geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
November 26, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • France's Protest Aftermath: When Dinner Table Debates Turn Toxicفرانس میں مظاہروں کے بعد خاندانی مباحثے: تشدد کی خبریں، مطالبات نظرانداز
    صحت و تندرستی
    • Breathe Easy: The Best Ways to Clear a Blocked Nose and Speed Up Cold Recoveryبند ناک سے نجات کے مؤثر طریقے: ناک کی دھلائی سے لے کر بھاپ تک
    • What Your Walking Speed Reveals About Your Personalityتیز چلنے والے لوگ: ماہرینِ نفسیات کے مطابق آپ کی چال آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟
    • Want to Age Well? Doctors Say These Daily Habits Matter Mostصحت مند بڑھاپے کے لیے ماہرین کی تجاویز: ورزش، سماجی تعلقات اور ذہنی مشق
    دلچسپ اور عجیب
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • Nvidia Espionage Suspect Used Hong Kong Passport to Enter Taiwanاینویڈیا جاسوسی اسکینڈل: ایلس ہوانگ نے تائیوان میں داخلے کے لیے ہانگ کانگ پاسپورٹ استعمال کیا
    • Before the First Date, the First Question: How Do You Vote?فرانسیسی سنگلز اب پہلی ڈیٹ سے پہلے سیاسی نظریات کی چھان بین کر رہے ہیں
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • GTA VI's Tender Heart Sparks Masculinist Meltdownجی ٹی اے 6 کی محبت بھری کہانی پر مردانہ بالادستی کے حامیوں کا غم و غصہ
    • AI Claims Breakthrough on Riemann Hypothesis as Human Rival Emergesریمان مفروضے پر اے آئی کا دعویٰ، سائنسی دنیا میں مقابلے کی فضا
    • Microsoft 365 Outage Leaves Millions Without Outlook, Teams and Copilot Worldwideمائیکروسافٹ کی عالمی بندش: آؤٹ لک، ٹیمز اور کوپائلٹ گھنٹوں سے معطل، لاکھوں صارفین متاثر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

March 3, 2021 1 1 min read
Islamabad United
Share this:

Islamabad United

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین گذشتہ روز ملتوی ہونے والا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوا۔اسلام آباد یوناٸٹیڈ کے دو غیر ملکی کھلاڑی کوروناکےباعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔پی ایس ایل میں آج ہونے والے میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیت کر فیلنڈنگ کا فیصلہ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرنے جیت کے لیے اسلام آباد کو 157 کا ہدف دیا تاہم کوئٹہ کا بالنگ ڈیفینس اسلام آباد کے سامنے ڈھیر ہوگیا اور 17 اوورز میں یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف بہ آسانی حاصل کرلیا۔ 11 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کرنے والے اسلام آباد کے فہیم اشرف مین آف دی میچ رہے جب کہ اسٹرلنگ کی تیز ترین اور جارحانہ بلے بازی نے ہدف کو آسان بنا دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی اننگز

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز مکمل کیے۔اپنی اننگز کے پہلے ہی اوور میں کوئٹہ کی پہلی وکٹ گرگئی۔ پہلے اوور میں حسن علی کی گیند پر کوئٹہ کے صائم ایوب 5 رن بنا کر پال اسٹرلنگ کے ہاتھوں کیچ ہوکر پویلین لوٹ گئے اور 7 کے اسکور پر کوئٹہ کی پہلی وکٹ گر گئی۔تیسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر فہیم اشرف نے ڈیل پورٹ کو بولڈ کردیا۔ اس طرح 21 رنز پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ایک اور وکٹ گر گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی بیٹنگ ابتدائی اوور میں مسلسل مشکلات کا شکار رہی اور چوتھے اوور کی تیسری گیند پر ایک اور وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ حسن علی کی گیند پر کوئٹہ کے بلے باز ڈوپلیسی ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ چار اوور کے اختتام پر کوئٹہ کا مجموعی اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 31 رنز تھا۔

چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ایک اور وکٹ گرگئی۔ کوئٹہ کے اعظم کے خان اس میچ میں بھی پرفارمنس نہ دکھا سکے اور فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف نے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی اور 41 کے مجموعی اسکور پر کوئٹہ کی 4 وکٹین گر گئیں۔

دسویں اوور میں شاداب کی گیند پر بین کٹنگ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ دس اوور کا کھیل مکمل ہونے پر پانچ وکٹوں کے نقصان کے ساتھ کوئٹہ کا مجموعی اسکور 72 رنز ہوگیا۔

تیرہویں اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے چھکوں کی برسات کردی۔ انہوں نے اسلام آباد کے گلیڈی ایٹر کے بالر افتخار کی گیندوں پر لگا تار 4 چھکے لگائے۔ اس طرح تیرہویں اوور کے اختتام پر کوئٹہ کا مجموعی اسکور 113 پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگیا۔ 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر سرفراز احمد نے اپنی نصف سینچری بھی مکمل کرلی۔ انہوں نے 31 گیندیں کھیل کر نصف سینچری مکمل کی۔

سرفراز احمد سترہویں اوور میں اسلام آباد کے بالر فہیم اشرف کی گیند پر 54 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 17 اوور مکمل ہونے پر 6 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ کا اسکور 134 رنز رہا۔

