geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام نے عورت کو عزت دی

March 10, 2020March 10, 2020 1 1 min read
Woman
Share this:

 Woman

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

”اور اپنے گھروں میں ٹھہری رہو او ر زمانہ جاہلیت کی طرح بنائو سنگار کے ساتھ نہ نکلا کرو ،اورنماز قائم کرو اور زکوة ادا کرو اور اللہ اور اس کے رسول ۖ کی فرمانبرادی کرتی رہو”(سورةاحزاب آیت 33)اللہ تعالیٰ نے عورت کے جسم کو مرد کی تحویل میں دیدیاجب عورت کا نکاح ہوتا تو مولانا باقاعدہ تین بار مرد عورت سے قبول کرواتا ہے افسوس کی بات کہ یہ مادر پدر آزاد صنف نازک بیہودہ نعرے لگا کرمرد سے آزادی نہیں بلکہ اپنے لیے دوزخ خرید رہی ہے ۔ماروی سرمد اور اسکی آلہٰ کار یہ وہ عورتیں جن کا اسلامی تعلیمات سے کوئی سروکار نہیں اور پردہ کو وہ بوجھ سمجھتی ہیں ۔ نکاح ، شادی بیاہ و ایک مرد سرے وفاداری کو وہ دقیا نوسی خیال کرتی ہیں۔ دراصل پچھلے چند سالوں سے اسلامی جمہوریہ پاکستان اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے پر ہے اور انہوں نے ملک سے اسلامی تشخص چھیننے کیلئے مسلسل سر گرم ہیں ۔سکول و کالج کے طلباء و طالبات ان کا آسان ٹارگٹ ہیں اور نجی تعلیمی اداروں پر ان این جی اوز کا اثر و رسوخ بڑھتا جا رہا ہے جو ہمارے لئے لمحہء فکریہ ہے۔

نیوز چینل اپنی ریٹنگ بڑھانے کے چکروں میں رہتے ہیں دوسری جانب پیمرا کی نیند تب ٹوٹتی ہے جب پانی سر سے گزر چکا ہوتا ہے ۔کوئی ضوابط اور کوئی ایسا لائحہ عمل تشکیل نہیں دیا جا سکا جو سڑکوں ، چوکوں پر حقوق کی آڑ میں اسلام کی طے کردہ سماجی و معاشرتی اور اٰخلاقی حدود و قیود کو پھلانگنے والی عورتوں کو بے لگام نہ ہونے دیں وہ پاکستان میں ایسی آزادی مانگ رہی ہے جو ہماری اسلامی تعلیمات کے منافی ہے ۔اسلام واحد دین ہے جس نے عورت کو ذلت وپستی سے نکال کر اسے شرف انسانیت بخشا جبکہ اسلام سے پہلے دیگر مذاہب میں عورت کو ذلت، رسوائی وتحقیر کی علامت سمجھا جاتا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو چالیس سال کی عمر میں نبوت عطا ہوئی تو آپ ۖ نے سب سے پہلے عورت کے اصلاح کی جانب خاص توجہ مبذول فرمائی اور عورت کو دنیا کے سامنے ایک مثالی نمونہ بناکر پیش کرکے معاشرے میں اعلیٰ مقام عطا کیا۔ انہیں امّہات المومنین، صحابیات جیسے خطابات سے نوازا خصوصاً عورت کو ماں کا درجہ دے کرکہ اس کے قدموں کے نیچے جنت ہے۔

اللہ تبارک تعالیٰ نے اپنے کلام پاک میں مردوں کے ساتھ ساتھ عورتوں کا بھی واضح طور پر ذکر فرمایا !اور مردوں کے برابر عورتوں کے مساوی حقوق ارشاد فرمایا۔ جیسے تمہاری اولاد کے بارے میں کہ ایک لڑکے کا حصہ دو لڑکیوں کے برابر ہے، جبکہ ظہور اسلام سے قبل عورت کا وراثت میں کوئی حصہ نہ تھا۔ آج بھی دیگر مذاہب میں عورت کا وراثت میں حصہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم آئے دن اخبارات میں پڑھتے ہیں کہ فلاں عورت جہیز کی بھینٹ چڑھا کر نذر آتش کر دی گئی۔اسی طرح اسلام سے پہلے شادی و طلاق کا کوئی ضابطہ نہ تھا۔ اس لئے معاشرے میں انتشار و بگاڑ پیدا ہو گیا تھا۔ اس لئے اسلام میں ایک مرد کو صرف چار شادیوں کی اجازت دی قرآن کریم میں واضح طور پر فرمایاکہ اگر سب کے ساتھ مساوات نہ برت سکو تو ایک سے زیادہ شادی مت کرو۔ اسی طرح شوہر کے مرنے کے بعدبیواؤں کو دوسرا نکاح کرنے کی اجازت دی گئی۔ شادی بیاہ کے موقع پر لڑکی کی مرضی کو محفوظ رکھا گیا۔ عورت کو اپنی مرضی سے خلع لینے کی اجازت دی گئی۔اسلام میں ہر بالغ مرد پراس کی عورت کا مہر واجب کردیا گیا۔

