geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سلامتی کونسل: متنازعہ ’کورونا قرارداد‘ منظور

July 2, 2020 1 1 min read
Weapons
Share this:

Weapons

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا بحران کے دوران دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خاموشی کو یقینی بنایا جائے۔ یہ وہ قرارداد ہے جس پر امریکا اور چین کے مابین ایک طویل عرصے سے تنازعہ چلا آ رہا تھا۔ اب سلامتی کونسل نے جرمنی کی قیادت میں اس کی منظوری دے دی۔

کورونا کے بحران کے دوران دنیا بھر میں ہتھیاروں کی خاموشی کو یقینی بنانے سے متعلق قرارداد کی منظوری دے کر سلامتی کونسل نے مہینوں سے امریکا اور چین کے مابین تنازعے کا باعث بنے ہوئے ایک اہم موضوع پرعالمی برادری کی تشویش دور کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ امر جرمنی کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ یورپی ملک اس وقت سلامتی کونسل کی قیادت کر رہا ہے۔

تین ماہ سے زیادہ عرصے سے بحث و مباحثے کے بعد، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر متنازعہ کورونا قرار داد کو منظور کر لیا ہے۔ یہ جرمنی کے لیے ایک خوش آئند امر ہے کیونکہ بدھ یکم جولائی سے ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدرارت جرمنی نے سنبھالی ہے۔ جرمنی کے لیے یہ ایک کامیاب آغاز کی علامت ہے۔

فرانس اور تیونس کی طرف سے پیش کردہ قرارداد کے متن میں بنیادی طور پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش کی طرف سے کورونا وائرس کی وباء کے دوران مسلح تنازعات روکنے کے مطالبے کی حمایت کی گئی ہے۔ استثنائی طور پر صرف جہادیوں کے خلاف فوجی آپریشن کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے موجودہ بحران کے دوران کم سے کم 90 دن کا ”انسان دوست وقفہ‘‘ بھی ضروری ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو امدادی سامان پہنچایا جا سکے۔

سلامتی کونسل کی دو ویٹو طاقتوں امریکا اور چین کے مابین پائی جانے والی کشیدگی اور تنازعہ اس قرارداد کی منظوری کی راہ میں رکاوٹ بنا ہوا تھا۔ دیگر موضوعات کے علاوہ مرکزی نکتہ جس پر سوال اٹھایا جا رہا تھا وہ یہ تھا کہ آیا اس قرارداد کی متن میں عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کا ذکر شامل ہونا چاہیے یا نہیں؟ ویٹو پاور امریکا، جو ڈبلیو ایچ او پر الزام عائد کرتا رہا ہے کہ یہ عالمی ادارہ کورونا بحران سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں ناکام رہا ہے، جبکہ چین آخری لمحوں تک اس کی وکالت اور حمایت کرتا رہا۔

منظور شدہ قرارداد کے متن میں تاہم ڈبلیو ایچ او کا نام براہ راست شامل نہیں ہے بلکہ اس میں ”اقوام متحدہ کے نظام کے تمام متعلقہ حصے‘‘ جیسی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔

گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی بحران اور عالمی سطح پر صحت عامہ کو لاحق خطرات کو زیادہ سے زیادہ محسوس کیا جانے لگا۔ اس پس منظر میں 15 رکنی سلامتی کونسل کے متعدد اراکین کی طرف سے مذکورہ قرارداد کے حوالے سے تنازعے کو ”شرمناک اور پاگل پن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔

اب جب کہ سلامتی کونسل نے اس قرارداد کی منظوری دے دی ہے، دیکھنا یہ ہے کہ اس کے عالمی تنازعات پر کیسے اثرات مرتب ہوں گے۔ اب بھی اس کے مؤثر ہونے کے بارے میں بڑی حد تک غیر یقینی پائی جاتی ہے۔

Share this:
Protest in Gaza
Previous Post اسرائیل غرب اردن کو ضم کرنے کے منصوبے سے باز رہے: جرمنی
Next Post شوگر کمیشن رپورٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا مسترد
Supreme Court

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.