اننگز کا بیسواں اوور قدرے طویل رہا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالر محمد موسی نے لگا تار 3 وائڈ بالز کروائیں۔ کوئٹہ کے زاہد محمد اس اوور میں رن آؤٹ ہوئے۔ محمد نواز 29 گیندوں پر 31 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 156 کا اسکور بنایا۔

اسلام آباد کے فہیم اشرف کام یاب ترین بالر رہے انہوں نے 11 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی نے 23 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور کپتان شاداب خان نے 25 رن دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 فاضل رنز دیے۔

اسلام آباد کی اننگز کا آغاز پال اسٹرلنگ اور ایلکز ہیلس نے کیا۔ اسٹرلنگ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے کوئٹہ کے بالر نواز کی گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکے جڑ دیے۔ پہلے اوور میں اسلام آباد کا اسکور 17 رنز ہوگیا۔

اسلام آباد کے اوپنرز نے جارحانہ بلے بازی جاری رکھی اور 4 اوورز کے اندر اسکور 50 کی حد سے پار لے گئے۔ اسٹرلنگ نے چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی اور صرف 21 گیندوں پر 52 رنز بنا لیے۔ 5 اوور کا کھیل مکمل ہونے پر اسلام آباد نے بغیر کسی نقصان کے 69 رنز کا اسکور کیا۔

چھٹے اوور کی پانچویں گیند پر اسلام آباد کی پہلی وکٹ گرگئی۔ زاہد محمود کی گیند پر ایلکس ہیلس 23 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔دسویں اوور میں زاہد محمود نے پال اسٹرلنگ کی بڑی وکٹ حاصل کی۔ اسٹرلنگ نے 33 گیندوں پر 56 رنز کی تیز اور جارحانہ اننگز کھیلی۔ دسویں اوور کے اختتام پر اسلام آباد کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز ہو گیا۔

15 ویں اوور میں اسٹین کی گیند پر نسیم شاہ نے روحیل نذیر کا کیچ پکڑا۔ روحیل نے 28 گیندیں کھیل کر 34 اسکور کیا۔ اوور کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اسلام آباد کا اسکور 130 رنز ہوگیا۔

حسنین نے سترہویں اوور کی پہلی گیند پر اسلام آباد کے کپتان شاداب کی وکٹ لی اور کیچ محمد نواز نے پکڑا۔ شاداب خان نے 17 گیندوں پر 21رنز بنائے۔

میچ کے سترہویں اوور میں اسلام آباد نے ہدف حاصل کرلیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ میں کلیدی اننگز پال اسٹرلنگ نے کھیلی اور 33 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ روحیل نذیر نے 28 گیندوں پر 34 اور ایلکس ہیلس نے 13 گیندوں پر 23 کا اسکور کیا۔

کوئٹہ کے بالرز میں زاہد نے 29 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسنین اور ڈٰیل اسٹین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ کوئٹہ کے لیے سب سے مہنگا اسپیل محمد نواز کا رہا جنھوں نے بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 3 اور میں 41 رنز دیے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کے اصول کے مطابق کم از کم تین غیر ملکی کھلاڑی کھیل سکتے ہیں۔ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے فرنچائز کودو غیر ملکی کھلاڑی کھلانے کی اجازت دی۔

Share this:
Tiger Sharoof Movie Poster
Previous Post ٹائیگر شروف کی نئی فلم کا پوسٹر ہالی ووڈ فلم کی کاپی نکلا
Next Post الریاض میں امریکی سفارت خانہ کی جازان پر حوثی ملیشیا کے میزائل حملے کی مذمت
Houthi Militia, Missile Attack

Related Posts

Iraq PM Moves to Seize Kurdish Oilfields and Borders

عراقی وزیراعظم کا کرد علاقوں کے تیل کے میدانوں اور سرحدوں پر وفاقی کنٹرول کا حکم

November 25, 2026
Red Sea on the Brink: Houthis Threaten Saudi Ports as Coalition Bombs Yemen

حوثیوں کی سعودی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی، اتحادی افواج کا الحدیدہ اور صعدہ پر حملہ

November 25, 2026
Kyiv Calls Libya Drone Strike Lawful Self-Defense as Tripoli Voices Anger

کیف کا لیبیا میں روسی جہازوں پر ڈرون حملے کا دفاع: ’یہ قانونی حقِ دفاع تھا‘

November 25, 2026
Zelenskiy Confirms Ukraine's Drone Strike on Russian Ship as Norway Urges Caution

یوکرین کا خلیج فن لینڈ میں روسی جہاز پر ڈرون حملے کا اعتراف، ناروے کی احتیاط کی تاکید

November 25, 2026

Popular Posts

1 Vladimir Putin

امریکی میزائل تجربے کا جواب دیا جائے، پوٹن کی ہدایات

2 Imad Wasim

قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک

3 Meeting

انجینئر افتخار چودھری نے ریاٹرڈ جرنیل ڈاکٹر محمد مصطفی الجہنی سے ملاقات کی

4 Shah Mahmood Qureshi - António Guterres

شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان رابطہ طے پا گیا

5 Khamisani Socail Welfare Trust

محمد سلیم خمیسانی کا سیفی ویلفیئر سوسائٹی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

6 Indian Army in Kashmir

کرفیو اور لاک ڈاؤن کے باوجود ہزاروں کشمیریوں کا بھارت کیخلاف مظاہرہ

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.