر امین کار حادثے میں بال بال بچ گئے

August 11, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.