geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل غرب اردن کو ضم کرنے کے منصوبے سے باز رہے: جرمنی

July 2, 2020 3 1 min read
Protest in Gaza
Share this:

Protest in Gaza

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن پارلیمان نے اسرائیل سے غرب اردن کے مقبوضہ علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اپنے منصوبوں سے باز رہنے کو کہا ہے تاہم اس نے اسرائیل کے خلاف پابندیاں نافذ کرنے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

جرمنی نے فلسطینی علاقے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ پارلیمان میں اس سے متعلق قرارداد انگیلا میرکل کی مخلوط حکومت میں شامل تین سیاسی جماعتوں نے پیش کیا تھا اور کسی مخالفت کے بغیر اسے منظور کر لیا گیا۔

اس موقع پر جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی کے علاوہ سبھی سیاسی جماعتوں نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ غرب اردن کو ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے سے اسرائیل کی سکیورٹی اور دو ریاستی حل کا منصوبہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس منصوبے سے مشرقی وسطی میں پورے خطے کی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”یک طرفہ کارروائیوں سے امن نہیں حاصل کیا جا سکتا۔” لیکن اے ایف ڈی کا کہنا تھا کہ غرب اردن کا انضام اسرائیل کے قومی مفاد میں ہے۔

جرمن پارلیمان نے اسرائیلی منصوبے کو مسترد تو کردیا تاہم اس حوالے سے اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کو یہ کہہ کر مسترد کیا کہ اس کا کوئی تعمیری اثر مرتب نہیں ہوگا۔ جرمنی کی طرف سے یہ پالیسی ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب یورپی یونین کی صدارت جرمنی کو ملنے والی ہے۔ یعنی اس سلسلے میں مستقبل میں یوروپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے خلاف کسی بھی طرح کی پابندی کا امکان کم ہے۔

اس سے متعلق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ طور پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ”بات چیت کرنے یا پھر پابندیوں سے متعلق دھمکیاں دینے سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کے عمل پر تعمیری اثرات مرتب نہیں ہوتے ہیں۔”

اسرائیل کو اپنے اس منصوبے پر یکم جولائی سے عمل شروع کرنا تھا تاہم اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت میں شامل دیگر جماعتوں کو اس پر اب بھی کچھ تحفظات ہیں اس لیے اس میں پلان میں تاخیر ہو رہی ہے۔

بدھ کو اسرائیلی وزیر خارجہ گابی اشکینازی نے کہا تھا کہ غرب اردن کو اسرائیل کے ساتھ ملانے کے مجوزہ اقدام پر مقررہ تاریخ پر عمل ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ ان کا تعلق مخلوط حکومت میں شامل نیتن یاہو کی حریف جماعت بلو اینڈ وائٹ پارٹی سے ہے۔

پارٹی کے سربراہ وزیر دفاع بینی گینٹز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اس معاملے میں جلد بازی کی کوئی ضرورت نہیں اور اسرائیل کو اس وقت اپنی تمام تر توجہ کورونا کے بحران پر دینی چاہیے۔

لیکن وزیراعظم نیتن یاہو کی کوشش ہے کہ اس پلان پر جلد از جلد عمل کیا جائے۔ اسرائیل کے اس مجوزہ اقدام کو اقوام متحدہ، یورپی یونین اور عرب ممالک کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا ہے۔ تاہم بینجمن نیتن یاہوکو یک طرفہ الحاق کے اس منصوبے میں امریکی صدر ٹرمپ کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

ادھر غزہ اور غرب اردن میں اسرائیل کے اس مجوزہ منصوبے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا ایسا کوئی اقدام ”اعلان جنگ” تصور کیا جائے گا، جبکہ فلسطینی انتظامیہ نے کہا ہے کہ اگر نیتن یاہو فلسطینی علاقے ہڑپ کرنے کی کوششوں سے باز آجائیں تو وہ دوبارہ مذاکرات کی میز پر آنے پر غور کر سکتے ہیں۔

Share this:
OPDs Closed
Previous Post لاہور: ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈیز بند کرنے کا اعلان کر دیا
Next Post سلامتی کونسل: متنازعہ ’کورونا قرارداد‘ منظور
Weapons

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.