اگرچہ عورت کو پردے کا حکم دیا گیا، وہیں وقت ضرورت پردے کے ساتھ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت دی گئی۔ جہاں عورت پر مرد کے حقوق ہیں اسی طرح مرد پر بھی عورت کے حقوق ہیں جیسے مرد جو کھائے ، عورت کو بھی ویسا ہی کھلائے۔ مرد جو پہنے ویسے ہی عورت کو بھی پہنائے۔عورت کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ اس کی تمام ذمہ داری مرد پر ڈالی گئی۔ جس طرح مرد گھر کا حاکم ہے اسی طرح عورت بھی اپنے گھر کی ملکہ ہے۔ گھر میں جو عزت مرد کو حاصل ہے، وہی حیثیت عورت کو بھی حاصل ہے۔تعلیم کے سلسلے میں حدیث شریف ہے کہ دینی تعلیم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض ہے یعنی دونوں کو یکساں فرض قرار دیاگیا۔ اسی طرح نیک سیرت عورت جس کا شوہر اس سے راضی ہو، اور اس نے اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کیا اور گھر کو جنت کا نمونہ بنایا، اسے جنت کی بشارت دی گئی۔غرض یہ کہ عزت و شرف صرف اسلام ہی میں عورت کو حاصل ہے اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس سے عورت کو پستی سے نکال کر بلندی پر پہنچایا۔ مگر افسوس عورت آج اپنے اسلام کو بھلا کر مغربی تہذیب کو اپنا کر بلندی سے پستی کی جانب رواں دواں ہے۔

مغربی معاشرہ پنے آپ کو ماڈرن تہذیب کا علمبردار کہلاتے ہوئے عورت کی آزادی کا نعرہ بلند کرتا ہے مگر جب ہم مغربی معاشرے میں عورت کی حیثیت اور اس کے حقوق کا جائزہ لیں تو انتہائی مایوس کن صورتحال سامنے آتی ہے۔ عورت کو مغربی معاشرے میں اذیتیں دی جاتی ہیں اور مردوں کے ظلم کا شکار رہتی ہے۔عورت کو نائلٹ کلبز اور شراب خانوں میں برہنہ نچوایا جاتا ہے تے ہیں جہاں فحاشہ بننے پر داد ملتی ہے ، شادی کے بجائے گرل فرینڈ بنا کر ہوس پوری کی جاتی ہے اور عمر رسیدہ ہونے پر دھکے دیکر مرنے کیلئے اولڈ ہوم چھوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ ہے وہ حقوق نسواں کے علمبردار ترقی یافتہ ، مہذب مغربی معاشرے میں عورت کی آزادی کا سفر جس کا اختتام نہات بھیانک ہے ۔اس سب کے باوجود ان شورو غوغا مچانے والی عورتوں کو اعتراض ہے کہ اسلام نے انہیں حقوق نہیں دیے۔

اپنی مرضی سے جینے کا حق نہیں دیا ۔ایک مسلمان عورت کواللہ تعالیٰ نے عزت دی ہے، اسلام نے تمہارے جسم کو بھی تحفظ دیا ہے کہ ایک مسلمان عورت کو ہر مرد نہیں چھو سکتا۔عورتوں کے حقوق کی عالمی تنظیم کے مطابق یورپ میں عورتوں کی نسبت جانوروں سے زیادہ اچھا سلوک کیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر کسی کتے کو سڑک پر کسی نے زخمی کر دیا وہ اس کی رپورٹ درج کروائے گا، لیکن اگر کوئی مرد اپنی عورت کو سرعام سڑک پر مارے تو اس کے لئے کوئی قانون حرکت میں نہیں آتا گویا مغربی معاشرے میں ایک جانور اور کتے کی حیثیت عورت کی حیثیت سے زیادہ ہے ۔اسلام نے عورت کو عزت دی ۔دنیا کے کسی بھی مذہب نے عورت کو وہ مقام نہیں دیا جو کہ اسلام نے دیا ہے آج یہودونصاریٰ کی آلہ کار چند مخصوص خواتین میرا جسم میری مرضی کا نعرہ لگا کر پس پردہ مغربی ایجنڈے پر کام کررہی ہیں۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
Khalil-ur-Rehman Qamar
Previous Post عورت مارچ کے ساتھ مرد مارچ
Next Post گوادر میں سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی، عبد الرزاق داؤد
Abdul Razzaq Daud

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.