geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق: حکومت مخالفین مظاہرین اور کارکنان کے قتل پر امریکا کی شدید تنقید

August 21, 2020August 21, 2020 0 1 min read
Iraq Protest in Bagdad
Share this:

Iraq Protest in Bagdad

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی انتظامیہ نے عراق میں حکومت مخالف مظاہرین اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر سخت الفاظ میں نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اب تک ایسے سینکڑوں افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

امریکی انتظامیہ نے عراق میں حکومت مخالف مظاہرین اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ پر شدید الفاظ میں نکتہ چینی کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنان کے مطابق اب تک ایسے سینکڑوں افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

ایک ایسے وقت جب عراقی وزیراعظم مصطفی القدیمی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا کے دورے پر ہیں، امریکی انتظامیہ نے عراق میں حکومت مخالف انسانی حقوق کے کارکنان اور مظاہرین کو چن چن کر قتل کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انسانی حقوق سے وابستہ کئی نگراں اداروں نے متنبہہ کیا تھا کہ عراق میں حکومت مخالف کارکنان اور مظاہرین کو چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگ نے ایک بیان میں کہا، “ہم سول سوسائٹی کے کارکناں کی ٹارگٹ کلنگ اور بصرہ و بغداد میں مظاہرین پر حملوں سے سخت غصے اور صدمے میں ہیں۔ ہم مشتعل ہیں۔ ہم عراقیوں کے پرامن طریقے سے اجتماع کرنے اور اظہار خیال کرنے کے حق کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔”

محترمہ مورگن نے کارکنان کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا، “ہم عراقی حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ پرامن طور پر حق احتجاج کا استعمال کرنے والے عراقیوں پر حملہ کرنے والی ملیشیا، غنڈوں اور جرائم پیشہ گینگ کو اس کے لیے جوابدہ ٹھرائیں۔ عراقی شہریوں کو بلا خوف و خطر پر امن احتجاج کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔”

انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اکتوبر میں شروع ہونے والے مظاہروں کے بعد سے اب تک تقریبا چھ سو کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جا چکا ہے اور ہزاروں ایسے افراد زخمی ہوچکے ہیں۔ “پر امن مظاہرین کے قاتلوں کا احتساب بہت ضروری ہے۔”

گزشتہ اکتوبر میں عراق میں دسیوں ہزار افراد نے بد عنوانی، ناقص حکومتی کارکردگی اور بے روزگاری جیسے مسائل کے خلاف، بغداد اور ملک کے جنوبی حصوں میں احتجاجی مظاہرے شروع کیے تھے۔ ابتدا میں خود حکومتی فورسز نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے ان پر فائرگ کی جس میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس برس جولائی اور اگست کے مہینے میں ایک بار پھر سے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں تیزی آئی ہے اور انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر سے کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی تیزی آئی ہے۔

عراق میں انسانی حقوق کے ادارے ‘ہائی کمیشن فار ہیمون رائٹس’ کے ترجمان علی بیعاتی نے اس بارے میں خبر رساں ادارے ایسو سی ایٹ پریس سے بات چيت میں کہا، “ایسا لگتا ہے کہ ماضی کے احتجاجی مظاہروں کے پیچھے جو افراد تھے انہیں پوری طرح سے ختم کرنے کا ایک اچھا منصوبہ کار فرماں ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس طرح کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومت پوری طرح سے خاموش ہے اور ظاہر ہے یہ رویہ اس بات کا غماز ہے کہ وہ خود اس میں ملوث ہے۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق سے جتنی جلدی ممکن ہوسکے اپنی فوجیوں کے انخلاء کا وعدہ دہرایا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں عراقی وزير اعظم سے ملاقات کے بعد انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا، “ہم اس دن کے شدت سے منتظر ہیں جب ہماری وہاں کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔” تاہم انہوں نے اس بارے میں کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ کب تک امریکی فوج عراق سے نکل جائے گی۔

عراق میں اس وقت پانچ ہزار سے زیادہ امریکی فوجی موجود ہیں۔

Share this:
Tik Tok
Previous Post ٹک ٹاک نے’ہیٹ اسپیچ‘ پالیسی کے تحت امریکا میں 380000 ویڈیوز ہٹا دیے
Next Post پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی ضرورت ہیں، تعلقات میں کوئی خرابی نہیں
Shah Mehmood Qureshi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.